دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Betay ko Nasihat | بیٹے کو نصحیت

book_icon
بیٹے کو نصحیت

{ 5 }

اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا ( پ۱۹ ،   الفرقان  :    ۷۰ )

ترجَمۂ کنز ُالایمان :    مگر جو توبہ کرے اور ایمان لائے اور اچھا کام کرے۔

اِسلام کی بنیاد

                اورمذکورہ آیات مبارکہ کے علاوہ اس حدیثِ پاک کے بارے میں   تم کیاکہتے ہو؟   ( کیا اب بھی تجھے عمل کی ترغیب نہیں   ملے گی؟  )

                بُنِيَ الْاِسْلَامُ عَلٰی خَمْسٍ شَھَادَۃِ اَنْ لَّااِلٓــہَ اِلَّااللّٰہُ وَ اَنَّ مُحَمَّدًارَّسُوْلُ اللّٰہِ وَ اِقَامِ الصَّلٰوۃِ وَ اِیْتَاءِ الزَّکَاۃِ وَصَوْمِ رَمَضَانَ وَ حَجِّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَــیْہِ سَبِیْــــلًایعنی :   اِسلام کی بنیاد 5چیزوں   پر ہے۔  اس بات کی گواہی دینا کہاللہ  عَزَّوَجَلَّ  کے سوا کوئی معبود نہیں   اور حضرت محمد  ( صلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم )  اللہ   ( عَزَّوَجَلَّ )  کے رسول ہیں  ۔  نماز قائم کرنا۔  زکوٰۃ ادا کرنا۔  رمضان کے روزے رکھنا اور جسے اِستطاعت ہو اس کا بیت اللّٰہکا حج کرنا۔  ([1])

ایمان کسے کہتے ہیں  

                اَ لْاِیْمَانُ قَوْلٌم بِاللِّسَانِ وَ تَصْدِیْقٌم بِالْجَنَانِ وَعَمَلٌ م بِا لْاَرْکَانیعنی :   اِیمان زبان سے اِقرار  ،   دل سے تصدیق اور اَرکانِ  ( اِسلام)  پر عمل کرنے کا نام ہے۔    ([2])

اللّٰہ تعالٰی کی رحمت سے قریب کون؟

            نیک اَعمال کی اَہمیت اور فضیلت کے متعلق  ( قرآن وحدیث میں   موجود )  دلائل کو شمار نہیں   کیا جا سکتا… اگر بندہ اللہ  عَزَّوَجَلَّ کے فضل و کرم سے جنت تک پہنچ گیا تو یہ اس کے اِطاعت و عبادت بجا لانے کے بعد ہو گا …کیونکہ اللہ  عَزَّوَجَلَّ  کی رحمت اس کے نیک بندوں   کے قریب ہوتی ہے۔

            اور اگر یہ کہا جائے کہ بندے کا صاحب ِایمان ہونا ہی جنّت میں  داخلے کے لئے کافی ہے…  ( اور عمل کی ضرورت نہیں    )  تو ہم کہیں   گے کہ آپ کا کہنا درست ہے … مگر اسے جنت میں   جانا کب نصیب ہو گا؟ … وہاں   تک پہنچنے کے لئے کافی دشوار گزار گھاٹیوں   اور پُر خار وادیوں   کا سامنا کرنا پڑے گا…سب سے پہلا مرحلہ تو اِیمان کی گھاٹی سے بحفاظت  گزرنا ہے… کیا خبر بندہ اِیمان سلامت لے جانے میں   کامیاب ہوتابھی ہے یا نہیں   ؟  ([3])  ( اللہ  عَزَّوَجَلَّ ہمارااِیمان سلامت رکھے۔ اٰمین ) … اور اگر  (   کامیاب ہو کر )  جنت میں   داخل ہو بھی گیا تَو پھر بھی مفلس جنّتی ہوگا…چنانچہ ،

            حضرت سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں   کہ اللہ  عَزَّوَجَلَّ  قیامت کے دن ارشاد فرمائے گا :    ’’اے میرے بندو !  میری رحمت سے جنّت میں   داخل ہو جاؤ اور اسے اپنے اَعمال کے مطابق تقسیم کر لو۔ ‘‘

رحمتِ خداوندی

اے لختِ جگر !  

             عمل کرو گے تو اَجروثواب پاؤ گے… منقول ہے کہ بنی اِسرائیل کے ایک عابد نے 70سال تک اللہ  عَزَّوَجَلَّ  کی عبادت کی۔ ربّ ِکریم عَزَّوَجَلَّ نے اس کی شان و عظمت فرشتوں   پر ظاہر کرنے کا اِرادہ فرمایا تواس کی طرف ایک فرشتہ بھیجا تا کہ اسے یہ بتائے کہ اس قدر زہد و عبادت کے با وجودوہ جنت کا مستحق نہیں  ۔  چنانچہ ،   فرشتے نے اللہ  عَزَّوَجَلَّ  کا پیغام پہنچایا تو اس نیک شخص نے جواب دیا :   ’’ ہمیں   تو عبادت کے لئے پیدا کیا گیا ہے اس لئے ہمیں   عبادت ہی کرنا چاہئے۔ ‘‘  ( اب یہ خالق و مالک عَزَّوَجَلَّ  کی مرضی ہے کہ محض اپنے کرم سے داخل جنت فرمادے یا عدل کرتے ہوئے جہنّم میں   جھونک دے )  جب فرشتہ ربِّ کائنات عَزَّوَجَلَّکی بارگاہ ِعزّت میں   حاضر ہوا تو اللہ  عَزَّوَجَلَّ  نے پوچھا :    ’’میرے بندے نے کیا جواب دیا؟ ‘‘ عرض کی :    ’’اے تمام جہانوں   کے پروردگار !  تو اپنے بندے کے جواب کو  خوب جانتاہے۔ ‘‘ تو اللہ  عَزَّوَجَلَّ  نے اِرشاد فرمایا :    ’’جب میرا بندہ میری عبادت سے جی نہیں   چُراتا تو میری شانِ کریمی کا تقاضا ہے کہ میں   بھی اس سے نظرِ رحمت نہ پھیروں  ۔  اے فرشتو !  گواہ رہو !  میں   نے اس کی مغفرت فرما دی۔ ‘‘

            حضوراَنور ، نُوْرِِمُجَسَّم ، شاہِ بنی آدم صلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :   ’’حَاسِبُوْا اَ نْفُسَکُمْ قَبْلَ اَنْ تُحَاسَبُوْا وَ زِنُـوْا اَ عْمَالَکُمْ قَبْلَ اَنْ تُوْزَنُوْایعنی :    اس سے پہلے کہ تمہاراحساب ہواپناحساب خود کر لو اور اپنے اَعمال کا وزن کر لو قبل اس کے کہ انہیں   تولا جائے۔ ‘‘   ([4])

 



[1]    صحیح البخاری ،   کتاب الایمان  ،   باب دعاؤکم ایمانکم ،   الحدیث  :   ۸ ،   ج۱ ،   ص۱۴.

[2]    شارح بخاری فقیہ اعظم ہندحضرت علامہ مفتی شریف الحق اَمجدیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی کی تحریرکاخلاصہ ہے :  ایمان کے سلسلے میں   کثیراِختلافات ہیں  ۔ اَعمال واَقوال اِیمان کے جزہیں   یانہیں  ؟ (حضرت سیِّدُنا)اِمام مالک  ،   اِمام شافعی  ،   اِمام اَحمدبن حنبل اورجمہورمحدثین ( رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن )  اَعمال واَقوال کواِیمان کاجزمانتے ہیں   اور(حضرتِ سیِّدُنا)اِمام اَعظم وجمہورمتکلمین ومحققین  ومحدثین ( رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن ) اَعمال واَقوال کواِیمان کا جز نہیں   مانتے ۔ صحیح وراجح یہی ہے کہ اَعمال واَقوال اِیمان کے جزنہیں   ۔  ( نزہۃ القاری شرح صحیح البخاری ،    ج۱ ،   ص۲۳۶ ،   ملخصًا ) اس کے دلائل جاننے کے لئے ’’نزہۃ القاری‘‘کے اسی مقام کامطالعہ فرمالیجئے۔ نیزمکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 612صفحات پرمشتمل کتاب’’کفریہ کلمات کے بارے میں   سوال جواب‘‘ کے صفحہ  :  39تا40پر قبلہ امیراہلسنّت  ،   شیخ طریقت ،   بانی ٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابوبلال محمدالیاس عطاَّرؔ قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ تحریرفرماتے ہیں   :  ـایمان لغت میں   تصدیق کرنے (یعنی سچا ماننے) کوکہتے ہیں  ۔   ( تفسیرقرطبی ،   ج۱ ،   ص۱۴۷ ) اِیمان کادوسرالغوی معنی ہے :  اَمن دینا۔ چونکہ مومن اَچھے عقیدے اِختیار کر کے اپنے آپ کودائمی یعنی ہمیشہ والے عذاب سے اَمن دے دیتاہے اس لئے اَچھے عقیدوں   کے اِختیار کرنے کواِیمان کہتے ہیں  ۔  ( تفسیرنعیمی ،   ج۱ ،   ص۸ ) اوراِصطلاح شرع میں   اِیمان کے معنی ہیں   :   ’’سچے دل سے ان سب باتوں   کی تصدیق کرے جوضروریاتِ دین سے ہیں  ۔ ‘‘ ( ماخوذازبہارِشریعت ،   حصہ۱ ،   ص۹۲ ) اوراعلی حضرت اِمام اَحمدرضاخا ن عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمَن فرماتے ہیں   :  مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَمکو ہر بات میں   سچاجانے۔ حضورکی حقانیت کوصدق دل سے ماننااِیمان ہے جواس کامُقِر(یعنی اِقرار کرنے والا)ہواسے مسلمان جانیں  گے جبکہ اس کے کسی قول یافعل یاحال میں   اللہ ورسول ( عَزَّوَجَلَّ وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَم )  کااِنکاریاتکذیب (یعنی جھٹلانا) یاتوہین نہ پائی جائے۔  ( فتاوی رضویہ ،   ج۲۹ ،   $&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن