دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Betay ko Nasihat | بیٹے کو نصحیت

book_icon
بیٹے کو نصحیت

            نصیحت کرناتو بہت آسان ہے… مگر اس کو قبول کرنا ( یعنی اس پرعمل کرنا ) بہت ہی مشکل ہے …کیونکہ جن لوگوں   کے دلوں   میں   دنیاوی  لذّات اور نفسانی خواہشات کا غَلَبہ ہو ،   ان کو نصیحت و بھلائی کی باتیں  کڑوی لگتی ہیں  …بالخصوص اُس رسمی طالب علم کو نصیحت زیادہ کڑوی لگتی ہے جو اپنی واہ واہ چاہنے اور دنیاوی شہرت کے حصول میں   مگن ہو… کیونکہ وہ اس گمانِ فاسد میں   مُبتَلا ہوتا ہے کہ ’’اسے کامیابی اور آخرت میں   نجات کے لئے صرف علم ہی کافی ہے اور عمل کی کوئی ضرورت نہیں  ‘‘ … حالانکہ یہ تو فلسفیوں   کا نظریہ ہے …اور یہ شخص اِتنابھی نہیں   جانتا کہ علم حاصل کرنے کے بعد اس پر عمل نہ کرنا آخرت میں  شدید پکڑ کا باعث ہو گا۔  جیسا کہ اللہ  عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیب صلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے  :   ’’اَشَدُّ النَّاسِ عَذَاباً یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَالِمٌلَایَنْفَعُہُ اللّٰہُ بِعِلْمِہٖ یعنی :   قیامت کے دن سب سے زیادہ عذاب اُس عالم کو ہوگا جسیاللہ  عَزَّوَجَلَّ نے اُس کے علم کے سبب کوئی فائدہ نہ پہنچایا۔ ‘‘  ([1])

            سیِّدُالطَّائِفہ حضرت سیِّدُنا جنید بغدادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْھَادِی کو بعد ِوصال کسی نے خواب میں   دیکھاتوپوچھا :   ’’اے ابو القاسِم ! کچھ اِرشاد فرمائیے  ( بعد ِوفات کیابیتی ؟  ) ۔ ‘‘ فرمایا :   

’’علمی اَبحاث اور علمی نِکات کی باریکیاں   کام نہ آئیں   مگر رات  ( کی تنہائی )  میں   ادا کی جانے والی چند رکعتوں   نے خوب فائدہ پہنچایا۔ ‘‘

عِلم پر عمل نہ کرنے کی مثال

اے نُورِ نظر !

            نیک اَعمال اور باطنی کمالات سے خالی نہ رہنا ( بلکہ ظاہر و باطن کو اَخلاقِ حَسَنہ سے ُمزیّن و آراستہ کرنا ) …اور یقین رکھو کہ(عمل کے بغیر  ) صرف علم ہی ( بروز ِحشر )  تیرے کام نہ آئے گا … جیسا کہ ایک شخص جنگل میں   ہو اور اس کے پاس دیگر ہتھیاروں   کے علاوہ 10 ہندی تلواریں   بھی ہوں  … اوروہ ان کو اِستعمال کرنے میں   مہارت بھی رکھتاہو… ساتھ ہی ساتھ وہ بہادربھی ہو… ایسے میں   اَچانک ایک مہیب اور خوفناک شیر اس پر حملہ کر دے …توتمہارا کیا خیال ہے کہ اِستعمال کئے بغیر صرف ان ہتھیاروں   کی موجودگی اُسے اِس مصیبت سے بچا سکتی ہے؟ …یقینا تم اچھی طرح جانتے ہو کہ ان ہتھیاروں   کو اِستعمال میں   لائے بغیر اس حملے سے نہیں   بچا جا سکتا…پس یاد رکھو کہ اگر کوئی شخص ایک لاکھ علمی مسائل پڑھ کر ان کواچھی طرح جان لے مگر عمل نہ کرے تو وہ مسائل اسے کچھ نفع نہ دیں   گے … اس بات کو یوں   بھی سمجھا جا سکتا ہے کہ اگر کوئی شخص بیمار ہو… اسے گرمی اور صَفْرا  ( ایک قسم کا مرض  ) کی شکایت ہو اور اسے معلوم ہو کہ اس کا علاج سِکَنْجْ بِیْن  ( سِ۔ کَنج۔ بِین :    سرکہ یانیبوکے عرق کاپکاہواشربت ) اورکَشکَاب  ( جوکاپانی )  کے اِستعمال کرنے میں   ہے تو انہیں   اِستعمال کئے بغیر  ( صرف ان کی موجودگی سے)  اس کا مرض کس طرح ختم ہو سکتا ہے؟

٭٭٭٭٭

صرف کتابیں   جمع کرنا فائدہ مندنہیں  

پیارے بیٹے !

            اگر تم 100 سال تک حُصولِ علم میں   مصروف رہو اور ایک ہزار کتابیں   جمع کر لو تب بھی عمل کے بغیر اللہ  عَزَّوَجَلَّ  کی رحمت کے مستحق نہیں   بن سکتے۔  

عمل کے متعلق 5فرامین باری تعالٰی :   

 { 1 }

وَ اَنْ لَّیْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰىۙ(۳۹) ( پ۲۷ ،   النّجَم  :    ۳۹ )

ترجَمۂ کنز ُالایمان :    اور یہ کہ آدمی نہ پائے گا مگر اپنی کوشش۔

 { 2 }

فَمَنْ كَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ رَبِّهٖ فَلْیَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا ( پ۱۶ ،   الکھف  :    ۱۱۰ )

ترجَمۂ کنز ُالایمان :    تو جسے اپنے ربّ سے ملنے کی امید ہو اسے چاہئے کہ نیک کام کرے۔

 { 3 }

جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ(۸۲) ( پ۱۰ ،   التوبہ  :    ۸۲ )

ترجَمۂ کنز ُالایمان :    بدلہ اس کا جو کماتے تھے۔

 { 4 }

اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ كَانَتْ لَهُمْ جَنّٰتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلًاۙ(۱۰۷) خٰلِدِیْنَ فِیْهَا لَا یَبْغُوْنَ عَنْهَا حِوَلًا(۱۰۸) ( پ۱۶ ،   الکھف  :    ۱۰۷ ،   ۱۰۸ )

ترجَمۂ کنز ُالایمان :   بے شک جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے فردوس کے باغ ان کی مہمانی ہے وہ ہمیشہ ان میں   رہیں   گے ان سے جگہ بدلنا نہ چا ہیں   گے۔


 



[1]    شعب الایمان للبیہقی ،   باب فی نشرالعلم ،   الحدیث  :   ۱۷۷۸ ،   ج۲ ،   ص۲۸۵.

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن