دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Betay ko Nasihat | بیٹے کو نصحیت

book_icon
بیٹے کو نصحیت

             لہٰذا لوگوں  کے دلوں   میں   خوف ِخدا اور تقویٰ و پرہیزگاری پیدا کرو… اور انہیں    ( وقت ِ نزع اور قبرو آخرت میں   )  پیش آنے والے خطرات و مشکلات سے ہر ممکن طریقے سے ڈرانے کی کوشش کرو… شاید ایسا کرنے سے ان کے ظاہری و باطنی مُعاملات میں   تبدیلی رُونُماہو… اور وہ  ( سچّی توبہ کرکے )  اللہ  عَزَّوَجَلَّکی عبادت و اِطاعت میں   شوق و رغبت اپنائیں   … اور معصیت و نافرمانی سے بیزاری اِختیار کریں   کہ  یہی وعظ وبیان کا طریقہ ہے۔   

             ہر وہ وعظ وبیان جس میں  یہ خو بیاں   نہ ہوں   تو وہ واعِظ و مُبلِّغ اور سننے والوں   کے لئے وبال کا باعث ہے… بلکہ یہاں   تک منقول ہے کہ ایساواعظ رنگ بدلنے والا جن اور شیطان ہے جو لوگوں   کو سیدھی راہ سے دور کرکے انہیں   ہلاکت و رسوائی اور تباہی و بربادی کے گڑھے میں   پھینک دیتا ہے…پس لوگوں   پر لازم ہے کہ وہ ایسے واعظ سے دور بھاگیں   کیونکہ دین کو جتنا نقصان ایسے واعظ پہنچاتے ہیں   اتنا شیطان بھی نہیں   پہنچاتا… لہٰذا جوقدرت وطاقت رکھتاہو اس پر لازم ہے کہ وہ ایسے  ( فتنہ و فساد پھیلانے والے )  واعظ کومسلمانوں   کے منبر سے نیچے اُتار دے اور اسے ایسا  ( وعظ وبیان )  کرنے سے روک دے … کیونکہ ایسا کرنابھی اَ مْرٌبِالْمَعْرُوْف وَ نَـہْیٌ عَنِ الْمُنْکَر ( یعنی نیکی کاحکم دینے اوربرائی سے منع کرنے )  میں   داخل ہے ۔  

اُمراسے میل جول کانقصان

 { 3 } … تیسری نصیحت :    

            جن چار باتوں   سے دور رہنا ہے ان میں   سے تیسری یہ ہے کہ تم اُمرا و سلاطین سے میل جول رکھونہ ان کو دیکھو…کیونکہ ان کی طرف دیکھنا… ان کے پاس بیٹھنا… ان کی ہم نشینی اِختیار کرنا بہت بڑی آفت ہے… اور اگر کبھی ان کے ساتھ مل بیٹھنے کا اتفاق ہو تو ہرگز ہر گز ان کی تعریف و توصیف نہ کرنا… اس لئے کہ جب کسی ظالم اور فاسق کی تعریف کی جاتی ہے تو اللہ  عَزَّوَجَلَّسخت ناراض ہوتا ہے… اور جو ظالموں   اور فاسقوں   کی درازیٔ عمر کی دعا کرتا ہے ( نَعُوْذُبِاللّٰہ )  وہ چاہتاہے کہ زمین پراللہ  عَزَّوَجَلَّ  کی نافرمانی ہو۔  

اُمراکے تحفے یاشیطان کاوار؟

 { 4 } …چوتھی نصیحت :    

            ممانعت والی باتوں   میں   سے آخری یہ ہے کہ اُمرا ( حاکموں   اورسرداروں   ) سے کسی قسم کے تحاءف و نذرانے قَبول نہ کرنا… اگرچہ تمہیں   معلوم ہو کہ یہ حلال کی کمائی سے پیش کئے گئے ہیں  … اس لئے کہ ایسے لوگوں   سے لالچ و طمع رکھنا دین میں   بگاڑ پیدا کرتا ہے…  ( اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ )  ان کے لئے دل میں   نرم گوشہ  ،   ظلم میں   تعاون اور طرفداری جیسے جذبات پیدا ہوتے ہیں  … اور یہ سب کچھ دین میں   بگاڑو فساد ہی تو ہے… اس کا کم سے  کم نقصان یہ ہے کہ جب تم ان کے تحاءف و نذرانے قبول کرو گے …اور ان کے منصب سے فاءدہ اُٹھاؤ گے تو لازماً ان سے محبت بھی کرنے لگو گے… اور آدمی جس سے محبت کرتا ہے اس کی درازیٔ عمر اور سلامتی و بقا بھی چاہنے لگتا ہے… اور ظالم کی سلامتی و بقا کو پسند کرنا درحقیقت مخلوقِ خدا پر ظلم اور دنیا کو برباد کرنے کااِرادہ ہے … لہٰذا اس سے بڑھ کر دین اور آخرت کے لئے کون سی چیز نقصان دہ ہو سکتی ہے؟  

            خبردار !  ہوشیار !   شیطان لعین ومردود کے فریب میں   مت آنا… اور نہ ہی ان لوگوں   کے فریب میں   آنا جو کہتے ہیں   کہ’’ ان  ( اُمرا  )  سے درہم و دینار لے کر فقرا و مساکین میں   تقسیم کرنا بہتر ہے کیونکہ اُمرا اپنا مال نافرمانی اور گناہوں   کے کاموں   میں   خرچ کرتے ہیں  ۔    لہٰذا اسی مال کو غریب و نادار مسلمانوں   پر خرچ کرنا اس سے کہیں   بہتر ہے۔  ‘‘ …شیطان ملعون اس وار سے نہ جانے کتنے لوگوں   کو تباہ وبرباد کرچکا ہے… اس بحث کو مزید دیگر آفتوں   کی تفصیل کے ساتھ ہم نے ’’اِحیاءُ العُلُوم‘‘ میں   ذکر کر دیا ہے… تفصیل کے لیے وہاں   سے دیکھ لو۔  

جن 4باتوں   پرعمل کرناہے

اللہ تعالٰی سے بندے کامعاملہ

 { 5 } …پانچویں   نصیحت :    

             تمہارا اللہ  عَزَّوَجَلَّ سے معاملہ اس طرح ہونا چاہئے جیسا کہ اگر تمہارا غلام تمہارے ساتھ ایسا معاملہ کرتا تَو تم اس سے خوش ہو جاتے اور اس پرقلبی ناراضی اور غصّے کا اِظہار نہیں   کرتے… اور ایسامعاملہ جوتمہاراغلام تمہارے لئے کرے اورتم اس پرراضی نہیں   ہوتے تو پھرخودبھی اللہ  عَزَّوَجَلَّ کے لئے ایسامعاملہ کرنے پر راضی مت ہونا جو تمہارا مالکِ حقیقی ہے۔  

بندوں   سے معاملہ

 { 6 } … چھٹی نصیحت :    

             لوگوں   سے تمہارا سلوک ویسا ہونا چاہئے جیسا تم چاہتے ہو کہ وہ تمہارے ساتھ کریں   … کیونکہ بندے کا اِیمان اس وقت کامل ہوتا ہے جب وہ تمام لوگوں   کے لئے وہی کچھ پسند کرے جو اپنی ذات کے لئے پسند کرتا ہے۔  

عِلم ومُطالعہ کی نوعیت

 { 7 } …ساتویں   نصیحت :    

             جب تم کوئی علم حاصل کرنے لگو یا مطالعہ کرنا چاہو تو بہتر ہے کہ تمہارا علم و مطالعہ ایسا ہو جو تزکیہ نفس اوردل کی اِصلاح کا باعث ہو… جیسے اگر تمہیں   پتہ چل جائے کہ تمہاری عمر کا صرف ایک ہفتہ باقی ہے…تو یقینا تم ان اَیام کو فقہ و مُناظرہ ،   اُصول وکلام اور دیگر عُلُوم کے حُصول پر ہر گز صرف نہیں   کرو گے… کیونکہ تم جانتے ہوکہ اب یہ عُلُوم تمہیں   کافی نہ ہوں   گے…

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن