30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سے راحت محسوس کرونہ ہی تمہیں ان کی مذمّت کی پروا ہو۔
یادرکھو ! ریاکاری مخلوق کوبڑاسمجھنے کے سبب پیدا ہوتی ہے… اس کا علاج یہ ہے کہ تم لوگوں کوقدرتِ الٰہی کے سامنے مُسَخَّر ( یعنی تابع ) خیال کرو… اور دکھاوے سے بچنے کی خاطرانہیں جمادات ( یعنی پتھروں ) جیسا سمجھوکہ یہ ان کی طرح نفع و نقصان پہنچانے پر قادرنہیں …کیونکہ جب تک تم لوگوں کو نفع و نقصان پر قادر سمجھتے رہو گے ریاکاری جیسے خطرناک مرض سے نہیں بچ سکتے ۔
اے نورِ نظر !
تیرے باقی سوالات ایسے ہیں جن میں سے کچھ کے جوابات ہماری تصانیف ( یعنی اِحْیَائُ الْعُلُوْم ا ورمِنْہَاجُ الْعَابِدِیْن وغیرہ ) میں لکھے ہوئے ہیں … ان کو وہاں سے تلاش کر لو… اور کچھ سوال ایسے ہیں جن کا جواب لکھنا ممنوع ہے…لہٰذاجتناعلم تمہارے پاس ہے اس پر عمل کرو تاکہ جو نہیں جانتے وہ بھی تم پر ظاہر و منکشف ہو جائے…چنانچہ ،
اللہ عَزَّوَجَلَّ کے محبوب ، دانائے غُیُوب ، مُنزہٌ عن الْعُیُوْب صلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ خُوشبُودار ہے کہ’’ مَنْ عَمِلَ بِمَاعَلِمَ وَرَّثَـہُ اللّٰہُ عِلْمَ مَا لَمْ یَعْلَمْیعنی : جس نے اپنے علم پر عمل کیااللہ عَزَّوَجَلَّاسے وہ علم بھی عطا فرمادے گا جو وہ نہیں جانتا ۔ ‘‘ ([1])
اے لخت جگر !
آج کے بعد تمہیں جو بھی مشکل پیش آئے تو مجھ سے صرف دل کی زبان سے پوچھنا …چنانچہ ، اللہ عَزَّوَجَلَّاِرشاد فرماتا ہے :
وَ لَوْ اَنَّهُمْ صَبَرُوْا حَتّٰى تَخْرُ جَ اِلَیْهِمْ لَكَانَ خَیْرًا لَّهُمْؕ ( پ۲۶ ، الحجرات : ۵ )
ترجمۂ کنز ُالایمان : اور اگر وہ صبر کرتے یہاں تک کہ تم آپ ان کے پاس تشریف لاتے تو یہ ان کے لئے بہتر تھا۔
اورحضرت سیِّدُنا خضر عَلَیْہِ السَّلَام کے اس اِرشاد ِپاک سے نصیحت حاصل کرو :
فَلَا تَسْــٴَـلْنِیْ عَنْ شَیْءٍ حَتّٰۤى اُحْدِثَ لَكَ مِنْهُ ذِكْرًا۠(۷۰) ( پ۱۵ ، الکھف : ۷۰ )
ترجَمۂ کنز ُالایمان : تومجھ سے کسی بات کو نہ پوچھنا جب تک میں خوداس کا ذکر نہ کروں ۔
پیارے بیٹے !
جلدبازی نہ کرنا… جب مناسب وقت آئے گا سب کچھ تم پر کھول دیا جائے گا… اور تم دیکھ لوگے…چنانچہ ، اِرشادباری تعالیٰ ہے :
سَاُورِیْكُمْ اٰیٰتِیْ فَلَا تَسْتَعْجِلُوْنِ(۳۷) ( پ۱۷ ، الانبیاء : ۳۷ )
ترجمۂ کنز الایمان : اب میں تمہیں اپنی نشانیاں دکھاؤں گا مجھ سے جلدی نہ کرو۔
لہٰذا وقت سے پہلے ایسے سوالات مت پوچھو ! … اور یقین رکھو کہ ( راہِ حق پر ) چلتے رہنے سے آخرکار منزلِ مقصود تک پہنچ ہی جاؤ گے…چنانچہ ، اللہ عَزَّوَجَلَّاِرشاد فرماتا ہے :
اَوَ لَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا ( پ۲۱ ، روم : ۹ )
ترجمۂ کنز ُالایمان : اور کیا انہوں نے زمین میں سفر نہ کیا کہ دیکھتے۔
اے نورِ نظر !
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عظمت و جلال کی قسم ! اگر تم راہِ حق پرچلتے رہے تو ہر منزل پر عجائبات دیکھو گے…اور جان ودل کی بازی لگا دو کیونکہ اس راہ کی اصل جان قربان کرنا ہی ہے … حضرت سیِّدُنا ذوالنُّون مصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی نے اپنے ایک شاگرد سے اِرشاد فرمایا : ’’اگر جان کی بازی لگانے کی ہمّت ہے تو ( گروہِ صوفیا میں ) آجاؤ…ورنہ صوفیا والی گمنامی وترکِ دنیاکے معاملے کی طرف مت آؤ۔
آٹھ اَہم مدنی پھول
اے جانِ عزیز !
میں تمہیں 8 باتوں کی نصیحت کرتا ہوں ان کوقبول کرلو کہیں ایسا نہ ہو کہ میدانِ حشر میں تمہاراعلم تمہارا دشمن بن جائے …ان 8 باتوں میں سے 4 پر عمل کرنا اور4 کو چھوڑ دینا۔
جن 4باتوں سے دوری لازم ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع