دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Betay ko Nasihat | بیٹے کو نصحیت

book_icon
بیٹے کو نصحیت

تَوَّکُل  { 16 } … یقین { 17 } …سخاوت { }…قناعت { 19 } …طمانیت نفس  { 20 } …حِلْم { 21 } …تواضع { 22 } …علم { 23 } …صدق { 24 } …وفا{ 25 } … حیا اور  { ۲۶ } … وقارو سکون جیسے پسندیدہ اَوصاف کا پیکر ہو۔

            پس جو’’پیرکامل‘‘ ان اَوصاف سے متصف ہو وہ حضورپر نور ، شافعِ یوم النشور صلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے انوارِ مبارکہ میں   سے ایک نور بن جاتا ہے اور اس قابل ہوجاتا ہے کہ اس کی اِقتدا کی جائے۔  ایسے ’’پیرومرشد‘‘ کا ملنابہت ہی مشکل ہے… اور اگر  ( اللہ  عَزَّوَجَلَّ کی رحمت اور  )  خوش قسمتی و سعادت مندی ساتھ دے اور ان اَوصاف کے حامل ’’پیرکامل‘‘ تک رسائی ہو جائے اور وہ ’’پیرکامل‘‘ بھی اسے اپنے مریدوں   میں   قبول فرما لے … تو اب اس مرید کے لئے لازمی اور ضروری ہے کہ اپنے’’پیرکامل‘‘ کا ظاہراور باطن  ہر طرح سے اَدب واِحترام بجا لائے۔  

پیرومرشد کا ظاہری اِحترام :   

            پیرومرشدکاظاہری اَدب واِحترام یہ ہے کہ

٭ …مریدشیخ سے بحث و مباحثہ کرے نہ اس کی کسی بات پر اِعتراض کرے اگرچہ اس کے ناقص علم کے مطابق شیخ غلطی پر ہو  ( بس اسے اپنی کم فہمی سمجھے )  ۔  

٭…شیخ کے سامنے کچھ بچھا کر نہ بیٹھے  ( کہ نمایاں   نظر آئے بلکہ عجز و اِنکساری کاپیکر بنا رہے )  ۔  البتہ فرض نمازوں   کے وقت مُصلّٰی بچھا سکتا ہے اور نماز سے فارغ ہوتے ہی فوراً لپیٹ دے ۔  

٭…شیخ کی موجودگی میں   کثرتِ نوافل سے گریز کرے  (  اورپیرکامل کی صحبت وخدمت کو بہت بڑی سعادت سمجھے ) ۔  

٭…شیخ کے ہر حکم پر اپنی وسعت و طاقت کے مطابق عمل کرے۔  

پیرومرشد کاباطنی اِحترام :    

باطنی اِحترام یہ ہے کہ سالک پیرومرشد کی موجودگی میں  جو باتیں   سن کرقبول کر لے ان کی غیرموجودگی میں   اپنے قول اورفعل سے ان کا اِنکار نہ کرے ورنہ منافق کہلائے گا۔  اگر ایسا نہیں   کر سکتا توبہتر ہے کہ شیخ کی صحبت سے کنارہ کش ہو جائے یہاں   تک کہ اس کا ظاہر اور باطن ایک ہو جائے۔  

بدعقیدہ لوگوں   کی صحبت سے پرہیز :   

             سالک ومریدکو چاہئے کہ برے اور بدعقیدہ لوگوں   کی صحبت سے دور رہے تاکہ دل سے شیطان انسانوں   اورشیطان جنوں   کے وسوسے دور رہیں   …کہ شیطان کے شر سے دل کو پاک رکھنے کا یہی طریقہ ہے… اور  ( مرید کو چاہئے کہ )  ہر حال میں   فقیری کو امیری پر ترجیح دے۔  

تصوف کی حقیقت

            جان لو !  تَصَوُّف کی دو اَہم خصلتیں   ہیں   :     ( ۱ ) … اِستقامت  ( ۲ ) … حسن اَخلاق۔  پس جس نے ۱ ِستِقامت اِختیار کی اور لوگوں   سے بُردباری اورخوش اَخلاقی سے پیش آیا تو وہ صوفی ہے۔  

 { 1 } ِاستقامت سے مراد یہ ہے کہ نفسانی خواہش کو اپنے ہی نفس کی  ( اُخروی )  بھلائی کے لئے قربان کر دے۔

 { 2 } … اور لوگوں   کے ساتھ حسن اَخلاق سے مراد یہ ہے کہ ان پر اپنے نفس کی خواہش اور مرضی مسلط نہ کرے بلکہ نفس کو ان کی خواہش اور مرضی کے مطابق چلائے جب تک کہ وہ شریعت کی مخالفت نہ کریں   ( کیونکہ شریعت کی خلاف ورزی اورگناہ و نافرمانی میں   مخلوق کی اِطاعت جائز نہیں   )  ۔

بندگی کی حقیقت

اے لخت جگر !

             تم نے مجھ سے بندگی کے متعلق بھی دریافت کیا ہے تو جان لو کہ بندگی تین چیزوں   کا نام ہے :    

{ 1 } …اَحکامِ شریعت کی پابندی کرنا۔

 { 2 } … اللہ  عَزَّوَجَلَّ کی تقسیم اور تقدیرپر راضی رہنا۔  

 { 3 } …رضائے رب الانام  کی طلب میں   اپنی خوشی قربان کر دینا۔

توکل کی حقیقت

            تمہارا ایک سوال تَوَکُّلسے متعلق ہے…توکل یہ ہے کہ تم اس بات پر پختہ یقین رکھو کہ اللہ  عَزَّوَجَلَّ نے جو وعدہ فرمایا ہے یعنی جو کچھ تمہارے مقدر میں   لکھ دیا ہے وہ ہر حال میں   تمہیں   مل کر رہے گا…چاہے پوری دنیا اس کی راہ میں   رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرے …لیکن جو تمہاری تقدیر میں   نہیں   لکھا اس  ( کو حاصل کرنے )  کے لئے تم اور سارا جہاں   مل کر جتنی چاہے کوشش کر لوتمہیں   اس سے کچھ نہیں   ملے گا۔

اِخلاص کی حقیقت

            تم نے یہ بھی پوچھا ہے کہ اِخلاص کیا ہے ؟ … اِخلاص یہ ہے کہ تمہارا ہر عمل صرف اور صرف اللہ  عَزَّوَجَلَّ کی رضا کے لئے ہو…اوراس عمل کے سبب تم لوگوں   کی تعریف و توصیف

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن