دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Betay ki Wasiyat | بیٹے کی وصیت

book_icon
بیٹے کی وصیت

فَمَنْ تَابَ مِنْۢ بَعْدِ ظُلْمِهٖ وَ اَصْلَحَ فَاِنَّ اللّٰهَ یَتُوْبُ عَلَیْهِؕ- (پ ۶، المآئدة : ۳۹)

ترجَمۂ کنز الایمان : تو جو اپنے ظلم کے بعد توبہ کرے اورسنورجائے تو الله اپنی مہر (رحمت) سے اس پر رجو ع فرمائے گا ۔

وَ تُوْبُوْۤا اِلَى اللّٰهِ جَمِیْعًا اَیُّهَ الْمُؤْمِنُوْنَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ(۳۱) (پ۱۸، النور : ۳۱ )

ترجَمۂ کنز الایمان : اورالله کی طرف توبہ کرو اے مسلمانو!سب کے سب اس امید پر کہ تم فلاح پاؤ ۔

اَلَّذِیْنَ یَحْمِلُوْنَ الْعَرْشَ وَ مَنْ حَوْلَهٗ یُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَ یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ وَ یَسْتَغْفِرُوْنَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْاۚ-رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَیْءٍ رَّحْمَةً وَّ عِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِیْنَ تَابُوْا وَ اتَّبَعُوْا سَبِیْلَكَ وَ قِهِمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ(۷) (پ ۲۴ ، المؤمن : ۷ )

ترجَمۂ کنز الایمان : وہ جو عرش اٹھاتے ہیں اور جو اس کے گرد ہیں اپنے رب کی تعریف کے ساتھ اسکی پاکی بولتے اور اس پر ایمان لاتے اور مسلمانوں کی مغفرت مانگتے ہیں اے رب ہمارے تیر ے رحمت وعلم میں ہر چیز کی سمائی ہے تو انہیں بخش دے جنہوں نے تو بہ کی اور تیری راہ پر چلے او رانہیں دوزخ کے عذاب سے بچالے ۔

اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓىٕكَ یُبَدِّلُ اللّٰهُ سَیِّاٰتِهِمْ حَسَنٰتٍؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا(۷۰) (پ ۱۹ ، الفرقا ن : ۷۰)

ترجَمۂ کنز الایمان : مگرجوتوبہ کرے اور ایمان لائے اوراچھا کام کرے تو ایسوں کی برائیوں کو الله بھلائیوں سے بدل دے گااور الله بخشنے ولامہربان ہے ۔

اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَاُولٰٓىٕكَ یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ وَ لَا یُظْلَمُوْنَ شَیْــٴًـاۙ(۶۰)(پ ۱۶ ، مریم : ۶۰)

ترجَمۂ کنزالایمان : مگرجوتائب ہوئے اور ایمان لائے اور اچھے کام کئے تو یہ لوگ جنت میں جائیں گے اورانہیں کچھ نقصان نہ دیا جائے گا ۔

اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ (پ۲، البقرة : ۲۲۲ )  ترجَمۂ کنز الایمان : بیشک الله پسند رکھتاہے بہت توبہ کرنے والوں کو ۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے کہ توبہ کرنے والے پر اللہ عَزَّوَجَلَّکی کیسی کرم نوازی ہوتی ہے ، لہٰذااگرلگن سچی اورتوبہ پکی ہوتو مذکورہ آیاتِ

 کریمہ کی روشنی میں درج ذیل 6فضائل حاصل ہونگے ۔

1.    اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے کرم سے توبہ کرنے والے کی توبہ قبول ہوگی ۔

2.    دُنیاو آخرت میں کامیابی اس کے قدم چومے گی ۔

3.    عرش اُٹھانے والے فرشتے اس کی مَغْفرت اورعذاب ِ جہنم سے حفاظت کی دُعا کریں گے ۔

4.    اس کی برائیاں نیکیوں میں تبدیل کردی جائیں گی ۔

5.    اسے جنت میں داخلے کا پروانہ ملے گا ۔

6.    توبہ کرنے والااللہعَزَّ  وَجَلَّ کا محبوب بن جائے گا ۔

سُبْحٰنَاللہعَزَّ  وَجَلَّ !توبہ کرنے والے کے لئے اس سے بڑھ کر اورکیا انعام ہوسکتاہے کہاللہعَزَّ  وَجَلَّاسے پسند فرمائے ، اس سے خوش ہواوراسے اپنامحبوب بندہ بنالے ۔ اس انعام کو حاصل کرنے کے لئے بُزرگانِ دین متقی و پرہیزگار ہونے کے باوجود سچی توبہ  کی کیسی دعائیں مانگا کرتے تھے ۔ چنانچہ

توبہ کا انعام

حضرتِ سَیِّدُنا ابو اسحاقعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالرَّ  زَّاق  فرماتے ہيں : ’’ ميں نے تيس سال تک اللہتعالی کی بارگاہ ميں دعامانی کہ اے اللہ!تو مجھے سچی اورخالص توبہ کی توفيق عطا فرما ۔ ‘‘تيس برس گزر جانے کے بعد ميں اپنے دل ميں تَعجُّب کرتے ہوئے  بارگاہ ايزدی ميں عرض گزار ہوا : ’’سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  !ميں نے تيس برس تک تیری بارگاہ ميں ايک حاجت کی التجا کی ليکن تو نے اب تک ميری وہ حاجت پوری نہيں کی ۔ ‘‘ جب ميں سو گيا تو خواب ميں ديکھا کہ ايک شخص مجھ سے کہہ رہا تھا : ’’تم اپنی تيس سالہ دُعا (کے قبول نہ ہونے )پر تَعجُّب اور حيرت کرتے ہو؟ کيا تمہیں يہ نہيں معلوم کہ تم اللہعَزَّ  وَجَلَّ   سے کس چیز کا سوال کررہے ہو ؟تم اس بات کا سوال کر رہے ہو کہ اللہتعالی تمہیں اپنا دوست اورمحبوب بنالے ، کيا تم نے اللہعَزَّ  وَجَلَّکا يہ فرمان نہیں سنا :   اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَ یُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِیْنَ(۲۲۲) ( پ ۲، البقرہ : ۲۲ ۲) (ترجَمۂ کنز الایمان : بے شک اللہعَزَّ  وَجَلَّ پسند کرتاہے بہت تو بہ کرنے والوں کو اور پسند رکھتاہے ستھروں کو ۔ )تو  کيا تم اس کی مَحَّبت کو معمولی سمجھتے ہو؟‘‘([1])

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

توبہ کی ضرورت کس  کو ہے ؟

یادرکھئے !توبہ کے لئے گناہ سَرزَدْ ہونا یا گناہ یاد ہوناضروری نہیں ہرشخص کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی بارگا میں توبہ و اِسْتِغْفار کرتے رہنا چاہئے خواہ وہ نِکوکار ہو یا گنہگار نیز اسے اپنی خطا یاد ہو یا نہ ہو ۔



[1]

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن