دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Betay ki Rihai | بیٹے کی رہائی

book_icon
بیٹے کی رہائی

قادریہ رضویہ عطاریہ میں بیعت ہوکر مدنی کاموں میں اپنی خدمت سرانجام دینے لگی۔ تا دم بیان ذیلی سطح پر مدنی انعامات کی ذمہ داری ادا کرنے کی سعادت پارہی ہوں ۔

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو اور اسلامی بہنو!بدقسمتی سے آج ہمارے معاشرے میں ادب و احترام کی فضا مفقود ہوتی چلی جارہی ہے،  اس کا ایک سبب اغیار کا کلچر ہے جو بذریعہ میڈیا مسلم قوم کے اندر بے ادبی کے جراثیم پیدا کررہا ہے،  لہٰذا ہمیں اپنے آپ کو ان مہلک جراثیم سے بچانے کے لیے ایسے ماحول کا دامن تھامنا ہوگا،  جہاں خوفِ خدا اور عشقِ مصطفے کے ساتھ ساتھ والدین اور بزرگوں کا ادب واحترام اور چھوٹوں پر شفقت کرنے کا درس دیا جاتا ہو وہیں اسلامی اخلاق کردار سے روشناس کرایاجاتا ہو،  اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی ہمیں آج کے اس پرفتن دور میں سنّتوں سے مزین اور دینی معلومات سے بھرپور مدنی ماحول فراہم کررہی ہے،  یاد رکھیے! اسلام ایک کامل واکمل دین ہے جو ہمیں بزرگوں کا احترام سکھاتا ہے ۔ چنانچہ،  

              حضرت سیدناانس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ، فیض گنجینہ، راحتِ قلب وسینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: جو نوجوان کسی بزرگ کے سن رسیدہ ہونے کی وجہ سے اس کی عزت کرے تو اللّٰہ تعالٰیاس کے لئے کسی کو مقرر کردیتا ہے جو اس نوجوان کے بڑھاپے میں اس کی عزت کرے گا۔ (ترمذی، کتاب البر والصلۃ، باب ماجاء فی اجلال الکبیر، ۳ / ۴۱۱، حدیث: ۲۰۲۹)

        حضرت سیدناانس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: اے انس !بڑوں کا ادب و احترام اور تعظیم وتوقیر کرو اور چھوٹوں پر شفقت کرو ،  تم جنت میں میری رفاقت پالو گے۔  (شعب الایمان، باب فی رحم الصغیر، ۷ / ۴۵۸، حدیث: ۱۰۹۸۱)

اے بیمار عصیاں تو آجا یہاں پر                 گناہوں کی دے گا دوا مدنی ماحول

اے اسلامی بہنو! تمہارے لیے بھی          سنو! بہت کام کاہے مدنی ماحول

{6}گردے کی پتھری سے نجات

       باب المدینہ (کراچی )  علاقہ زمان ٹاؤن کی اسلامی بہن کے بیان کا خلاصہ کچھ یوں ہے کہ تقریباً چار ماہ سے میرے گردے میں پتھری تھی جس کی وجہ سے مجھے اُٹھنے اور بیٹھنے میں شدید تکلیف کا سامناتھا۔ میری اس بیماری کی وجہ سے میرے تمام گھر والے بہت زیادہ پریشان تھے۔ بڑے بڑے اورمشہور ڈاکٹروں سے علاج کروایا لیکن درد جانے کا نام نہ لیتا تھا،  ایک دن دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ چند اسلامی بہنیں میرے پاس عیادت کیلئے تشریف لائیں ،  میری خیرت معلوم کی،  اور دوران گفتگو کہنے لگیں کہ آپ صحت یاب ہونے کے بعد دعوتِ اسلامی کے 4ہفتہ وار سنّتوں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن