دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Betay ki Rihai | بیٹے کی رہائی

book_icon
بیٹے کی رہائی

مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے،  اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت اپنا معمول بنالیجیے،  پھر دیکھئے آپ کو کیسی برکات ملتی ہیں ،  آپ نہ صرف خود پردے کی پابند بن جائیں گی بلکہ دیگر اسلامی بہنوں کو بے پردگی کے عذابات سے ڈراکر پردے کی ترغیب دلانے والی بن جائیں گی ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

{4}خاص کرم ہوگیا

        باب المدینہ  (کراچی ) کے علاقہ سولجر بازار کی رہائشی اسلامی بہن   کا بیان الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ کچھ یوں ہے،  حیاسے معمور دعوتِ اسلامی کی پاکیزہ فضاؤں میں داخل ہونے سے قبل میں نمازوں کی پابندی سے محروم تھی،  حسد،  وعدہ خلافی، جھوٹ، غیبت، چغلی، فلمیں ڈرامے اور گانے باجے دیکھنے سننے کے گناہ کبیرہ سے اپنا نامہ اعمال سیاہ کرنے میں مشغول تھی،  اسی طرح میری سانسیں بسر ہوتی چلی جارہی تھیں ،  نجانے کب تک یہ گناہوں بھرا سلسلہ جاری تھا مگر مجھ پر کرم ہوگیا سبب یوں بنا کہ جب ہم سولجر بازار میں شفٹ ہوئے تو ایک دن میں اپنے دوبیٹوں کو تعلیم قرآ ن کے لیے بدمذہب لوگوں کے مدرسے میں داخل کروانے کی غرض سے اپنے ہمراہ لے گئی،  مگر خوش قسمتی سے وہاں داخلے کی ترکیب نہیں بنی،  پھر مجھے نشتر پارک کے قریب واقع دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ کی بابت پتا چلا تو میں نے انہیں وہاں داخل کروادیا،  اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میرے دونوں بیٹے جلد ہی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں رچ بس گئے اور سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے لگے ایک دن میرے بڑے بیٹے نے مجھ سے کہا کہ امی جان! آئیے میں آپ کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں چھوڑ آتا ہوں ۔ ان دنوں اسلامی بہنوں کا اجتماع باپاجان کے گھر پر ہوتا تھا۔ چنانچہ میں اپنے بیٹے کی دعوت پر اس کے ہمراہ اجتماع کے لیے روانہ ہوگئی،  اسلامی بہنوں کے اجتماع میں شریک کیا ہوئی میری زندگی میں عمل کی بہار آگئی،  مجھے اجتماع کے پرکیف مناظر بہت اچھے لگے،  مجھے رقت قلبی نصیب ہوئی،  دوران بیان میری آنکھوں سے خوف خدا کے باعث بے ساختہ آنسوؤں کا دھارا بہہ نکلا،  مزید اختتام پر ہونے والی دعا میں اپنے رب عَزَّوَجَلَّ سے اپنے سابقہ گناہوں کی معافی طلب کی،  اس اجتماع کے بعد میری سوچ وفکر کا محور ہی بدل گیا،  پہلے فلموں کی شائقہ تھی مگراب نجانے کیوں مجھے فلموں ڈراموں سے نفرت سی ہوگئی،  نمازیں پابندی سے ادا کرنے لگی ،  وقتاً فوقتاً تلاوتِ قرآن پاک کی سعادت حاصل کرتی،  سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوتی رہی،  جس کی برکت سے خوف خد ا ملا،  سنّتوں پر عمل کرنے کی فضیلت سے آگاہی ہوئی،  اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ فیضانِ دعوتِ اسلامی سے میں دومرتبہ شریعت کورس کرنے کی سعادت پاچکی ہوں ،  جس میں مجھے ڈھیروں ڈھیر علمِ دین کا خزانہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن