دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Betay ki Rihai | بیٹے کی رہائی

book_icon
بیٹے کی رہائی

کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے تحصیل سطح کے سنّتوں بھرے اجتماع میں شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ دعا فرمائیں گے،  ایک ولی کامل کی دعا کی برکتوں سے مالامال ہونے کے لیے آپ بھی اپنے گھر کی اسلامی بہنوں کی حاضری کی ترکیب بنائیں چنانچہ جب بھائی جان گھر آئے تو ہمیں سنّتوں بھرے اجتماع کے بارے میں بتایا اور دعا میں جانے کی ترغیب دلائی،  یوں گھر کی اسلامی بہنیں بھائی جان کے ہمراہ دعا کی برکتوں سے دامن بھرنے کے لیے روانہ ہوگئیں ،  اسلامی بہنوں کے لیے پردے کا انتظام تھا ،  کثیر اسلامی بہنیں موجود تھیں ،  مدنی برقعوں کی بہاریں دکھائی دے رہی تھی،  یہاں کی فضا حیا سے معمور تھی،  ہم بھی باپردہ اسلامی بہنوں کے قرب میں بیٹھ گئیں اور اجتماع کے روح پرور مناظر سے مستفیض ہونے لگیں ،  اجتماع کے اختتام پر امیراہلسنّت  َدامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رقت انگیز دعا فرمائی ۔ ہم نے بھی بارگاہ الٰہی میں خوب گڑ گڑا کردعا مانگی،  دعا کے بعد درودوسلام کی ایمان افروز صداؤں پر سنّتوں بھرا اجتماع اختتام پذیر ہوا،  یوں زندگی میں پہلی بار ایسی رقت انگیز دعا میں شرکت نصیب ہوئی۔ دعوت اسلامی کی مدنی بہاروں سے آشنائی ہوئی۔

        2005؁ء کے شروع میں ایک دن دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ذمہ دار اسلامی بہن ہمارے گھر تشریف لائیں اور ہمارے گھر میں  اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے اجتماع کا آغاز کرنے کی ترغیب دلائی جس کی برکت سے ہمارے گھر میں اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنّتوں بھرااجتما ع شروع ہوگیا،  جہاں علاقے کی اسلامی بہنیں اجتماع میں شریک ہوتیں وہیں مجھے بھی اجتماع کی برکتیں لوٹنے کا سنہری موقع ملنے لگا،  جس کی مجھے خوب خوب برکتیں ملنے لگیں ،  عمل کا جذبہ دل میں پیدا ہوگیا،  بدعملی سے کنارا کشی اختیار کرنے کا مدنی ذہن بن گیا،  چنانچہ میں نے فیشن کرنا، بے پردگی کرنا، جھوٹ بولنا، غصہ کرنا ترک کردیا اور دعوت اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول کے فیضان سے فیض یاب ہونے لگی جہاں رفتہ رفتہ میرے اخلاق وکردار میں ایک نکھار آنے لگا وہیں بدخلقی کی عادت رخصت ہونے لگی۔ کرم بالائے کرم یہ کہ سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل ہوگئی،  ایک ولی کامل کا دامن کیا نصیب ہوا دل فکر آخرت سے سرشار ہوگیا،  نیکیوں سے محبت ہوگئی،  لہٰذا اپنی اندھیری قبر روشن کرنے کے لیے میں نے مدنی انعامات کا رسالہ پُرکرنا شروع کردیا،  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکی مقدس بارگاہ میں دعا ہے کہ مجھے اور تمام گھروالوں کو تاحیات دعوتِ اسلامی کے نیکیوں بھرے مدنی ماحول میں استقامت عطا فرمائے ۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی کے تحت نہ صرف اسلامی بھائیوں کے سنّتوں بھرے اجتماعات ہوتے ہیں بلکہ پردے کے انتظام کے ساتھ اسلامی بہنوں کے بھی سنّتوں بھرے اجتماعات منعقد ہوتے ہیں ،  جن میں شریک ہونے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن