30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں ۔ (ترمذی، کتاب الدعوات، باب ماجاء فی فضل التسبیح ۔۔۔الخ، ۵ / ۲۸۷، حدیث: ۳۴۷۷)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
زم زم نگرحیدر آباد ( باب الاسلام سندھ) کی ایک اسلامی بہن کی زندگی کے احوال الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ کچھ اس طرح ہیں کہ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے گلشن سے وابستگی سے قبل بے عملی کا شکار تھی، عبادت کے معاملے میں سستی کرنا میری عادت بد میں شامل تھا، اسی غفلت میں میری زندگی کی گاڑی قبر کی جانب فراٹے بھرتی رواں دواں تھی ، ہرآنے والا دن مجھے زندگی سے دور اور موت کے قریب کررہا تھا مگر میں اپنی موت اور قبر کے اندھیرے اور حشر کی رسوائی سے یکسر غافل اپنی زیست بسرکررہی تھی، نیز میں دماغی کمزوری کا بھی شکار تھی جس کی وجہ سے جہاں میری پڑھائی متأثر ہورہی تھی وہیں دیگر کام کاج بھی درست طریقے سے سرانجام نہ دے پاتی، جس کی وجہ سے لوگ میرامذاق اڑاتے، میری دل آزاری کرتے۔ خوش قسمتی سے ایک دن دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک مبلّغہ اسلامی بہن ہمارے گھر آئیں اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی، ان کے ترغیب دلانے پر میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوگئی۔ اجتماع کے روح پرور ماحول میں مجھے ایک قلبی سکون کا احساس ہوا ، مجھے دعوت اسلامی کا اجتماع اس قدر اچھا لگا کہ میں نے پابندی سے شرکت کرنے کا ارادہ کرلیا، اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے ابتداء تا انتہاء شریک ہوکر خوب برکتوں سے اپنا خالی دامن بھرنے کی سعادت حاصل کرنا میرا معمول بن گیا، رفتہ رفتہ مجھے اپنی بدعملی کا احساس ہونے لگا، نیکیوں کی جانب رغبت ہونے لگی، میرے دل پر خوف خدا کا ایسا غلبہ ہوا کہ میں نے نمازوں کی پابندی شروع کردی، یوں دعوت اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے جہاں مجھے عمل کی رغبت ملی وہیں مجھ پر طنزکرنے والے مجھے عزت کی نظر سے دیکھنے لگے، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّتادم بیان حلقہ مشاورت کی خادمہ (نگران) ہونے کی حیثیت سے حسب توفیق مدنی کاموں کی دھومیں مچانے میں مشغول ہوں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی} شعبہ امیرِاہلسنّت
۱۷محرم الحرام ۱۴۳۶ ھ بمطابق31 اکتوبر 2015 ء
آپ بھی مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع