دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Betay ki Rihai | بیٹے کی رہائی

book_icon
بیٹے کی رہائی

خوف دلاتے رہو۔‘‘ (مجمع الزوائد ، کتاب الوصایا ،  باب وصیۃ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ و سلَّم ، ۴ /  ۳۹۱، حدیث: ۷۱۱)

        دو جہاں کے تاجْوَر،  سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: بنی اسرائیل کی ایک عورت نے حضرت موسیٰعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَامکی بارگاہ میں حاضر ہو کر عرض کی: اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے نبی عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَام!میں نے ایک بہت بڑا گناہ کیا ہے اور میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں توبہ بھی کر چکی ہوں ،  آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَام اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں دعا فرمائیں کہ وہ میرا گناہ معاف فرما کر میری توبہ قبول فرمالے۔حضرت موسیٰ  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَامنے اس سے دریافت فرمایا: تیرا گناہ کیا ہے ؟’’تو وہ بولی‘‘: میں نے زنا کیا پھر اس سے جو بچہ پیدا ہوا میں نے اسے قتل کر دیا۔’’اس پر حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَام نے اس سے فرمایا ‘‘: اے بدکار عورت!یہاں سے چلی جا،  کہیں آسمان سے آگ نازل نہ ہو جائے،  اور تیری بدعملی کے سبب ہم بھی اس کی لپیٹ میں نہ آ جائیں ۔ وہ عورت شکستہ دل لئے وہاں سے جانے لگی تو حضرت جبرائیل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَام تشریف لائے اور عرض کی : اے موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَام آپ کا رب عَزَّوَجَلَّ   آپ سے ارشاد فرماتا ہے کہ آپ نے اس توبہ کرنے والی عورت کو واپس کیوں لوٹا دیا؟ کیا آپ نے اس سے بدتر کسی کو نہ پایا؟’’تو حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَام نے فرمایا ‘‘:  اے جبرائیل !اس سے بدتر کون ہو گا ؟’’تو انہوں نے عرض کی: ‘‘جو جان بوجھ کر نماز ترک کر دے۔‘‘ (کتاب الکبائر للذھبی، فصل فی المحافظۃ علی الصلوات والتھاون بھا، ص۲۶)

{9}قفل مدینہ کی سعادت مل گئی

        باب المدینہ  (کراچی) کے علاقے موسمیات کی رہائشی اسلامی بہن کا بیان الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ پیش خدمت ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مدنی ماحول میں آنے سے پہلے میں فیشن پرستی کی دلدادہ تھی،  مذاق مسخری اور لغو گفتگو کرنا میری عادت بد تھی۔ میری زندگی کا رخ یوں بدلا کہ ایک بار ہمارے علاقے میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان اجتماع ذکر ونعت کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخ طریقت امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے انتہائی پُر تاثیر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ چونکہ اس اجتماع میں اسلامی بہنوں کیلئے پردہ کا انتظام تھا،  لہٰذا میں بھی اس سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوگئی،  آپ َدامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا سنتوں بھرا بیان بغور سننے کی سعادت حاصل کی ،  جوں جوں غافل دلوں کو بیدار کرنے والا بیان سنتی گئی میرے دل کی کیفیت بدلتی گئی،  کرم بالائے کرم یہ کہ اجتماع کے اختتام پر آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعہ سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل ہونے کی سعادت حاصل ہوگئی،  اس اجتماع میں شرکت کی برکت سے میں علاقے کی چند اسلامی بہنوں کے ہمراہ دعوت ِاسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوکر علمِ دین سے اپنا خالی دامن بھرنے کی سعادت پانے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن