30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شرکت ہوگئی، جب سنّتوں بھرا بیان سنا تو دل کی کیفیت ہی بدل گئی خاص طور پر بیان کے یہ کلمات کہ ’’بے نمازی کو قبر کی دیواریں اس طرح دباتی ہیں کہ اسکی پسلیاں ٹوٹ پھوٹ کر ایک دوسرے میں پیوست ہوجاتیں ہیں اور بے نمازی سے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ناراض ہوتا ہے۔‘‘ میرے دل میں خوف خدا پید اکر گئے، میں نے سچے دل سے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکے حضور توبہ کی
اور اُسی دن سے نمازوں کی پابندی شروع کردی۔ حتی کہ اب میں خود تو نماز پڑھتی ہوں ساتھ ہی دوسروں کو بھی نماز کی دعوت دیتی ہوں ۔ یہ سب دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی مدنی بہار ہے۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کو مزید قرآن وسنت کی تبلیغ و اشاعت کی توفیق عطا کرے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو اور اسلامی بہنو! دیکھا آپ نے کہ دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی برکت سے ایک اسلامی بہن نمازوں کی پابند بن گئی ، مقصدحیات سے باخبر ہوگئی ، جہاں اپنی قبر کی تیاری میں مصرورف ہوگئی وہیں نیکی کی دعوت عام کرنا اس کا معمول بن گیا، یاد رکھیے ! کہ نماز اسلام کا اہم ترین رکن ہے ، دین کا ستون ہے ، قیامت کے دن انسان سے سب سے پہلے نماز کے بارے میں پوچھا جائے گا، اس لیے ہرایک مسلمان کو غور کرنا چاہیے، یادرکھیے! نماز ترک کرنے کے عذابات بے حد شدید ہیں اور یقینا کوئی بھی انہیں برداشت کرنے کی طاقت نہیں رکھتا لہٰذا عافیت اسی میں ہے کہ آج ہی سستی وغفلت سے کنارا کشی اختیار کرکے نماز کی پابندی شروع کردی جائے تاکہ کل بروز قیامت رحمت خدا وندی کے حقدارقرار پائیں اور عذابات سے محفوظ رہیں ، نماز کے حوالے سے چند روایت پڑھیے۔ چنانچہ ،
شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا’’اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اگرچہ تمہیں قتل کر دیا اور جلا دیا جائے، اپنے والدین کی نافرمانی ہرگز نہ کرو اگرچہ وہ تمہیں تمہارے مال اور گھر والوں (یعنی اہل وعیال) سے دور ہو جانے کا حکم دیں ، جان بوجھ کر فرض نماز ہرگز نہ چھوڑو کیونکہ جو شخص جان بوجھ کر فرض نمازچھوڑتا ہے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکا ذمہ کرم اس سے اُٹھ جاتا ہے، شراب ہرگز نہ پیؤ کیونکہ شراب نوشی تمام بدکاریوں کی جڑ ہے، گناہ سے بچتے رہو کیونکہ گناہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی ناراضی کو حلال کرتا ہے (یعنی اس کا سبب بنتا ہے ) ، میدان جہاد سے بھاگنے سے بچو اگرچہ لوگ ہلاک ہو جائیں اگرچہ لوگوں کو موت آگھیرے مگر تم ثابت قدم رہو، اپنی طاقت کے مطابق اپنے گھر والوں پر خرچ کرو، ادب سکھانے کے لئے ان سے اپنی لاٹھی دور نہ کرو اور اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے معاملے میں انہیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع