30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یقیناًہے برکت بھرا مدنی ماحول
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو اور اسلامی بہنو ! اگر ہمیں کوئی پریشانی لاحق ہوجائے یا کوئی ہمار پیارا بیمار ہوجائے یا ہم خود بیمار ہوجائیں تو ہمیں بے صبری نہیں کرنی چاہیے بلکہ صبر کرکے اجر کا حقدار بننا چاہیے، یاد رکھیے بیماریاں ، پریشانیاں تکالیف بھی بسااوقات بندے کے لیے باعث رحمت ہوتی ہیں ۔ چنانچہ،
حضرتِ سیدنا صہیب رومی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایاکہ: مومن کے معاملے پرتعجب ہے کہ اس کا سارامعا ملہ بھلائی پرمشتمل ہے اور یہ صرف اُسی مومن کے لئے ہے جسے خو شحالی حاصل ہوتی ہے تو شکر کرتاہے کیونکہ اسکے حق میں یہی بہتر ہے اور اگر تنگدستی پہنچتی ہے تو صبر کرتا ہے تو یہ بھی اس کے حق میں بہتر ہے ۔ (مسلم، کتاب الزھد والرقائق، باب المومن امرہ کلہ خیر، ص۱۵۹۸، حدیث: ۲۹۹۹)
حضرتِ سیدنا ابوہر یر ہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایاکہ: اللّٰہ عَزَّوَجَلَّجس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے مصیبت میں مبتلا فرمادیتا ہے ۔ (بخاری، کتاب المرضی، با ب ماجاء کفارۃ المرض، ۴ / ۴، حدیث: ۵۶۴۵)
حضرتِ سیدنا سعد بن ابو وقا ص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! سب سے زیادہ مصیبتیں کن لوگوں پر آئیں ؟فرمایا: انبیا ء پر پھر ان کے بعد جولو گ بہتر ہیں پھر انکے بعد جوبہتر ہیں ، بندے کو اپنی دینداری کے اعتبار سے مصیبت میں مبتلا کیا جاتا ہے اگر وہ دین میں سخت ہوتا ہے تو اس کی آزمائش بھی سخت ہوتی ہے اور اگر وہ اپنے دین میں کمزور ہوتا ہے تو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کی دینداری کے مطابق اسے آزماتا ہے۔ بندہ مصیبت میں مبتلاہوتا رہتا ہے یہاں تک کہ اس دنیا ہی میں اسکے سارے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں ۔ ( ابن ماجہ، کتاب الفتن، باب الصبر علی البلاء، ۴ / ۳۶۹، حدیث: ۴۰۲۳)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
باب المدینہ (کراچی) کے علاقے کیماڑی کی ایک اسلامی بہن کا بیان کچھ اس طرح ہے: دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل نماز ترک کرنے کے عظیم گناہ سے اپنا نامہ اعمال آلود ہ کررہی تھی۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا مجھ پر ایسا کرم ہوا کہ خوش قسمتی سے ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماع میں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع