دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Beta Hoto Aisa | بیٹا ہو تو ایسا

حضرت ابراہیم علیہ السلام کے مخصوص فضائل کیا ہیں؟

book_icon
بیٹا ہو تو ایسا

’’اَبُو الْاَنبِیا‘‘ کے دس حُرُوف کی نسبت سے حضرتِ ابراھیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے 10 مخصوص فضائل

  ٭رسولِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بعد حضرت ابراہیم سب سے افضل ہیں ٭حضرت ِابراہیم عَلَيْهِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام ہی اپنے بعد آنے والے سارے انبیائے کرام عَلَیْہمُ السَّلَام کے والِد ہیں ٭ہر آسمانی دین میں آپ ہی کی پیروی اور اِطاعت ہے  ٭ہر دین والے آپ کی تعظیم کرتے ہیں ٭ آپ ہی کی یاد قربانی ہے ٭آپ ہی کی یادگار حج کے اَرکان ہیں ٭آپ ہی کعبہ شریف کی پہلی تعمیر کرنے والے یعنی اسے گھر کی شکل میں بنانے والے ہیں ٭جس پتھر  (مقام ابراہیم)  پر کھڑے ہوکر آپ نے کعبہ شریف بنایاوہاں قیام اور سجدے ہونے لگے ٭قیامت میں سب سے پہلے آپ ہی کو عمدہ لباس عطا ہوگا اس کے فورا بعد ہمارے حضورِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ٭ مسلمانوں کے فوت ہوجانے والے  بچّوں کی آپ اور آپ کی بیوی صاحِبہ حضرتِ سارہ عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام عالَم بَرزَخ میں پرورِش کرتے ہیں ۔    ( تفسیر نعیمی ج۱ص۶۸۲ مُلَخّصًا) 

شیر قدم چاٹنے لگے

حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام پر دو بھوکے  شیر چھوڑ ے گئے (اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی شان دیکھئے کہ)   وہ بھوکے ہونے کے باوجود آپ عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام کو چاٹنے اورسجدہ کرنے لگے۔    (اَلزُّہْد  لِلامام اَحمد بن حنبل ص۱۱۴) 

ریت کی بوریوں سے سرخ گندُم نکلے !  

    حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام کوغَلّہ (یعنی اناج)  نہیں   ملا،  آپ عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام سرخ ریت کے پاس سے گزرے توآپ عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام نے اس سے بوریاں بھر لیں جب گھر تشریف لائے تو گھر والوں نے پوچھا یہ کیا ہے ؟   فرمایا: ’’یہ سرخ گندم ہیں ۔  ‘‘ جب انہیں کھولا گیا تو واقِعی سرخ گندُم تھے،  جب یہ گندم بوئے گئے تو ان میں جڑ سے اوپر تک گیہوں  (یعنی کنک ) کی بالیاں لگیں ۔   (مُصَنَّف ابن اَبی شَیْبہ ج۷ص ۲۲۸ )  یہ حضرتِ ابراہیم  عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام کا مُعجِزہ ہے۔  

ابراھیم عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام سے کئی کاموں کی شروعات ہوئی

     حضرتِ ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام سے کئی کاموں کی شروعات ہوئی ان میں سے 8یہ ہیں :   {۱}  سب سے پہلے آپ عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام ہی کے بال سفید ہوئے {۲}  سب سے پہلے آپ عَلَیْہِ السَّلَام  ہی نے  (سفید بالوں ) میں مہندی اورکَتَم  (یعنی نیل کے پتوں )   کا خضاب لگایا  {۳}  سب سے پہلے آپ عَلَیْہِ السَّلَام  ہی نے سلا ہوا پاجامہ پہنا  {۴}  سب سے پہلے آپ عَلَیْہِ السَّلَام  نے منبر پر خطبہ پڑھا  {۵}  سب سے پہلے آپ عَلَیْہِ السَّلَام  نے راہِ خدا میں جہاد کیا  {۶}  سب سے پہلے آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے مہمان نوازی یعنی مہمانی کی رَسم شروع کی  {۷}  سب سے پہلے آپ عَلَیْہِ السَّلَام ہی  ملاقات کے وقت لوگوں سے گلے ملے  {۸}  سب سے پہلے آپ عَلَیْہِ السَّلَام ہی نے ثرید تیّار کیا۔    (شوربے میں بھگوئی ہوئی روٹی کوثرید کہتے ہیں)  (مِرقاۃ ج ۸ ص ۲۶۴ ملخّصًا) 
 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن