دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Beta Hoto Aisa | بیٹا ہو تو ایسا

بچوں کو کیا کھلائیں؟ صحت مند غذائیں

book_icon
بیٹا ہو تو ایسا

تو پھرمَدَنی مُنّوں کو کیا کھلائیں ؟

صحت کے لئے خطرہ بننے والی کھٹ مٹھی گولیوں اور  ٹافیوں وغیرہ کی جگہ مدنی منوں اورمدنی منیوں کو ان کی عمر وغیرہ کے لحاظ سے مناسب مقدار میں یا طبیب کے مشورے کے مطابق پھل اور خشک میوے  (ڈرائی فروٹ)  کھلائیے اور آپ خود بھی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی دی ہوئی ان نعمتوں سے فائدہ اٹھا یئے۔   چند خشک میووں کے فوائد پیش خدمت ہیں : 

بادام (Almond )

 {1}تمام بادام کولیسٹرول سے پاک ہوتے ہیں  {2}  کڑوے بادام یا ایرانی بادام’’ کینسر ‘‘کی روک تھام کی خصوصیت رکھتے ہیں  {3}  خشک خوبانی کے بادام  کھانے سے زخم بھرجاتے ہیں  {4}  بادام  میں  ’’کیلشیم ‘‘ ہوتا ہے جو کہ ہڈیوں کے لئے ضروری ہے  {5}بادام  کھانے سے تیزابیت دور ہوتی اور امراضِ قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے {6}بادام  کینسر اور موتیا بند کے خطرے میں کمی کرتا ہے  {7}بادام  LDL کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے  {8}بادام اِجابت صاف لاتا اورقبض دور کرتا ہے {9}  بادام  کھانے سے موٹاپے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے  {10}  بادام  بالوں اور جلد  (Skin)  کے لئے مفید ہے اور رنگت بھی نکھارتا ہے  {11}بادام  کے تیل کی پابندی سے مالش جلد کی خشکی، کیلوں ،  جھریوں اورمسوں کی روک تھام کرتی ہے {12}  بادام بال جھڑنے کے مرض کیلئے رکاوٹ ہے  {13}بادام بفا (یعنی سر انسانی پر ہونے والی خشکی کے سفید چھلکے)  دور کرتا ہے اور بال سفید ہونے سے روکتا ہے  {14}بادام آنکھوں کی بینائی کے لئے مفید ہے  {15}  روزانہ رات کو سات دانے بادام اور21دانے کشمش یعنی سوکھے ہوئے انگور  (چھوٹے بڑے کوئی سے بھی ہوں ) پانی میں بھگو دیجئے اور یہ دونوں چیزیں صبح دودھ کے ساتھ اوراچھی طرح چبا کر کھا لیجئے ،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ دردِ سر دُور ہو گا،  قوت حافظہ کیلئے بھی یہ نسخہ مفیدہے {16}  اِنجیر اور بادام  ملا کر کھانے سے پیٹ کی اکثر بیماریاں دُورہوتی ہیں ۔   
زیادہ   گر   دماغی   ہے   ترا   کام
تو   کھایا   کر   ملا   کر  شہد   بادام
 پستے (Pistachio)
  پستہ د ل ودماغ کو قوت بخشتا ہے۔  بدن کو موٹا کرتا اور گردے کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔  ذہن اور حافظہ مضبوط کرتا ہے ۔   کھانسی کے علاج کے لئیپستہ مفید ہے۔     (کتاب المفردات ص ۱۵۶)   

کاجو (Cashew)

کاجو جسم کو غذائیت اور دِماغ کو طاقت دیتا ہے۔   بدن کو موٹا کرتا ہے۔  نہار منہ شہد کے ساتھ کاجو کھانا دافع نسیان  (یعنی بھولنے کی بیماری دور کرنے والا) ہے۔  ایک کوڑھی  (سفید داغ کا مریض)  صرف کاجو بکثرت کھانے سے صحت یاب ہو گیا۔    (ایضاً ص۳۳۶) 
 چلغوزے (Pine Nuts)
چلغوزہ بلغم دُور کرتا اور بدن کو موٹا کرتا ہے۔  بھوک بڑھاتا ہے۔  دل اور پٹھوں کو قوت بخشتا ہے۔  چھلے ہوئے چلغوزے کا شیرہ بنا کر تھوڑا سا شہد شامل کرکے چاٹنا بلغمی کھانسی کے لئے مفید ہے۔    (ایضاً ص۲۱۱) 

مونگ پھلی (Peanut)

مونگ پھلی کے بیجوں میں بہت غذائیت ہوتی ہے۔   مونگ پھلی اپنے فوائد میں کاجو اور اَخروٹ وغیرہ سے کم نہیں ہے ۔  مونگ پھلی کا تیل روغن زیتون کا عمدہ بدل ہے۔   (ایضاً ص۴۷۶) 
مِصری (Rock Sugar)
مصری آنکھوں کی بینائی کے لئے مفید ہے۔  گرم پانی کے ساتھ بطورِشربت آواز کو صاف کرتی ہے۔  آنکھ میں ڈالنے سے جالا کاٹتی ہے۔    (ایضاً ص۴۶۱) 
جو بات کہو منہ سے وہ اچھی ہو بھلی ہو
کھٹی نہ ہو کڑوی نہ ہو ،  مصری کی ڈلی ہو (مراٰۃ المناجیح ج۶) 

ناریل، کھوپرا (Coconut)

  مصری کے ساتھ ہر روز نہار منہ ایک تولہ کھوپرا کھانا بینائی کو قوت دیتا ہے۔   پیٹ کو نرم کرتا اور بھوک بڑھاتا ہے ۔   کھوپرے کا تیل سر میں لگانے سے بال بڑھتے ہیں اور یہ دماغ کے لئے مفید ہے۔ 
 چُھوہارے (Dried Dates)
چھوہارا صاف خون پیدا کرتا، بھوک میں اضافہ کرتا اور بدن کو موٹا کرتا ہے، کمر اورگُردے کو طاقت دیتا ہے۔    (کتاب المفردات ص۲۲۲) 

اَخروٹ (Walnut)

اَخروٹ بدہضمی کو دور کرتا ہے، اَخروٹ کا بھنا ہوا مغز سرد کھانسی کے لئے مفید ہے۔   اخروٹ کو چبا کر داد پر لگایا جائے تو داد کا نشان مٹ جاتا ہے۔    (ایضاً ص۶۸) 
 کشمش، مُنَقّٰی (Raisin , Currant)
حدیث پاک میں ہے: مُنَقّٰی کھاؤ ، یہ بہترین کھانا ہے،  اَعصاب ( یعنی پٹھوں ) کو مضبوط کرتا،  غصے کو ٹھنڈا کرتا،  منہ کو خوشبو دار کرتااور بلغم کو دُور کرتا ہے۔   ( )  دوسری روایت میں یہ بھی ہے کہ  (مُنَقّٰی)  غم کو دُور کرتا ہے۔   (اَلطِّبُّ النَّبَوِی لِاَبی نُعَیْم ص۳۷۹حدیث۳۱۹مُلَخَّصًا)  چھوٹا انگورخشک ہو کر کشمش اوربڑا انگور سوکھ      کر  مُنَقّٰی بنتا ہے۔  مُنَقّٰی  کم وَزن بدن کو موٹا کرتا اور اس کے بیج معدے کی اصلاح کرتے ہیں ۔   انار کے دانوں کے ساتھ مُنَقّٰی کھانا ہاضمے کے لئے مفید ہے۔   مُنَقّے  کا گُودا پھیپھڑوں کے لئے اِکسیر ہے۔  مُنَقّٰی  دوا بھی ہے اور غذا بھی،  اس کو  چاہیں تو یونہی یا چاہیں تو چھلکا اتار کر مناسب مقدار میں کھا لیجئے ،  مشہور محدث حضرت امام زُہری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی  فرماتے ہیں :  جس کو احادیثِ مبارَکہ حفظ کرنے کا شوق ہو وہ  (مناسب مقدار میں ) مُنَقّٰی کھائے۔   ( ) مُنَقّٰی بیج سمیت بھی کھا سکتے ہیں بلکہ مُنَقّی کے بیج معدے کی اصلاح کرتے ہیں ۔  مُنَقّے  چند گھنٹے پانی میں بھگو کر رکھ دیجئے پھر ان کا چھلکا اُتار کر گود ا نکا ل لیجئے ۔    مُنَقّے  کا گودا پھیپھڑوں کیلئے اِکسیراور پرانی کھانسی کیلئے مفید ہے ۔   یہ گردے اور مثانے کے درد کو مٹاتا ،  جگر اور تلی کو طاقت دیتا ،  پیٹ کو نرم کرتا ،  معدہ مضبوط کرتااور ہاضِمہ دُرُست کرتا ہے۔  

سُرخ مُنقّے (Red Currant)

    حضرتِ مولائے کائنات،  علی المرتضیٰ شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے مروی ہے:  جو روزانہ سرخ مُنَقّے21عدد کھا لیا کرے وہ جسمانی امراض سے محفوظ رہے گا۔    (اَلطِّبُّ النَّبَوِی لِاَبی نُعَیْم ص۷۲۱حدیث۸۱۳) 

اِنجیر (Fig)

        حدیث پاک میں ہے: ’’انجیر کھاؤ! کیونکہ یہ بواسیر کو ختم کرتی اورنِقرِس (یعنی ایک دَرد جو ٹخنوں اور پاؤں کی انگلیوں میں ہوتا ہے)  میں مفید ہے۔   ‘‘ (اَیضًا ص۴۸۵حدیث۴۶۷مُلَخَّصًا) 
 {۱}انجیر میں دیگر تمام پھلوں کے مقابلے میں بہتر غذائیت ہے {۲}انجیربواسیر کوختم کر دیتا اور جوڑوں کے دَرد کیلئے مفید ہے {۳}انجیر نہار منہ کھانے کے عجیب و غریب فوائد ہیں  {۴}  جن کے پیٹ میں بوجھ ہو جاتا ہو وہ ہر بار کھانا کھانے کے بعد تین عدد انجیر کھالیں  {۵}انجیرموٹے پیٹ کو چھوٹا کرتا اور موٹا پا دُور کرتا ہے {۶}انجیر میں کھانسی اور دَمے کا علاج ہے  {۷}  انجیر چہرے کا رنگ نکھارتاہے {۸}انجیرپیاس بجھاتا ہے۔    (گھریلو علاج ص۱۱۱)  

 آنکھوں کا لذیذ چورن

    سونف ،  مصری اور ایرانی بادام تینوں ہم وزن لے کر اچھی طرح باریک پیس کر یکجان  (MIX) کر کے بڑے منہ کی بوتل میں محفوظ کر لیجئے اور بلا ناغہ روزانہ نہار منہ ایک چائے کی چمچ بغیر پانی کے کھا لیجئے  (ایک چمچ سے کچھ زیادہ کھانے میں بھی حرج نہیں )  طویل عرصہ استعمال کرنے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ آنکھوں کی بینائی کو فائدہ ہو گا۔  تجربہ: ایک مدنی منی کی آنکھوں میں پانی آتا تھا، بالآخر آنکھوں کے ڈاکٹر سے وَقت لے لیا تھا ،  میں نے یہی لذیذ چورن پیش کیا،  ایک آدھ بار کھانے ہی سے اُس کی بیماری جاتی رہی اور ڈاکٹر کے پاس جانے کی نوبت ہی نہ آئی۔   جن کو تکلیف نہ ہو وہ بھی مستقل استعمال کرسکتے ہیں ۔     (گھریلو علاج ص۳۳)                  
غم مدینہ ،  بقیع ،  
  مغفر ت اوربے حساب 
  جنّت الفردوس میں آقا
   کے پڑوس کا طلب
 
۲۲ذُوالقعدۃ الحرام ۱۴۳۵؁ ھ
 
2014-9-18 

مآخذ و مراجع

کتاب مطبوعہ کتاب مطبوعہ
قراٰن مجید الزہد دار الغد الجدید المنصورۃ مصر
تفسیر طبری دار الکتب العلمیۃ بیروت الطب النبوی دار ابن حزم بیروت
تفسیر قرطبی دار الفکر بیروت الجامع لاخلاق الراوی دار الکتب العلمیۃ بیروت
تفسیر کبیر دار احیاء التراث العربی بیروت ابن بشکوال دار الکتب العلمیۃ بیروت
تفسیر خازن مصر مرقاۃ دار الفکر بیروت
تفسیر جمل باب المدینہ کراچی مراٰۃ المناجیح ضیاء القرآن پبلی کیشنز مرکز الاولیاء لاہور
تفسیر نعیمی نعیمی کتب خانہ گجرات بنایہ شرح ہدایہ مدینۃ الاولیاء ملتان
مسند امام احمد دار الفکر بیروت سوانح کربلا مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
مستدرک دار المعرفۃ بیروت کتاب المفردات مدینۃ الاولیاء ملتان
مصنف ابن ابی شیبہ دار الفکر بیروت گھریلو علاج مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

 یہ رِسالہ پڑھ کر دوسرے کودے د یجئے

  شادی غمی کی تقریبات ،  اجتماعات ،  اَعراس اور جلوسِ میلاد وغیرہ میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل اور مَدَنی پھولوں پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کرکے ثواب کمائیے ،   گاہکوں کو بہ نیّتِ ثواب تحفے میں دینے کیلئے اپنی دُکانوں پر بھی رسائل رکھنے کا معمول بنائیے،  اخبار فروشوں یا بچّوں کے ذَرِیعے اپنے مَحَلّے کے گھر گھر میں ماہانہ کم از کم ایک عدد سنّتوں بھرا رسالہ یا مَدَنی پھولوں کاپمفلٹ پہنچاکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیے اور خوب ثواب کمائیے۔    
 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن