دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bemar Abid | بیمار عابد

Bimariyon Ke Rohani Ilaj

book_icon
بیمار عابد

بیماریوں کے78روحانی علاج

 (بیان کردہ طبّی اور دیسی علاج اپنے طبیب کے مشورے سے کیجئے) 

بخار کے چار روحانی علاج

 {۱} بخار والا بکثرت بِسْمِ اللَّهِ الْكَبِيْر پڑھتا رہے ۔     
 {۲}  گرمی کا بخار ہو تويَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ47 بارلکھ  (یا لکھوا) کرپلاسٹک کوٹنگ کرکے چمڑے یا ریگزین یا کپڑے میں سی کر گلے میں ڈال دیجئے اِنْ شَآءَاللہ تَعَالٰی بخار جاتا رہے گا۔    
 {۳} یَاغَفُوْرُکاغذ پر تین بار لکھ ( یا لکھوا) کرپلاسٹک کوٹنگ کرکے چمڑے یا ریگزین یا کپڑے میں سی کرگلے میں ڈال یا بازو پر باندھ دیجئے،   اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ ہر قسم کے بخار سے نجات ملے گی۔    
 {۴}  لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 30بار کاغذ پرلکھ کر پانی کی بوتل میں ڈال کر مریض کو دن میں تین بار تھوڑا تھوڑا پانی پلایئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ بخار اتر جائے گا ،  ضرورتاً مزید پانی شامل کرتے رہئے۔    ( مدّت ِ علاج :   تا حصول شفا) 

{۵} ایسے بخار کا روحانی علاج جو دواؤں سے نہ جاتا ہو

عمل کے دَوران مریض سُوتی (یعنی COTTONکے)  کپڑے پہنے رہے  (کے ٹی یا دوسرے مصنوعی دھاگے کے بنے ہوئے کپڑے نہ ہوں )  اب کوئی دُرُست قراٰن پڑھنے والا باوُضُو ہر بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط کے ساتھ بآوازِبلند 21بار سُوْرَۃُ الْقَدْر اس طرح پڑھے کہ مریض سُنے،  مریض پردم بھی کرے اور پانی کی بوتل پر بھی دَم کرے ۔     مریض وقتاً فوقتاً اس میں سے پانی پیتا رہے۔   یہ عمل تین دن تک مسلسل کیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ بخار چلا جائے گا۔    

{۶} نیند نہ آنے کے دو روحانی علاج

  جس کو دَرد وغیرہ کے سبب نیند نہ آتی ہو تو اُس کے پاس لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ کثرت سے پڑھنے سے اُس کو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ نیند آجائے گی نیزاللہ ربُّ العِزّت عَزَّ وَجَلَّ کی رَحمت سے مریض جلد صحّت یاب بھی ہو جائے گا۔    ( مریض کو پڑھنے کی آواز نہ جائے اِس کی احتیاط کیجئے) 
 {۷} اگر نیند نہ آتی ہو تو لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 11بار پڑھ کر اپنے اُوپر دم کر دیجئے،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ نیند آ جائے گی۔   

جانوروں کے کاٹنے اور ان سے حفاظت کے 3 روحانی علاج

 {۸} جہاں زہریلے جانور نے کاٹا ہو اُس کے گرد اُنگلی گھماتا ہوا ایک سانس میں سات بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط پڑھ کر دم کرے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ زہر کا اثر زائل  (یعنی ختم) ہو جائے گا۔   
 {۹}  لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 11بار لکھ (یالکھوا)  کر ولادت کے بعد فوراً نہلا کر بچّے کو پہنا دینے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ مُوذی جانوروں اور پیچش کے مَرَض سے حفاظت ہوگی۔    
 {۱۰} اگر راستے میں کتا بھونکنے اورحملہ کرنے لگے تويَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ 3بارپڑھ لیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ کتا چُپ چاپ واپَس چلا جائے گا۔   
 {۱۱}  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط 21 بار جو رات سوتے وقت پڑھ لے،  اُس رات وہ ہر قسم کے ناگہانی  (یعنی اچانک ہونے والے) حادِثات،  شریر انسان و جنات کے حملوں اوراچانک موت سے محفوظ رہے۔    اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ
 {۱۲} يَا اللہُ یَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ کا آسیب زدہ بکثرت ورد کرتا رہے،  اِنْ شَآءَاللہ تَعَالٰی آسیب جاتا رہے گا۔   
 {۱۳}  لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 41بار لکھ  (یا لکھوا) کرپلاسٹک کوٹنگ کرکے چمڑے یا ریگزین یا کپڑے میں سی کر بازو میں باندھ لے یا گلے میں پہن لے،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اثرات دُور ہوں گے۔   

{۱۴} سوتے میں کوئی چیز تنگ کرتی ہو یا۔ ۔ ۔

نیند نہ آتی ہو، ڈراؤنے خواب آتے ہوں ،  نیند میں جسم پروزن پڑتا ہویا ایسا محسوس ہوتا ہو جیسے کوئی دبوچ رہا ہے نیز جنّ، جادو وغیرہ بلا وآفت سے حفاظت کیلئے سوتے وقت عُمر بھر روزانہ بلا ناغہ یہ عمل کیجئے: دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیاں پھیلاکر تینوں قُلْ شریف  (یعنی سُوْرَۃُ الْاِخْلَاص،  سُوْرَۃُ الْفَلَق اور سُوْرَۃُ النَّاس)  ایک ایک بار پڑھ کر ان پر دَم کر کے سر،   چہرے ،  سینے اور آگے پیچھے جہاں تک ہاتھ پہنچیں سارے بدن پر پھیریئے ۔    پھر دوبارہ ،  سہ بارہ  (یعنی تیسری بار)  اِسی طرح کیجئے۔    اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اِس کا فائد ہ خود ہی دیکھ لیں گے۔   
 {۱۵} لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 101بار پڑھ کر سِحر زدہ  ( یعنی جس پر جادو کیا گیا ہو اُس)  پر دَم کر دیا جائے یایہی لکھ کر دھو کر پلا دیاجائے تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ سحر (یعنی جادو)  کا اثر ختم ہو جا ئے گا۔   
 {۱۶} مریض کے سر سے لے کر پاؤ ں کے انگوٹھے تک آسمانی رنگ کے گیارہ سوتی دھاگے ناپ لیجئے،  ان گیار ہ دھاگوں کودو مرتبہ تہ کرلیجئے،  اب دھاگے کے سِرے پرایک ڈِھیلی گِرہ لگائیے پھر ایک بار سُوْرَۃُ الْفَلَق پڑھ کر اس گِرہ میں پھونک ماریئے اورفوراً کَس دیجئے، اِسی طریقے پرگیارہ گِرہیں لگانے کے بعددھاگے کودہکتے کوئلوں میں ڈالدیجئے۔     (گیس کے چولہے پر توا وغیرہ رکھ کر اُس پر بھی جلا سکتے ہیں ) اگرجادوہواتوبدبوآئے گی، جب تک بدبوآتی ر ہے روزانہ ایک بار یہ عمل کرتے رہئے،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ جادو کا اثر خَتم ہوجا ئے گا۔    

فالج ولقْوہ کے 2 روحانی علاج

 {۱۷}  لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 11بار نئی رِکابی پر لکھ کر پینے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ لَقْوے سے نجات ملے۔   
 {۱۸}  یَا اللہُ 100بار سوتے وقت پڑھنے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شیاطین کی شرارت نیز فالج اور لقوے کی آفت سے حفاظت ہو گی۔   
لقوے کا دیسی علاج: مَغْز ریٹھا حسب ِضرورت  (دیسی دواکی دکان سے)  لے کر کوٹ لیجئے،  اب خالص شہد ڈال کر چنے کے برابر گولیاں بنا لیجئے،  ایک ایک گولی صبح و شام نیم گرم دودھ پتّی چائے کے ساتھ استِعمال کیجئے۔    چند دن یا چند ہفتے یا چند ماہ کے استعمال سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شفا نصیب ہو جائے گی۔   

ہیپا ٹائٹس کا روحانی علاج

  {۱۹} ہربار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط کے ساتھ سُوْرَۃُ قُرَیْش 21بار  (اوّل آخِر 11 بار دُرُود شریف)  پڑھ  (یاپڑھوا) کر  آبِ زم زم شریف یا اُس پانی میں جس کے اندر آبِ زم زم شریف کے چند قطرے شامل ہوں دم کیجئے اور روزانہ صبح،  دوپہر اور شام پی لیجئے۔    اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ 40روز کے اندر اندر شِفا یاب ہو جائیں گے ۔    (صرف ا یک بار دَم کیا ہوا پانی کافی ہے حسبِ ضَرورت مزید پانی ملا لیجئے) 

یرقان JAUNDICE کے 4روحانی علاج

 {۲۰} چھوٹے بچے کو یرقان  (پیلیا،  JAUNDICE)  ہو گیا ہو تو ہر بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط کے ساتھ سُوْرَۃُ الْفَاتِحہ 21 بار پڑھ کر پیاز پر دم کرکے اُس کے گلے میں پہناد یجئے۔    اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شِفاحاصل ہو گی۔   
 {۲۱}  سُوْرَۃُ الْبَیِّنَہ لکھ کر تعویذ بنا کر گلے میں پہنا دیجئے اِنْ شَآءَاللہُ الْعَزِیْز یرقان جاتا رہے گا۔   
 {۲۲}  سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِۚ-وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ (۱)   (پ۲۸،  الحشر: ۱) 101 بار پڑ ھ کر پانی پر دم کر کے پِلانا یرقان کے لیے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ نہایت مفید رہے گا۔    
 {۲۳} یَا حَسِیْبُ 300بار پڑھ کرپانی پر دم کر کے اکیس  (21) دن تک پلانے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ یرقان سے شِفا حاصِل ہو گی۔   

دانتوں کے درد کے2 روحانی علاج

 {۲۴}  سُوْرَۃُ یٰسٓ کی یہ آیت:   سَلٰمٌ-قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ (۵۸) تین بار پڑھ کر اپنی انگلی پر دم کر کے دانتوں پر ملئے اِنْ شَآءَاللہ تَعَالٰی درد جاتا رہے گا۔   
 {۲۵}  یَا اللہُ 7 بار کاغذ پر لکھ  (یا لکھوا ) کر تعویذ کی طرح لپیٹ کر  (بہتر یہ ہے کہ پلاسٹک کوٹنگ کر کے)  داڑھ کے نیچے دبانے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ داڑھ کا درد دُور ہوجائے گا۔   
دانت کے درد کا دیسی نسخہ : مسوڑھوں میں دردیاسُوجن ہو،  پیپ آتا ہو تو تقریباً5گرام پھٹکری کو ایک گلاس پانی میں گرم کرلیجئے اور جب پھٹکری پگھل کر پانی میں گھل جائے تو اس کو دانتوں اور مسوڑھوں پر مل لیجئے مَسُوڑھوں میں درد یا سوجن ہو یا پیپ آتی ہو،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ فائدہ ہو جائے گا۔   

{۲۶} دانت کے درد کا اکسیر عمل

 اگر دانت میں سخت درد ہوتوباوضو  سُوْرَۃُ قُرَیْش21بار پڑھ کر نمک پر دم کیجئے اور وہ نمک درد والے دانت پر ملئے اور دانتوں کے درمیان رکھئے دن میں دو تین بار یہ عمل کرنے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ فائدہ ہوجائے گا۔   

{۲۷} پتے اورمثانے کی پتھری کا روحانی علاج

لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 46بار سادہ کاغذ پر لکھ کر پانی میں دھو کر پینے سے پِتّے اور مثانے کی پتھری اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ ریزہ ریزہ ہو کر نکل جائے گی۔     (مدّتِ علاج:   تا حصولِ شِفا) 

کچے پپیتے کے ذریعے گردے اور پتے کی پتھری کا علاج

کچے  پپیتے پر سفید یا کالا نمک لگا لیجئے اور تھوڑی سی پسی ہوئی کالی مِرچ چھڑک کیجئے اور دن میں تین مرتبہ  (تقریباًدس دس گرام)  خوب اچھی طرح چبا کر کھائیے ،  چبانا دُشوار ہو تو پیس کر بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔    اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ گُردے  (اور پتّے )  کی پتھری نکل جائے گی۔    زیادہ مقدار میں نہ کھائیے کیونکہ یہ ثقیل (یعنی وزنی)  ہونے کے سبب دیر سے ہضْم ہوتا ہے  (اگرچِہ دوسری چیزوں کو جلد ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے ) ۔   

گردے اور پیشاب کی بیماریوں کے3روحانی علاج

 {۲۸}  وَ قِیْلَ یٰۤاَرْضُ ابْلَعِیْ مَآءَكِ وَ یٰسَمَآءُ اَقْلِعِیْ وَ غِیْضَ الْمَآءُ وَ قُضِیَ الْاَمْرُ وَ اسْتَوَتْ عَلَى الْجُوْدِیِّ وَ قِیْلَ بُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ (۴۴)   (پ۱۲،  ھُود: ۴۴)  تھوڑا تھوڑاپیشاب بار بار آتا ہو تو اس کیلئے ان آیاتِ مبارَکہ کو لکھ  (یالکھوا) کر بازو میں باندھ یا گلے میں پہن لیا جائے تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شفا حاصِل ہو گی۔   
 {۲۹} ایک بار دُرُود شریف پڑھ کر ہر بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط کے ساتھ سُوْرَۃُ اَلَمْ نَشْرَح 7 بار پھر آخر میں ایک بار دُرُود شریف پڑھ کر دم کر دیجئے،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ گردے کا درد خَتْم ہو جائے گا۔   
 {۳۰} گردوں کی بیماری کے سبب پیشاب تھوڑا تھوڑاآتا ہو یا پیشاب میں جلن اور چبھن ہوتی ہو اور کوئی دوا کارگر نہ ہوتی ہو تو بارش کے پانی پر باوُضو ہر بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط کے ساتھ سُوْرَۃُ اَلَمْ نَشْرَح گیارہ بار پڑھ کر دم کردیجئے اور دن میں چار بار  (صبح ناشتے سے قبل،  ظہر کے وقت ، عصر کے بعد اور سوتے وَقت)  تین تین گھونٹ وہ پانی پئیں ۔    ہر بارپینے سے پہلے سات بار دُرُودِ ابراہیم پڑھ لیجئے۔    اِنْ شَآءَاللہ تَعَالٰی گردے کی بیماری اور پیشاب کی جلن وغیرہ دُور ہوجائے گی ۔   

گردے کی بیماریوں کیلئے طبی نسخہ

روزانہ صبح نہار منہ تین گرام میٹھا سوڈا پانی سے استعمال کیجئے  (طبیب کی اجازت سے)  ،  پیاس ہو یا نہ ہو زیادہ سے زیادہ پانی استِعمال کیجئے۔    گیارہ دن میں اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ آرام آجائے گا۔    اگر مرض پرانا ہے تو 41دن تک یہ علاج کیجئے۔   

پیشاب میں خون آنے کا روحانی علاج

 {۳۱}  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط هُوَ اللّٰهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰىؕ-یُسَبِّحُ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِۚ-وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۠ (۲۴)   (پ۲۸،  الحشر: ۲۴)
   کبھی مثانے یا گُردے میں پتھری کے سبب یا گرم تاثیر والی چیزوں کے کثرتِ استعمال سے پیشاب میں خون آنے لگتا ہے۔    نیزلال مرچ کا زیادہ استعمال پیشاب میں جلن پیدا کرتا ہے ۔     مریض کو چاہئے کہ گرم تاثیر والی چیزوں اور لال مرچوں سے پرہیز کرے۔    ہر دو گھنٹے بعد اوّل آخر تین تین بار دُرود شریف کے ساتھ اوپر دی ہوئی آیتِ مبارکہ تین بار پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیجئے۔    (مدّت علاج:   تا حصولِ شفا) 

ناف کاروحانی علاج

 {۳۲}  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط سَلٰمٌ-قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ (۵۸)   (پ۲۳،  یٰس: ۵۸) 
کاغذ پر باوضولکھ  (یالکھوا ) کر پلاسٹک کوٹنگ کرکے کپڑے وغیرہ میں سی کر ناف پر اِس طرح باندھئے کہ ناف کے نیچے نہ جائے،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شفا حاصِل ہو گی ۔   

احْتلام کے دو روحانی علاج

 {۳۳}  سُوْرَۃُ نُوْح  سوتے وقت ایک بارپڑھ کراپنے اوپردم کیجئے۔    اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اِحتلام نہیں ہو گا۔   
 {۳۴} سوتے وقت دل کی جگہ شہادت کی انگلی سے ’’یا عمر‘‘   لکھنے کی عادت بنایئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شیطان کے دَخْل سے محفوظ رہتے ہوئے احتِلام سے بچیں گے۔   

آنکھوں کے امراض کے3 روحانی علاج

 {۳۵} یَا شَکُوْرُاگر آنکھوں میں روشنی کم ہو گئی ہو تو 41بار پڑھ کر پانی پر دم کر کے آنکھوں پر یہ پانی ملئے۔    (مدّتِ علاج: تا حصولِ شفا) 
 {۳۶}  نظر کمزور ہو جائے یاچلی جائے تو ’’یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیْمُ یَا اَللہُ یَا سَلَامُ‘‘ 41 بار (اوّل آخِر ایک بار دُرُود شریف) پڑھ کر دونوں ہاتھوں میں پانی لے کر دم کرے اورمنہ پر ڈالے اور آنکھوں پر مَلے اِنْ شَآءَاللہ تَعَالٰی فائدہ ہو گا۔    (مدّتِ علاج:   مسلسل7دن ) مدنی پھول: منہ پر ڈالتے وقت کوئی پاک کپڑا وغیرہ بچھا لیجئے تا کہ دم کئے ہوئے پانی کی بے ادَبی نہ ہو۔   
 {۳۷} بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط ہر نماز کے بعدتین بار پڑھ کر اُنگلی پر دم کر کے اپنی آنکھوں پر لگایئے۔    یہ عمل عمر بھر جاری رکھئے ،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ بینائی کی کمزوری دُور ہو گی نیز سفید اور کالے موتیے سے بھی حفاظت ہو گی۔     

کان کے درد کاروحانی علاج

 {۳۸} یَا سَمِیْعُ21 بار  (اوّل آخر تین مرتبہ دُرُود شریف)  پڑھ کر مریض کے دونوں کانوں میں پھونک مار دیجئے۔    اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ کان کے درد سے چھٹکارا ملے گا۔     (مدّتِ علاج: تا حصولِ شفا) 

نزلہ زکام کا روحانی علاج

 {۳۹} ہر بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط کے ساتھ سُوْرَۃُ الْفَاتِحہ تین بار  (اوّ ل آخر تین مرتبہ دُرُود شریف)  پڑھ کر تین روز تک روزانہ مریض پر دم کیجئے۔    اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ نزلہ زکام سے نَجات حاصل ہوگی۔   
سُوْرَۃُ یٰسٓ کی یہ آیت:   سَلٰمٌ- قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ (۵۸) 101 بار،  اوّل آخِر تین تین بار دُرُود شریف پڑھ  (یا پڑھوا) کر کسی کھانے یا پینے کی چیز پر دم کر کے کھایا پی لیجئے ،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شِفاملے گی۔     (مدّتِ علاج: تا حصولِ شفا) 

{۴۱} دل کے سوراخ کا روحانی علاج

لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 75بار پڑھ کر دل میں سوراخ والے بچّے نیز گھبراہٹ ، دل اور سینے کے تمام مریضوں کے سینے پر دم کرنا بِفَضلہٖ تعالٰی مفید ہے۔   

نظر بد کے 3 روحانی علاج

 {۴۲}  لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 60بار پڑھ کر دم کیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ نظرِ بد کا اثر جاتا رہے گا۔    
 {۴۳}  ہرچیز کھانے پینے سے قبل بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط پڑھ لینے کا عادی اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ  نظرِ بد سے محفوظ رہے گا۔   

نظر اور درد کا روحانی علاج

 {۴۴}  یَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ 786بار کاغذ پر لکھ  (یا لکھوا) کر تعویذکی طرح لپیٹ کر پلاسٹک کوٹنگ کر کے ریگزین یا کپڑے وغیرہ میں سی کر بازو میں باندھ یا گلے میں پہن لیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ  نظر بد کا اثر ختم ہو جائیگا۔    جس کے ہاتھ پاؤں میں درد ہو اُس کیلئے بھی یہ تعویذ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ مفید ہے۔   
 {۴۵} باوُضوہربار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط کے ساتھ تین تین بار سُوْرَۃُ الْفَاتِحَہ،  سُوْرَۃُ الْاِخْلَاص،  سُوْرَۃُ الْفَلَق اور سُوْرَۃُ النَّاس  (اوّل آخر تین بار دُرُود شریف)  پڑھ کر بچّوں پر دم کیجئے۔    اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ بچے نظر لگنے وغیرہ سے محفوظ رہیں گے۔    (یہ عمل روزانہ صبح و شام یعنی دن میں دوبار کرنا ہے ) 

مرگی کے 3روحانی علاج

 {۴۶}  لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 66بار روزانہ پڑھ کرمرگی کے مریض پر دم کیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ فائدہ ہو گا۔   علاوہ اَزیں بخار ،  نزلہ ، زُکام،  کھانسی ہر قسم کے درد اور آنکھوں کی بیماریوں کیلئے بھی یہ روحانی علاج مفید ہے۔    (مدّت ِ علاج:   تا حصولِ شفا) 
 {۴۷}  یَا اَللہُ یَا رَحْمٰنُ 40 بار ایک سانس میں پڑھ کرجسے مِرگی کا دورہ پڑا ہو اُس کے کان میں دم کیجئے ،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ فوراً ہوش میں آ جائے گا۔   
 {۴۸}  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط کے ساتھ سُوْرَۃُ الشَّمْس پڑھ کر مرگی والے کے کان میں پھونک مارنا بَہُت مفید ہے۔   

سر کے بال جھڑنے کا روحانی علاج

 {۴۹}  باوُضو ہر بار  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط کے ساتھ سُوْرَۃُ الَّیْل 41 بار پڑھ کر سَرسوں یا ناریل کے تیل کی بوتل پردم کرلیجئے،  روزانہ سوتے وقت سر پر اس تیل کی مالش کیجئے ۔   کچھ دن مالش کرنے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ سر کے بال جھڑنا بند ہوجائیں گے۔   
داڑھی کے بال جھڑتے ہوں تو اس کیلئے بھی یہ عمل مفید ہے۔    (ضرورتاً اُسی بوتل میں دوسرا تیل شامل کر لیجئے) 

گنج دور کرنے کا عمل

زیتون کے تیل میں شہد ایک چمچ اورپسی ہوئی دارچینی آدھا چمچ ملا کر گنج پر لگایئے۔    کچھ عرصہ مسلسل استعمال کرنے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ نئے بال نکلنا شروع ہوجائیں گے ۔   

سوجن کاروحانی علاج

 {۵۰} اگر بدن پر کہیں وَرَم یعنی سُوجن ہو گئی ہوتو  لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 67بار لکھ  (یا لکھوا) کر اپنے پاس رکھئے یا تعویذ بنا کر پہن لیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ وَرَم دُور ہو جائے گا۔   

موذی امراض سے حفاظت کا روحانی نسخہ

 {۵۱} لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 76بار کاغذ وغیرہ پر لکھ  (یا لکھوا)  کر آبِ زم زم شریف سے دھو کر پینے والا اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ مُوذی اَمراض سے محفوظ رہے گا۔   

کمر کے درد کا روحانی علاج

 {۵۲} فجر کی سنّتوں اور فرض کے درمِیان ہر باربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط کے ساتھ 41 بار سُوْرَۃُ الْفَاتِحَہ پڑھئے  ( مدّت :   تا حصولِ شفا)  ایک صاحِب کا کہنا ہے : ’’ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ میں نے یہ روحانی علاج کیا تو میری کمر کا درد چلا گیا۔   ‘‘

آدھے اور پورے سر کے درد کے5 روحانی علاج

 {۵۳} بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط پڑھ کر سر پردم کیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ درد جاتا رہے گا یہی کاغذ پر لکھ کر تعویذ بنا کر سر میں باندھ لینے سے بھی اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ فائدہ ہو جا ئے گا ۔   
 {۵۴} یَا سَلَامُ11 بار پڑھ کر دم کیجئے،  3 یا 7 یا 11 بار اسی طرح پڑھ کر دَم کیجئے،  اِنْ شَآءَاللہ تَعَالٰی 11 بار کی تعداد پوری ہونے سے قبل ہی آدھے سر کا دَرْد کافور  (یعنی دور) ہو جائے گا،  یہ عمل پورے سر کے درد کے لئے بھی اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ مفید ہے۔   
 {۵۵}  لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 65بار بعدِ نمازِ عَصر پڑھ کر سر پر دَم کرنے سے آدھے اورپورے سر کا دَرْد اللہ پاک کے کرم سے ختم ہوجائے گا۔   
 {۵۶} زَبان پر ایک چٹکی نمک رکھ کر12 مِنَٹ کے بعد ایک گلاس پانی پی لیجئے سر میں کیسا ہی دَرْد ہو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ فائدہ ہو جائیگا۔    (ہائی بلڈ پریشر کے مریض یہ علاج نہ کریں کہ ان کیلئے نمک کا استِعمال نقصان دِہ ہو تا ہے) 
 {۵۷} بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط بِسْمِ اللہِ  رَبِّ الْاَرْضِ وَالسَّمَآءِط بِسْمِ اللہِ  الَّذِیْ بِیَدِہٖ شِفَآءٌط بِسْمِ اللَّهِ الَّذِيْ لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْاَرْضِ وَلَا فِي السَّمَآءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ط مریض کے سر پرہاتھ رکھ کر تین بار یا سات بار یہ دعا پڑھ کر سر پر دم کیجئے ۔    اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شفا حاصل ہوگی ۔   

 دردِ سر، چکر آنے اور دماغی کمزوری کا روحانی علاج

 {۵۸} اُسْکُنْ سَکَّنْتُکَ بِالَّذِیْ لَہٗ مَا فِی اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ وَہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْم ط جس کے سر میں دَرد ہو یا چکّر آتے ہوں اس کے سرپر دَرد کی جگہ ہاتھ رکھ کر یہ کلمات سات بار پڑھ کر سر پرپھونک مار دیجئے۔   اسلامی بہن خود اپنے سر کے درد کی جگہ پکڑ لے اوراس کا محرم یا شوہر پڑھ کر اُس کے سر پر پھونک مار دے، مریض سے پوچھ لیجئے ،  اگر ابھی درد باقی ہو تو دوبارہ یہی عمل کیجئے،  چند مرتبہ کرنے سے اِنْ شَآءَاللہ تَعَالٰی سر کا دَرد ختم ہو جائے گا اور دماغی کمزوری دور ہو گی مگردماغی کمزوری کیلئے یہ ضروری ہے کہ یہ عمل روزانہ کسی ایک ہی وَقت میں  (مَثَلاًروزانہ دن کے12بجے)  سات دن تک مسلسل کیا جائے۔   

دینی امتحان میں کامیابی کیلئے

 {۵۹}  دینی مدرسے کا طالبِ علم ، امتحان میں کامیابی کے لئے پانچوں نمازوں کے بعد باوُضو ہر باربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط کے ساتھ سُوْرَۃُ الْاِخْلَاص 16مرتبہ پڑھے اور پھراللہ تَعَالٰی سے امتحان میں کامیابی کی دعا مانگے،  اِنْ شَآءَاللہ تَعَالٰی اُسے کامیابی  حاصل ہو گی۔    یہ عمل اپنے وطن میں یا بیرونِ ملک جائز ملازمت کے حصول کی خاطرانٹرویو میں کامیابی کے لئے بھی اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ کار آمد ہے ۔   

آفتوں ، بیماریوں ، بے روزگاریوں کے دو روحانی علاج

 {۶۰} یَا سَلَامُ: اٹھتے ، بیٹھتے ، چلتے،  پھرتے، باوُضو ، پڑھتے ر ہئے ،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اَمراض وآفات سے نَجات ملے گی اور روزی میں بَرَکت ہو گی۔   
 {۶۱} دائمی مریض ہر وقت یَا مُعِیْدُ پڑھتا رہے،  اَللہ ربُّ العِزّت صحّت عنایت فرمائے گا۔   
 {۶۲} خاوَند بری عادت کا شکار ہو اور گھر میں ہر وقت جھگڑا رہتا ہو تو بیوی ہر باربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط کے ساتھ گیارہ مرتبہ سُوْرَۃُ الْفَاتِحَہ پڑھ کر پانی پر دم کرے پھر اپنے خاوَند کو پلائے،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شوہر نیکی کے راستے پر گامزن ہو جائے گا۔    (شوہر بلکہ کسی کو بھی اس عمل کاپتا نہ چلے ورنہ غلط فہمی کے سبب پریشانی ہو سکتی ہے) جب جب موقع ملے یہ عمل کر لیا جائے،  دم کیا ہوا پانی کولر میں موجود پانی میں بھی ڈالا جا سکتا ہے ، بے شک خاوَند کے علاوہ اور افراد ِ خانہ بھی اُس میں سے پئیں ، ضرورتاً دوسرا پانی کولر میں ڈالتے رہیں ۔   

کینسر کے4 روحانی علاج

 {۶۳}  اوّل آخر گیارہ بار دُرُودِ ابراہیم اور درمیان میں ’’ سُوْرَۃُ مَرْیَم‘‘ پڑھ کرپانی پر دم کیجئے،  ضَرورتاً دوسرا پانی ملا تے رہئے،  مریض وُہی پانی سارا دن پئے،  یہ عمل چالیس دن تک بلاناغہ کرتے رہئے،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شِفا حاصل ہو گی۔    (دوسرا بھی پڑھ کر دم کر کے مریض کو پلا سکتا ہے) 
 {۶۴} یہ آیتِ کریمہ :   اَلَا یَعْلَمُ مَنْ خَلَقَؕ-وَ هُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ۠ (۱۴)   (پ۲۹،  المُلک:   ۱۴)  2022بار  (اوّل آخر 11بار درود شریف) پڑھ کرکینسر کے مریض پر دم کیجئے پانی اور دوا پر دم کر کے بھی پلایئے ،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ بہت فائدہ ہو گا۔    (مدّت:   تاحصولِ شفا) 
 {۶۵} سات دن تک روزانہ باوضویَا رَقِیْبُ100بار  (اوّل آخر 11 بار دُرُود شریف)  پڑھ کرکینسر کے مریض پر دم کیجئے، اگر زخم ہو تو اُس پر بھی دم کیجئے اگر کینسر کا زخم جسم کے اندرونی حصّے یا پردے کی جگہ ہو توزخم کی جگہ پر کپڑے کے اوپر دم کر دیجئے۔   اگر جسم کے باہَر زخم ہے تو سرسو ں کے تیل پر بھی دم کر دیجئے اور وہ تیل مریض زخم پر لگاتا رہے،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ زخم صحیح ہوجائیگااور کینسر دور ہو گا۔    
 {۶۶} کینسر خواہ کسی قسم کا ہو ،  ایک کلو زیتون کے تیل میں 100گرام ہلدی اچّھی طرح پکا کرچھان کر رکھ لیجئے، مریض ہر غذا کے بعد بیس بیس قطرے پی کر اوپر نیم گرم پانی پی لیا کرے۔    اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ فائدہ ہو گا۔   

روزانہ پستے کھائیے اور خود کو کینسر سے بچایئے

ایک جدید تحقیق کے مطابق روزانہ منا سب مقدار میں پستے کھانے سے پھیپھڑوں اور دیگر کئی قسم کے کینسرز کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔    کینسر پر کام کر نے والی ایک ’’امریکی ایسوسی ایشن‘‘ کے تَحت کی جانے والی تحقیق کے مطا بِق پستے میں وٹامنE کی ایک خاص قسم ہوتی ہے جس کے ذریعے پھیپھڑوں سمیت کئی اقسام کے کینسرزکے خلاف مضبوط مدافعتی  (مُدا۔   فَ۔   عَتی۔   )  نظام(Strong Immune System) حاصل کیا جا سکتا ہے۔
 {۶۷} یَا قَوِیُّ11 بار،  پانچوں نمازوں کے بعد سر پر داہنا (یعنی سیدھا)  ہاتھ رکھ کر پڑھئے۔    (جنتی زیور ص ۶۰۵ ) 
 {۶۸}  رات کو سوتے وقت ’’ یَاذَاالْجَلَالِ وَ الْاِکْرَامِ ‘‘ تین مرتبہ پڑھ کر 3 باداموں پردم کیجئے، ایک بادام اُسی وقت ، ایک صُبح نَہارمُنہ اور ایک دو پَہر کے وَقت کھایئے۔    وا لِدَین بھی یہ عمل کرکے بچّوں کوکھلاسکتے ہیں ۔    (مُدّت21دن ) 
 {۶۹}  لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 564بار پڑھ کراللہ تَعَالٰی کے حضور حِفظ میں آسانی کی دعا کیجئے،  کوشِش جاری رکھنے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ قراٰنِ کریم حِفْظ ہو جائے گا۔   
 {۷۰}  یَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ ایک بار کاغذ پرلکھ کرتعویذ بنا کربازو میں باندھ یا گلے میں ڈال لیجئے،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ نسیان  ( یعنی بھولنے)  کی بیماری سے چھٹکارا حاصل ہوگا۔   
 {۷۱}  یَا عَلِیْمُ 7 بار اور ہر باربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط کے ساتھ سُوْرَۃُ اَلَمْ نَشْرَح 21 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے جس بچے یا بڑے کا حافِظہ کمزور ہو اُس کو پلایئے ۔    اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ حافِظہ مضبوط ہو جائے گا۔   

شوہر اور بیوی میں محبت

 {۷۲} اگر شوہرسے بیوی کم مَحَبَّت کرتی ہوتو شوہرروزانہ بعد نمازِ عصر با وُضومنہ میں مصری کی ڈلی رکھ کر یَا وَدُوْدُ 101 بار  (اوّل آخر تین بار درود شریف)  پڑھ کر اپنی بیوی کا تصوُّر باندھ کر اُس کے سینے پر دم کر دے۔   اگر شوہر مَحَبَّت کم کرتا ہو توبیوی یہی عمل کرے۔    اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ میاں بیوی ایک دوسرے سے مَحَبَّت کرنے لگیں گے۔     (یہ عمل صرف میاں بیوی کی مَحَبَّت کے لئے ہے اور چپکے سے کرناہے نہ میاں بیوی ایک دوسرے کو بتائیں نہ کسی اور کو پتا چلے کہ غلط فہمی کے سبب نقصان ہو سکتا ہے) 

بچے کی ذہنی کمزوری کا روحانی علاج

 {۷۳} بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط 786 بار  (اوّل آخر تین بار درود شریف)  پڑھ  (یا پڑھوا )  کر ایک بوتل پانی پر دم کرکے رکھ لیجئے اور وہ پانی روزانہ صبح نَہار منہ اور سوتے وقت بچے کو پلاتے رہئے ، ضرورتاً دوسرا پانی ملاتے رہئے ۔   اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ ذِہن روشن ہو جائے گا۔    (مدّت :   تا حصولِ مراد) 

اپنڈکس کا روحانی علاج

 {۷۴} آیۃُ الکرسی11بار اوریَا عَظِیْمُ7 بار  (اوّل آخر تین بار دُرُود شریف)  پڑھ  کر ایک چٹکی نمک پر دم کر کے اس کو پانی میں ڈال کر پی لیجئے۔   یہ عمل دن میں تین بارکیجئے۔    اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ  اپنڈکس ختم ہو جائے گا۔   

مرگی کے دورے کا روحانی علاج

 {۷۵} بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم۔     الٓـمّٓصٓ طٰسٓمّٓ کٓہٰیٰعٓصٓ یٰسٓ وَ الْقُرْاٰنِ الْحَکِیۡم حٰمٓ  عٓسٓقٓنٓ وَالْقَلَمِ وَ مَا یَسْطُرُوۡنَ ۔   باوضو تین بار پڑھ کر مریض پر دم کیجئے۔    اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ  مرگی کا دَورہ ختم ہو جائے گا۔   

نظر کے روحانی علاج

 {۷۶}  ایک مرتبہ سُوْرَۃُ الْکَوْثَر پڑھ کر بچّے کے سیدھے گال پر دَم کیجئے۔    دوسری مرتبہ سُوْرَۃُ الْکَوْثَر پڑھ کراُلٹے گال کی طرف اور تیسری مرتبہ پڑھ کراس کی پیشانی پر دَم کردیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ نظر اُتر جائے گی۔    (شروع میں تین بار دُرُود شریف ایک بار اعوذ اور ہر بار سُوْرَۃُ الْکَوْثَر سے قبل پوری بِسمِ اللہ پڑھنی ہے) 
 {۷۷} تین مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط پڑھ کر سات مرتبہ یہ دعا:   اَللّٰهُمَّ اَذْهِبْ حَرَّهَا وَبَرْدَهَا وَوَصَبَهَا۔   پڑھ کرجس کو نظر ہو اس پر دَم کیجئے،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ نظر اُتر جائے گی۔   
 {۷۸}  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط سات بار، ایک مرتبہ آیۃُ الکرسی،  تین مرتبہ سُوْرَۃُ الْفَلَق،  تین مرتبہ سُوْرَۃُ النَّاس  (فلق اور ناس کے قبل ہر بار پوری بِسمِ اللہ پڑھنی ہے)  اوّل آخر ایک باردُرُود پاک پڑھ کر تین عدد سرخ مِرچوں پر دم کیجئے۔    پھر اِن مرچوں کو مریض کے سر کے گرد 21بارگھما کر چولہے میں ڈال دیجئے۔    اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ نظرکا اثردُور ہوجائے گا۔   

بلڈپریشر کے دو دیسی علاج

 {1}  چار عدد کڑھی پتّے ایک کپ پانی میں رات بھر پڑے رہنے دیجئے،  صبح نَہار منہ اُن چار میں سے دوپتّے چبا کر کھالیجئے اوراوپر سے وُہی پانی پی لیجئے۔    (بقیہ دو کڑھی پتے سالن وغیرہ میں استعمال کر لیجئے )  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ صرف ایک ہفتے میں بلڈ پریشر نارمل ہو جائے گا بلکہ ایک ہی دن میں فرق محسوس ہو گا۔    اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اس علاج سے بلڈپریشر کے مریض کے چِہرے پر بھی رونق آجاتی ہے۔   
 {2} حسبِ ضرورت کریلے کاٹ کر بیج سمیت خشک کرلیجئے ،  پھر پیس کر پوڈر بنا لیجئے۔   صبح و شام آدھی آدھی چمچی کھانے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شوگر ، بلڈپریشر اور کولیسٹرول نارمل ہو جائے گا۔    (مدت علاج:   تا حصولِ شفا) 

یہ رسالہ پڑھ کر دوسرے کو دے دیجئے

شادی غمی کی تقریبات، اجتماعات، اعراس اور جلوسِ میلاد و غیرہ میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل اور مدنی پھولوں پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کرکے ثواب کمائیے ،   گاہکوں کو بہ نیتِ ثواب تحفے میں دینے کیلئے اپنی دکانوں پر بھی رسائل رکھنے کا معمول بنائیے ،   اخبار فروشوں یا بچوں کے ذریعے اپنے محلے کے گھر گھر میں ماہانہ کم از کم ایک عدد سنتوں بھرا رسالہ یا مدنی پھولوں کا پمفلٹ پہنچاکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیے اور خوب ثواب کمائیے۔    
غمِ مدینہ و بقیع و مغفرت و
بے حساب  جنّت الفردوس  میں آقا کے پڑوس کا طالب

۲۱ رجَب المرجّب ۱۴۳۶؁ ھ
11-05-2015

مآخذ و مراجع

کتاب مطبوعہ کتاب مطبوعہ
قراٰن مجید الترغیب والترہیب دار الکتب العلمیۃ بیروت
بخاری دار الکتب العلمیۃ بیروت المجالسۃ دار الکتب العلمیۃ بیروت
مسلم دار ابن حزم بیروت احیاء العلوم دار صادر بیروت
ابو داوٗد دار احیاء التراث العربی بیروت عیون الحکایات دار الکتب العلمیۃ بیروت
ترمذی دار الفکر بیروت منہاج القاصدین دار التوفیق دمشق
ابن ماجہ دار المعرفۃ بیروت ردالمحتار دار المعرفۃ بیروت
موطا امام مالک دار المعرفۃ بیروت ملفوظات اعلیٰ حضرت مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
مسند امام احمد دار الفکر بیروت بہار شریعت مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
معجم ا وسط دار الکتب العلمیۃ بیروت مراٰۃ المناجیح ضیاء القرآن پبلی کیشنز مرکز الاولیاء لاہور
مسند البزار مکتبۃ العلوم و الحکم مدینہ منورہ جنتی زیور مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
شعب الایمان دار الکتب العلمیۃ بیروت 152رحمت بھری حکایات مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
المستدرک دار المعرفۃ بیروت وسائل بخشش (مرمم) مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
الفردوس بمأثور الخطاب دار الکتب العلمیۃ بیروت ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن