30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہوں گے اور بغیر حساب کتاب جنّت میں داخل ہو جائیں گے۔ (معجم اوسط،1/ 542، حدیث: 1998)
اللہ پاک کی اُن پر رحمت ہو اوراُن کے صدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔
اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلهٖ وسلّم
پیارے پیارےاسلامی بھائیو! بعض لوگوں کا مزاج ماچس کی تیلی کی طرح ہوتا ہے کہ ذرا سی رگڑ پر بھڑک اُٹھتے ہیں ۔ غصے کے وقت انسان جذبات میں آ کرصحیح و غلط کی تمیز (یعنی فرق) بھول جاتا ہے ۔ غصّے کی حالت میں کسی پُر سُکون مقام مثلاً مکّے مدینے ، خانۂ کعبہ یا سَبْز سَبْز گنبد شریف کا تصوُّر کیجئے ، یہ تصوُّر جتنا بڑھے گا ، اِن شاءَ اللہ آپ کا غصہ اُتنا ہی کم ہوتا چلا جائے گا،خواہ کوئی آپ کو کتنا ہی ستائے، دل دُکھائے، عَفْو و درگزر سے کام لیجئے اور اس کے ساتھ مَحبَّت بھرا سُلوک کرنے کی کوشش فرمائیے۔ کاش!ہمارے اندر یہ جذبہ پیدا ہو جائے کہ ہم اپنی ذات اور اپنے نفس کی خاطِرغُصّہ کر نا ہی چھوڑ دیں اور اللہ پاک ہمیں اپنی رحمت سے بے حساب جنّت میں داخل ہونے والوں میں شامل کردے۔
تُو بے حساب بخش کہ ہیں بے شمار جُرم دیتا ہوں واسِطہ تجھے شاہِ حِجاز کا
(ذوقِ نعت، ص18)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
( 4تا6)اللہ پاک کا ہر حال میں شُکْر کرنے والے ،
تہجد گُزاراور نیک تاجروں کےلئے خوشخبری
اپنی اُمّت سے پیار کرنے والے پیارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اِرشاد فرمایا: اللہ پاک قیامت کے دن لوگوں کو ایسے کُھلے اور ہموار میدان میں جمع فرمائے گاجہاں پکارنے والے کی پکار سب کو سنائی دے گی اور دیکھنے والے کی نگاہ سب تک پہنچے گی، پھر ایک مُنادی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع