30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وہ کہیں گے: ہم فَضْل والے ہیں۔فرشتےپوچھیں گے: تمہارافَضْل کیاتھا؟تووہ کہیں گے: جب ہم پرظلم کیاجاتا تھاتوہم صبرکرتے تھےاورجب ہمارےساتھ کوئی برائی سےپیش آتا تھا توہم درگزر سے کام لیتےتھے اورجب ہم سے جاہِلانہ سُلوک کیاجاتاتھاتوہم برداشت سے کام لیتےتھے۔ان سےکہاجائےگا: جنّت میں داخل ہو جاؤ!عمل کرنے والوں کاکیا ہی اچھا بدلہ ہے۔پھرایک مُنادی پکارےگا:صابرین کہاں ہیں؟ کچھ لوگ کھڑے ہوں گے جو بہت تھوڑےہوں گے،وہ تیزی سے جنّت کی طرف چل دیں گے،فرشتےان کا اِستقبال کرتے ہوئےکہیں گے:ہم تمہیں تیزی سے جنّت کی طرف جاتےدیکھ رہے ہیں،تم کون ہو؟وہ کہیں گے:ہم صبروالے ہیں۔فرشتے پوچھیں گے:تمہارا صبر کیا تھا؟ وہ کہیں گے: ہم اللہ پاک کی اِطاعت پراوراس کی نافرمانیوں سے صبر کرتےتھے(یعنی اطاعت پرقائم رہتے اور نافرمانیوں سے بچتےتھے)۔ان سے کہا جائےگا: جنّت میں داخل ہو جاؤ!عمل کرنے والوں کا کیا ہی اچھا صِلہ ہے۔
اللہ پاک کی خاطر محبت کرنے والے
پھر ایک مُنادی پکارےگا: اللہ کریم کے لئے ایک دوسرے سےمحبّت کرنےوالے کہاں ہیں؟ پھر تھوڑے سے لوگ کھڑےہوں گے،وہ بھی تیزی سے جنّت کی طرف چل پڑیں گے،فرشتے ان کا اِستقبال کرتے ہوئےکہیں گے:ہم تمہیں تیزی سے جنّت کی طرف جاتے دیکھ رہے ہیں، تم کون ہو؟وہ کہیں گے:ہم ربِّ کریم کےلئےایک دوسرے سے محبّت کرتےتھے۔فرشتےکہیں گے تمہاری ایک دوسرے سےمحبّت کیسی تھی؟ تو وہ کہیں گے:ہم ایک دوسرے سے اللہ پاک ہی کےلئےمحبّت کرتےتھے،اسی کی خاطرملاقات کرتے تھے،اسی کی خاطر ایک دوسرے سےنرمی سےپیش آتےتھےاوراسی کےلئےایک دوسرے پر خرچ کرتے تھے۔فرشتےان سے کہیں گے: جنّت میں داخل ہوجاؤ!عمل کرنے والوں کا کیاہی اچھا بدلہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع