30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمطبِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
بے حساب مغفرت کے اعمال (قسط: 1)
دعائے عطّار:یا اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” بے حساب مغفرت کے اعمال (قسط:1) “ پڑھ یا سُن لے اُسے ایسے اعمال کی توفیق دے کہ وہ ایمان پر فوت ہو اور ماں باپ سمیت بے حساب مغفرت سے نوازا جائے ۔ اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلهٖ وسلّم
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ آخری نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم :جس نے دن اور رات میں میری طرف شوق و مَحَبَّت کی وجہ سے تین تین مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھا ، اللہ پاک پر حق ہے کہ وہ اُس کے اُس دن اور اُس رات کے گناہ بخش دے۔
(معجم کبیر،18 /362، حدیث:928)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
عُکّاشہ سبقت لے گئے
صحابیِ رسول حضرتِ سیّدُنا عبد اللہ بِن عباس رضی اللہ عنہ ما بیان کرتے ہیں کہ ایک روز رَسُوْل ُ اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور ارشاد فرمایا:مجھ پر مختلف اُمَّتیں پیش کی گئیں، تو کوئی نبی یوں گزرے کہ ان کے ساتھ فقط ایک ہی شخص تھا، کسی نبی کے ساتھ دو افراد، کسی نبی کے ساتھ ایک جماعت تھی اور کسی نبی کے ساتھ ایک بھی نہیں تھا پھر میں نے بہت بڑا مجمع (Crowd)دیکھا جس نے زمین کے کناروں کو بھر دیا، مجھے امّید ہوئی کہ یہ میری امّت ہے۔مجھ سے کہا گیا کہ یہ حضرت موسٰی علیہ السّلام اور ان کی قوم ہے، پھر مجھ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع