30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خاتَمِ النَّبِیّٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
بےاَدَبی کی سزا⁽¹⁾
دُعائے عطّار: یا ربِّ کریم! جو کوئی 16 صفحات کا رسالہ”بے اَدَبی کی سزا“پڑھ یا سُن لے اُس کو اور اُس کی آنے والی نسلوں کو اولیائے کرام کی بے ادبی اور بے ادبوں کے شر سے محفوظ فرما، اُس کو ماں باپ اور خاندان سمیت بے حساب بخش دے۔
اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ آخِری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم : ذِکرِ الٰہی کی کثرت کرنا اور مجھ پر دُرُودِ پا ک پڑھنا فَقْر (یعنی تنگدستی) کو دُور کرتا ہے ۔
(القول البدیع ،ص273)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
بےاَدَبی کی سزا
حضرتِ ابوسعید عبدُاللہ محمد تمیمی شافِعی رحمۃُ اللہ علیہ نے 580ہجری میں دِمَشق کی جامع مسجد میں اپنا واقعہ بیان فرمایا : میرا ایک کلاس فیلو تھا جس کا نام” ابنِ سَقا “ تھا،ہم دونوں کی دوستی تھی اور ہم مِل جُل کر سبق یاد کیا کرتے تھے، ہم نے بغداد شریف میں ایک بُزرُگ کا شُہره سنا جو اپنے وقت کے غوث مانے جاتے تھے،ان کی مشہور کرامت یہ تھی کہ وہ جب
(¹) … یہ بیان شیخ ِطریقت،امیرِ اہلِ سنت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رَضوی ضیائی دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے 1410ہجری بمطابق 16 نومبر1989ء کو عاشقانِ رسول کے سنّتوں بھرے اجتماع ککری گراؤنڈ کراچی میں فرمایا تھا۔جسے المدینۃُ العلمیہ کے”شعبہ بیاناتِ امیرِ اہلِ سنّت“ نے مُرتَّب کیا ہے۔