Be Misaal Imam Ki Misaal Nigari
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Be Misaal Imam Ki Misaal Nigari | بے مثال امام کی مثال نگاری

book_icon
بے مثال امام کی مثال نگاری
            
متوجہ ہو کر ایمان کے دِل پر ہاتھ رکھ کر دیکھو۔ اگر کچھ لوگ تمہارے ماں باپ کو رات دن بلاوجہ محض فحش مُغلَّظہ (یعنی گندی گندی) گا لیاں دینا اپنا شیوہ کرلیں بلکہ اپنا دین ٹھہرالیں، کیا تم ان سے بکشادہ پیشانی ملوگے؟ حاشا! ہر گز نہیں۔ اگر تم میں نام کو غیرت باقی ہے، اگر تم میں اِنسانیت باقی ہے، اگر تم ماں کو ماں سمجھتے ہو، اگر تم اپنے باپ سے پیدا ہو تو اُنہیں دیکھ کر تمہارے دل بھر جائیں گے، تمہاری آنکھوں میں خُون اُترے گا، تم اُن کی طرف نگا ہ اٹھانا گوارانہ کروگے۔ لِلّٰہ انصاف! صدیقِ اکبر وفاروقِ اعظم ( رضی اللہ عنہما ) زائد یا تمہارے باپ؟ امُّ المؤمنین عائشہ صدیقہ ( رضی اللہ عنہما ) زائد یا تمہاری ماں؟ ہم صدیق وفاروق ( رضی اللہ عنہما ) کے ادنیٰ غلام ہیں اور اَلحمدُ لِلّٰہ کہ امُّ المؤمنین ( رضی اللہ عنہما ) کے بیٹے کہلاتے ہیں، اُن کو گالیاں دینے والوں سے اگر یہ بر تاؤ نہ بر تیں جو تُم اپنی ماں بلکہ اپنے آپ کو گالیاں دینے والوں سے بر تتے ہو تو ہم نہایت نمک حرام غلام اور حد بھر کے بُرے ناخلف (یعنی نااہل) بیٹے ہیں۔ ایمان کا تقاضایہ ہے،آگے تم جانواور تمہارا کام۔“

(31)باغ کی سیر:

کسی مجلس کی سب اچھی باتیں چھوڑ کر بُری بات آگے پہنچانے والے کی مثال حدیثِ پاک میں اُس آدمی کی سی بیان ہوئی ہے جو بکریوں کا پورا ریوڑ چھوڑ کر رکھوالی کا کُتّا پکڑ لائے۔ (ابن ماجہ،4/ 456،حدیث:4172) اس سے ملتے جلتے معاملے پر امامِ اہلِ سنّت رحمۃ اللہ علیہ ایک مثال بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ”اپنی اغراضِ فاسدہ (بُرے مقاصد) کے لئے اس کی کتاب بینی (کتاب پڑھنے) کی مثال بالکل سؤر اور سیرِ باغ کی ہوتی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن