دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bazo Par Tattoo Banana Kaisa | بازوپرٹیٹوبناناکیسا؟

book_icon
بازوپرٹیٹوبناناکیسا؟

والے وعدے اور اِرادے دونوں کے سچے ہوں ۔  بہرحال ان میں سے جس نے جو نیت کی ہے وہ اس پر کاربند رہے تاکہ اُٹھے ہوئے  ہاتھوں کی لاج رہے ۔  یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ لوگ ہاں تو بول دیتے ہیں مگر اس کو عملی جامہ نہیں پہناتے اگر واقعی یہ لوگ اپنا ذہن بنا لیں  کہ ہمیں الیاس قادری کے لیے نہیں بلکہ اللہ پاک کی رضا کے لیے قرآن پڑھنا اور پڑھا نا ہے تو بہت فوائد حاصِل ہو سکتے ہیں ۔   

”نمازی بناؤ اور نمازی بڑھاؤ“تحریک میں شامل ہو جائیے

اِسی طرح جو بے نمازی ہیں وہ نمازیں پڑھنے لگ جائیں جو ابھی یہاں (یعنی عالَمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی  میں)حاضِر ہیں اور جو مَدَنی چینل وغیرہ پر دیکھ سُن رہے ہیں چاہے وہ  نمازی ہوں یا نہ ہوں سب”نمازی بناؤ اور نمازی بڑھاؤ“تحریک چلائیں تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  بے نمازی ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملے گا ۔  لیکن ہمارے اندر گویا  مچھلی کا خون ہے کیونکہ وہ رُکا ہوا ہوتا ہے چلتا نہیں ہے جو خون چلتا ہے وہ گرم ہوتا ہے اگر ہمارے اندر گرم خون پیدا ہو جائے تو ”نمازی بناؤ اور نمازی بڑھاؤ“، ”قرآن پڑھو اور پڑھاؤ “تحریک بام عروج پر ہو گی ۔  جی ہاں! ہزاروں لاکھوں سننے والے اگر سب اپنا یہ ذہن بنا لیں نیز اسلامی بہنیں بھی اپنے مَحارم پر اِنفرادی کوشش کرنا شروع کر دیں تو بے نمازی اچار میں ڈالنے کو بھی نہیں ملے گا بلکہ ہمیں تو بے نمازی اچار میں ڈالنے کے لیے چاہیے بھی نہیں ۔  دُنیا میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو بے نمازی کے ہاتھ کی روٹی بھی نہیں کھاتے حالانکہ بے نمازی کے ہاتھ کی روٹی پاک ہے اور اس کا کھانا بھی جائز ہے مگر اس بے نمازی کو چوٹ کرنے کے لیے کہ ہم تیرے ہاتھ کی روٹی نہیں کھائیں گے یہ بھی ایک اچھا اَنداز ہے ، مگر  ایسی بات وہی کرے جس کا کچھ رُعب و دَبدبہ بھی ہو تاکہ بے نمازی اسے بے تکا سا جواب نہ دے ۔

اگر سب اسلامی بھائی  عَزمِ مُصَمَّم کر لیں کہ  ہمیں نمازی بنانے ہیں اور قرآن بھی پڑھانا ہے تو ہماری نماز اور تلاوتِ قرآن کی یہ مَدَنی تحریک کامیاب ہو سکتی ہے ، ممکن ہے مَساجد ہی کم پڑ  جائیں اور ہمیں نئی مَساجد تعمیر کروانا پڑیں ۔  اگر ایسا ہوا تو ہم اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ مَساجد تعمیر کروائیں گے ، آپ لوگ  مَساجد بھرنے والے بنو ہم اپنی مجلس خُدّامُ المساجد کو مزید Active(یعنی فَعّال) کر دیں گے ۔ اس تحریک کو مضبوط کرنے کے لیے یوں کوشش کریں کہ جب بھی نماز کے لیے جائیں تو جو بھی سامنے آئے اس کو پیار محبت سے مسجد کی طرف لے جائیں، اس طرح مسجد بھر جائے گی ، جب مسجد بھر جائے گی تو نماز پڑھنے میں مزید لُطف و سرور پیدا ہو گا کیونکہ جب مسجد خالی ہوتی ہے تونمازی اُداس ہوتا ہے جیسا کہ رَمَضانُ المبارک میں مَساجد بھرجاتی ہیں  پھر عید کی نماز میں بھی خوب رَش ہوتا ہے مگر عید ہی کی ظہر میں کیا حالت ہوتی ہے کہ نمازی ہی نہیں ہوتے نہ جانے ان کو زمین نگل جاتی ہے یا آسمان کھا جاتا ہے ۔  

مَسائل آنے پر حل تلاش کرنے پر غور کیجیے

(اس موقع پر نگرانِ شُورىٰ نے فرمایا:)اللہ پاک ہم سب کووہ دَرد نصیب کرے جو امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکا نیک اور  نمازی بنانے کے متعلق ہے ۔  ہم دىکھتے ہىں کہ اگر رہائشی بلڈنگ میں خُدانخواستہ آگ لگ جائے تو فائربرگیڈ کا عملہ نىچے کھڑے ہو کر یہ نہىں بولتا:I Can not do any thing یعنی مىں کچھ نہىں کر سکتا  بلکہ وہ یہ کہتا ہے : What can I do?یعنی  مىں کىا کر سکتا ہوں؟تو یوں وہ ایک دو یا جتنوں کو بچانا ممکن ہوتا ہے بچانے کى کوشش کرتا ہے ۔ اسى طرح مُعاشرے میں جو بے عملى کى آگ لگى ہوئى ہے تو اگر دعوتِ اسلامى کے مبلغىن امىر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے سُنَّتوں بھرے ، دَرد بھرے پىغام کو اپنے دِل کے مَدَنى گلدستے مىں سجا لىں تو اِنْ شَآءَاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ آپ دىکھیں گے کہ بہت کچھ تبدیلی نظر آئے گی ۔  ہمیں کوئی پرابلم آئے تو ہم دىکھ کر تھک جاتے ہىں ، ہم مسئلے کو لے کر بىٹھ جاتے ہىں حالانکہ ایسا کرنے کے بجائے پرابلم کا حل سوچنا چاہیے مثلاًجب آپ رَش مىں پھنس جائىں یا بند گلى مىں آجائىں تو نکلنے کا راستہ سوچتے ہیں تو اِسی طرح مَسائل آنے پر ہمت ہارنے کے بجائے حل تلاش کرنے پر غور کرنا  چاہیے ۔  

امیراہلسنَّت نے خود کو مخالفت کی جھاڑیوں میں نہیں اُلجھایا

امىرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو اللہ پاک سَلامت رکھے ، ان کے راستے مىں نہ جانے کتنی بند گلىاں آئى ہوں گى، کتنے اىشوز آئے ہوں گے ۔  آج دعوتِ اسلامی سے وابستگان دُنىا بھر مىں لاکھوں لاکھ ہىں لیکن آج سے کوئى 30 سال پہلے اتنى تعداد نہیں تھى لىکن امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہمنزل کی جانب بڑھتے گئے ۔  مخالفت کا بھى سامنا ہوا مگر اللہ پاک امىرِ اہلسنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو سَلامت رکھے کہ انہوں نے خود کو مخالفت کى جھاڑىوں مىں نہیں  اُلجھایا، اللہ پاک نے ان کى مدد کى، انہوں نے نہ صِرف اپنے لیے راستہ نکالا بلکہ لاکھوں لاکھ مسلمانوں کے لىے بھی راستہ نکال کر دىا ہے ۔  ان کا جَذبہ، تَقوىٰ، پرہىزگارى اور کڑھن تھى کہ  یہ کام مىں نے کرنا ہے ۔   

مَدَنی تحریک سے فائدہ اُٹھا کر مَدَنی کاموں کی دھومیں مچائیے

آج ہمارے پاس اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  دُنىا بھر مىں مَساجد  بنانے والى مجلس ہے ۔  ہمارے پاس کورسز کروانے والے مبلغىن ہىں ۔  ہمارے پاس تَربىت کے لیے گھر گھر مىں مَدَنى چىنل موجود ہے ۔ دِیگر شُعبہ جات اور مَجالس ہیں ۔ ہم نے اس مَدَنی تحریک سے فائدہ اُٹھاکر سارى دُنىا مىں نىکى  کى دعوت کى خوب دھومىں مچانی ہیں ۔ جتنى مَساجد اب ہىں اس سے دُگنى، تگنی مَساجد بنانی ہیں اور اس کے لىے ہمىں دعوتِ اسلامى کو قوت دىنی ہو گی ۔  صِرف سوچنے اور کڑھنے سے کچھ نہىں ہوتا، کرنے سے کام ہوتا ہے لہٰذا کڑھن کے ساتھ ساتھ کام

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن