30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس کے تحت لینا ضَروری نہیں ہے ۔ آج کل مٹھائیوں میں مِلاوٹیں ہوتی ہیں اور ان کی تیاری میں گلی سڑی چیزیں اور باسی دودھ اِستعمال ہوتا ہے جس کے باعِث بسااوقات مٹھائیوں میں زہر پیدا ہو جاتا ہے ۔ کھویا اس میں نُمایاں ہے کہ غالباً سب سے زیادہ فوڈ پوائزن کھوئے سے ہوتا ہے ۔ مجھے مٹھائی نہ بھیجی جائے اور اگر کوئی بھیج دے تو پھر مجھے کھانے میں اِحتیاط سے کام لینا چاہیے ۔
مىرے آقا زادے ، سرکار اعلىٰ حضرت، امامِ اہلسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کے شہزادے حضور مفتیٔ اعظم ہند مولانا مصطفے ٰ رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی ہند کے شہر ”کوٹہ“میں دعوت تھى، ظاہر ہے دعوت اپنے ہی لوگ کرتے ہیں لیکن وہاں کہیں سے کوئی چائے آئی جس میں کچھ ملایا گیا تھا، جسے سرکار مفتیٔ اعظم ہند رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے نوش فرمایا تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کا حافظہ متأثر ہو گیا اور آپ بھولنے لگے ، یہاں تک کہ اگر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کسی سے گفتگو فرماتے تو اُسے جاننے کے باوجود اس سے پوچھتے کہ آپ کا نام کیا ہے ؟یہ واقعہ مجھے مفتیٔ اعظم ہند رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے ایک مُرید نے بتایا جو خود اس دعوت میں شریک تھے ۔
دِینی اور دُنیوی مشہور شخصیات کو محتاط رہنا چاہیے
دِینی اور دُنیوی مشہور شخصیات کو خطرات لاحق ہوتے ہىں لہٰذا ان کے لیے اِحتىاط اچھى ہے ۔ گجراتی زبان کی کہاوت ہے ”جیتنا نر سَدا سکھى ىعنى جو محتاط ہوتے ہىں وہ ہمىشہ سکھی رہتے ہىں ۔ “میرے پاس لوگ شہد بھى بھىجتے ہىں ابھی بھی میرے پاس کسی نے شہد کى ایک بوتل بھیجی ہے اور ساتھ میں پرچی پر یہ پیغام بھی لکھا ہوا تھا کہ اگر آپ کو یہ موافق ہو تو دوبارہ مجھے اِطلاع دے دیجیے ۔ عام طور پر یہ ہوتا ہے کہ چیزیں لانے والوں کی پہچان تو ہوتی ہے مگر یہ پتا نہیں ہوتا کہ انہیں کس نے دی ہیں؟عین ممکن ہے کہ پنچاب، بلوچستان، بابُ الاسلام (سندھ)اور دِیگر ممالک سے آنے والے اسلامی بھائیوں نے مجھ تک پہنچانے کے لیے انہیں دی ہوں تو یوں مجھ تک چیزیں ڈائریکٹ نہیں بلکہ واسطے کے ساتھ پہنچتی ہیں ۔ اب اگر مجھ تک پہنچنے والی چیز صاف ستھری بھی تھی تو جب یہ کسی ذَریعے سے پہنچی تو رِسکی ہو گئی لہٰذا مہربانی کر کے اس طرح کی چیزیں مجھے نہ بھیجا کریں کیونکہ آپ تو دُودھ کے دُھلے ہیں اور آپ کی طرف سے کوئی مسئلہ نہیں مگر جب مختلف ذَرائع سے آپ کی بھیجی ہوئی چیز میرے پاس آئے گی تو اُن کے پاس رُکے گی مثلاً فیضانِ مدینہ میں کسی کے پاس رُکے گی اور جتنا عرصہ کسی کے پاس رُکے گی تو نہ جانے کس کس کی اس پر نظر ہو گی کہ یہ چیز خاص فُلاں کے لیے جا رہی ہے تو یوں اس میں آزمائش ہو سکتی ہے ۔ اب اس وضاحت کے بعد کسی کو مایوس بھی نہیں ہونا چاہیے کہ ہم نے یہ بھیجا تھا وہ بھیجاتھا اس کا کیا حشر ہوا ہو گا؟ کیونکہ میں نے یہ وضاحت پہلی بار نہیں کی بلکہ اس سے پہلے کئی بار اس طرح کی وضاحتیں کر چکا ہوں ۔ مجھے آپ کی ان چیزوں کی نہیں بلکہ آپ کی ضَرورت ہے ۔ اگر آپ مَدَنی قافلوں کے مُسافر بنیں اور 12 مَدَنی کاموں کی دھومیں مچائیں تو یوں سمجھ لیجیے کہ آپ مجھے مِل گئے ۔
مىں بڑا امىر و کبىر ہوں شہِ دوسرا کا اَسىر ہوں
دَرِ مصطفے ٰ کا فقىر ہوں مىرا رِفعتوں پہ نصیب ہے
جماعت پانے کی صورت میں مال ضائع ہوتا ہوتو...؟
سُوال:اگر ہم نے مال بھٹى یا اوون کے اندر پکنے کے لىے ڈال دیا اور اسی دَوران جماعت کا بھى ٹائم ہو گیا، اب اگر ہم جماعت سے نماز پڑھنے جاتے ہیں تو سارا مال جَل جائے گا ۔ اِس صورت میں ہم نماز جماعت کے ساتھ پڑھنے چلے جائیں ىا پھر مال کو جلنے سے بچائیں ؟ (ایک بیکری والے کا سُوال)
جواب:مال بنانے والے کو ىہ پتا ہوتا ہے کہ ىہ بھٹی یا اوون میں کتنى دىر مىں پکتا ہے لہٰذا وہ اس وقت میں مال نہ ڈالے کہ نماز کے لیے جانے میں مال کے جَل جانے کا اندیشہ ہو ۔ دُنیوی کاموں کے متعلق بھی تو پتا ہوتا ہے کہ فُلاں وقت یہ کام کروں گا تو فُلاں کام رہ جائے گا لہٰذا اسی اِعتبار سے کاموں کے لیے اوقات کی تقسیم کاری کی جاتی ہے تو اِسی طرح نمازِ باجماعت ادا کرنے کا بھی اِہتمام ہونا چاہیے ۔ باجماعت نماز پڑھنے کے بعد مال وغیرہ بھٹی یا اوون میں ڈالا جائے ۔
اگر کبھی اِتفاقاً ایسا ہوگیا کہ مال بھٹی میں ہے اور جماعت کا وقت بھی ہوگیا، اب اگر باجماعت نماز کے لیے جاتا ہے تو واقعى مال کا نقصان ہو جائے گا اور اسے روکنے کی کوئی صورت نہ ہو تو یہ تَرکِ جماعت کے اَعذار میں سے ہے ۔ لہٰذا اگر ہزاروں روپے کا نُقصان ہوتا دِکھائی دے رہا ہوں تو اىسى صورت مىں جماعت تَرک کى جا سکتى ہے ۔ بہرحال جماعت تَرک نہ کرنی پڑے اس کے لیے اوقات کار کا باقاعدہ نظام بنانا چاہیے ۔
اللہ پاک دیکھ رہا ہے تو پھر فرشتے کیوں مُقرر ہیں؟
سُوال: جب اللہ پاک دىکھ رہا ہے تو فرشتے کىوں مُقرر ہىں؟(سوشل میڈیا کے ذَریعے سُوال)
جواب:اِس بات میں کوئى شک نہىں کہ اللہ پاک دىکھ رہا ہے ، یہ قرآنِ کرىم سے ثابت ہے اور ىہ ہمارے اىمان کا حصہ ہے ۔ اگر کوئى ىہ ذہن بنائے کہ اللہ پاک نہىں دىکھ رہا تو وہ مسلمان نہیں رہے گا ۔ فرشتوں کو مُقرر کرنا یہ اللہ پاک کى مَشِىَّت(یعنی مَرضی) ہے کہ نظام اىسے چل رہا ہے ۔ اللہ پاک فرشتوں کا ہرگز ہرگز محتاج نہىں ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع