دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bazo Par Tattoo Banana Kaisa | بازوپرٹیٹوبناناکیسا؟

book_icon
بازوپرٹیٹوبناناکیسا؟

جواب :اگر پُرانے Spare Parts کو نیا، گھٹیا کو اعلیٰ اور دوسرے ملک کے Spare Parts کو اس ملک کا کہہ کر بیچا  کہ جس  مُلک کا  مشہور ہوتا ہے تو یہ سب دھوکا اور جھوٹ ہے اور ایسا کرنا  حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے ۔   البتہ اگر بىچنے والے نے خریدنے  والے پر یہ بات واضح کر دی  ہو کہ میرے پاس نیا نہیں پُرانا  Spare Parts ہے جسے لوگ نیا کر کے بیچتے ہیں اوریوں گاہک  کو Spare Parts کی Condition(یعنی حالت) بتا دی تو اب خرید و فروخت میں کوئی گناہ نہیں ہے ۔   

علاج کے  لیے گدھی کا دُودھ یا شراب پینا کیسا؟

سُوال:کسى کو کالى کھانسى ہو تو کہا جاتا ہے کہ  اسے گدھى کا دودھ ىا شراب پلائی  جائے تو اس کى کھانسى دُور ہو جائے گی، اس حوالے سے  شرعى راہ نمائی  فرما دىجیے  ۔

جواب:یہ بات تو مشہور ہے کہ کالی کھانسی والے کو گدھی کا دودھ پلایا جائے تو اس کى کھانسى دُور ہو جاتی ہے  مگر شراب کے بارے میں ابھی میں نے سُوال میں سُنا ہے ۔ یاد رَکھیے ! گدھی کا دودھ اور شراب دونوں چیزیں حرام ہىں ۔ ([1])  کھانسی  چاہے کالى ہو یا سفىد انہیں اِستعمال نہیں کر سکتے ۔  

خالہ اور بھانجی کا بیک وقت ایک آدمی سے نکاح کرنا کیسا؟

سُوال:خالہ اور بھانجى اىک آدمى کے ساتھ بیک وقت  نکاح کر سکتى ہىں ؟

جواب:خالہ اور بھانجى اىک آدمى کے ساتھ بیک وقت  نکاح نہیں  کر سکتیں  ۔ اِسی طرح پھوپھی اور بھتیجی بھی ایک ساتھ نکاح میں نہیں رکھی جا  سکتیں  ۔  ([2])

جلیبی والا تیل تین سے چار بار اِستعمال کرنا کیسا؟

سُوال : بعض دُکاندار جلیبی  والا تىل بار بار اِستعمال کرتے ہىں حالانکہ یہ تىن سے چار مرتبہ اِستعمال ہو جائے تو اِنسانى صحت کے لىے نُقصان دہ ہوتا ہے تو ان کا ایسا کرنا کیسا ہے ؟

جواب:ڈاکٹروں  کى تحقىق ىہ ہے کہ اىک بار جس تىل مىں کوئى چىز مثلاً  کباب سموسے اور پکوڑے وغیرہ تَل لیے  گئے تو وہ  تیل اب  کام کا نہ رہا اور نُقصان دہ ہو گیا جبکہ   جلیبی والے تو تین چار بار اِستعمال کرتے ہیں ۔  اگر تیل کو دوبارہ اِستعمال کرنا ہو تو اس کے نُقصانات کم کرنے  کا یہ  طرىقہ بتاىا گىا ہے  کہ اس کو اچھى طرح چھان کر فرىج مىں رکھ دىجیے اور پھر اِستعمال کر لیجیے ۔  بہرحال شرعی طور پر یہ نہیں کہا  جائے گا کہ  ایک  طبی تحقیق پرعمل کرتے ہوئے  سارا  تىل پھىنک دیا جائے   کیونکہ روزانہ ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں روپے کا تیل اِس طرح کا ہوتا ہو گا ۔  

امیرِاہلسنَّت کی پسند کا مِعیار

سُوال : آپ کى پسندىدہ مٹھائى کون سى ہے ؟

جواب:حدىثِ  پاک مىں ہے :کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم یُحِبُّ الْحَلْوَاءَ وَ الْعَسْلَ یعنی نبیٔ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو حلوا اور شہد پسند تھے ۔ ([3])جو لوگ  عُلَمائے کِرام کَثَّرَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام پر اِعتراض کرتے ہىں کہ ىہ حلوا کھاتے ہىں انہیں ڈرنا چاہىے کہ سارے عُلَما کے آقا و مولا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو حلوا پسند تھا ۔  اب حلوے میں سوجی کا حلوا ، سوہن حلوا، گاجر کا  حلوا اور سردی گرمی کے دِیگر تمام  حلوے شامل ہیں ۔ بعض مُحَدِّثینِ کِرامرَحِمَہُمُ اللّٰہُ  السَّلَام  نے اسے حُلُوّاً بھی پڑھا ہے جس کے معنیٰ ہیں کوئی بھی میٹھی چیزتو یوں  پىارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کو مىٹھى چىزىں پسند تھیں ۔  اِسی طرح  شہد بھى مىٹھا ہے اِس مىں شِفا اور بڑے فَوائد اور بَرکتىں بھی شامِل ہىں تو ىہ بھی ہمارے  پىارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو پسند تھا ۔  نفس کو پسند ہونا نہ ہونا اور طبعی طور پر  مُوافِق ہونا نہ ہونا اپنی جگہ پر ہے مگر جو مىرے  مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کى پسند ہے وہ مىرى پسند ہے ۔  یاد رَکھیے !اپنی طبیعت کو بھی پیشِ نظر رکھنا ضَروری ہے ، اب اگر شوگر والا یہ کہہ کر کہ سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو حلوا پسند تھا پیٹ بھر کر حلوا کھا لے تو پھر وہ جو جلوہ دىکھے گا اُسے ىاد رَکھے گا لہٰذا اپنے آپ کو  بھى دىکھنا ہے کہ مىرا جسم اور  وجود اس کى تجلى بھى بَرداشت کر سکے گا ىا نہىں؟

میٹھے کی مختلف  اَقسام

سُوال:میٹھے کی مختلف اَقسام ہوتى ہىں تو ان میں سے آپ کو کونسی قسم پسند ہے ؟

جواب:اگر  مىں بتا دوں گا تو میرے پاس مٹھائی کے  ٹوکرے کے ٹوکرے آنا شروع ہو جائىں گے ۔  میں بازاری مٹھائی سے بچتا ہوں کیونکہ میری عمر اب بڑھ چکی ہے ۔  اگر کوئی کہے کہ سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو مٹھائی پسند تھی تو اس سے کہا جائے کہ  کیا صرف مٹھائی ہی پسند تھی یا کچھ اور بھی پسند تھا ؟ دِن میں ایک بار کھانا سُنَّت ہے ([4]) جبکہ ہم دس بار کھائیں تب بھی ہمارا پیٹ نہیں بھرتا حالانکہ ایک بار کھانا بھی سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا عمل ہے ۔ سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو مٹھائی پسند تھی موجودہ مٹھائیوں کو



[1]     گدھی کا دودھ(پینا)حرام ہے اور حرام شے سے علاج بھی حرام ہے ۔  (حاشیة  الشلبی علٰی  تبیین  الحقائق، کتاب الکراھية، فصل  فی  البیع ، ۷ / ۷۳  دار الکتب  العلمیة  بیروت)اور شراب کے بارے میں اللہ پاک نے اِرشاد فرمایایَسْــٴَـلُوْنَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَ الْمَیْسِرِؕ-قُلْ فِیْهِمَاۤ اِثْمٌ كَبِیْرٌ وَّ مَنَافِعُ لِلنَّاسِ٘-وَ اِثْمُهُمَاۤ اَكْبَرُ مِنْ نَّفْعِهِمَاؕ       (پ۲، البقرة:۲۱۹)ترجمۂ کنز الایمان:تم سے شراب اور جوئے  کا حکم پوچھتے ہیں، تم فرما دو کہ ان دونوں میں بڑا گناہ ہے اور لوگوں کے کچھ دُنیوی نفع بھی اور ان کا گناہ ان کے نفع سے بڑا ہے ۔  

[2]     بہارشریعت، ۲ / ۲۷، حصہ:۷مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

[3]     بخاری، کتاب الاطعمة، باب الحلواء والعسل، ۳ / ۵۳۶، حدیث:۵۴۳۱ دار الکتب العلمية بیروت

[4]     کنزالعُمّال، کتاب الشمائل، الباب الثالث، فی شمائل تتعلق بالعادات...الخ، الجزء:۷، ۴ /  ۳۹، حدیث:۱۸۱۷۳ دار الکتب العلمیة بيروت 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن