دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bazo Par Tattoo Banana Kaisa | بازوپرٹیٹوبناناکیسا؟

book_icon
بازوپرٹیٹوبناناکیسا؟

جاتا ہے ایسی صورتِ حال میں کیا کیا جائے ؟

جواب:کھانے کے آداب میں سے ہے کہ سب اِس اَنداز سے کھائیں کہ ایک ساتھ فارغ ہوں مگر آج کل تو جلدی جلدی کھاکر پیچھے ہَٹ جاتے ہیں ۔ جلدی کھانے میں اگر یہ نیت ہو کہ لوگوں پر کم کھانے اور پیٹ کا قفلِ مدینہ لگانے کا Impression (یعنی تأثر) پڑے تو یہ اَنداز بالکل دُرُست نہیں کیونکہ اس طرح جلد بازی میں کھانے والا کھاتا نہیں بلکہ نگلتا ہے کم کھانا تو دور کی بات ہے ۔  نگلنے والا جلدی فارغ ہوجاتا ہے اور جو واقعی چبا چبا کر کھا رہے ہوتے ہیں وہ کھاتے رہتے ہیں لہٰذا ہر نوالہ خوب اچھی طرح چبا کر ہی کھانا  چاہیے ۔  چھوٹے بچے جو ڈیڑھ  دو سال کے ہوتے ہیں یہ لقمہ  چبا نہیں سکتے انہیں بھی اگر  بڑا نوالہ دیا جائے تو یہ بغیر چبائے نگل جاتے ہیں بلکہ چار چار سال کے بچوں کو بھی دیکھا ہے کہ ان کو چبانا نہیں آتا تو ایسے بچوں کو چھوٹا نوالہ نرم کر کے دینا چاہیے تاکہ یہ بغیر  چبائے نگلیں بھی تو پیٹ میں آسانی رہے ۔  

کھانے والے کے چہرے کو نہ دیکھیے

اِسی طرح کھانا کھانے والے کے چہرے کو بھی نہیں دیکھنا چاہیے کہ حدیثِ پاک میں منع فرمایا گیا ہے ۔ ([1]) مگر آج کل تو نہ صِرف کھانے والے کو دیکھتے ہیں بلکہ اس کے عِلاوہ بھی بہت کچھ کر رہے ہوتے ہیں ۔ جن کو کھانا کھاتے ہوئے دیکھا جاتا ہے اگر ان کی فہرست بنائی جائے تو ان مَظلوموں میں شاید میرا نمبر سب سے پہلا ہو گا ۔ جی ہاں!  کھانا کھاتے کھاتے میرے لیے آزمائش ہو جاتی ہے کیونکہ اسلامی بھائی تو پیٹ بھر کر آتے ہیں اور مجھے یوں دیکھتے ہیں جیسے مُرغی پانی مُنہ میں لے کر سر اُٹھاتی ہے یہ بھی ایک نوالہ لے کر مجھے دیکھنے لگتے ہیں ۔  جب کسی کو کھانا کھاتے وقت مسلسل دیکھا جائے گا تو اَندازہ کیجیے کہ اس کو کس قدر کوفت ہوتی ہو گی کہ ہر طرف سے لوگ دیکھ رہے ہوتے ہیں ۔  میری اِس مَظلومیت کا شاید ہی کسی کو اَندازہ ہو سکے ، منع کرنے کے باوجود بعض لوگ نہیں مانتے اور کَن انکھیوں سے دیکھ رہے ہوتے ہیں ان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے ۔ اللہ کرے دِل میں اُتر جائے میری بات ۔

اپنے  کسی کام کو نماز سے افضل کہنا  کیسا؟

سُوال:اپنے  کسی کام کو نماز سے افضل کہنا کیسا؟

جواب:یہاں کام کو مطلق بیان کیا گیا ہے نہ جانے کس کام کو نماز سے افضل کہا ہے تو مطلق سُوال سے وضاحت نہیں ہو گی ۔ البتہ اِیمان نماز سے بڑھ کر ہے اس طور پر کہ خُدا کے اِنکار سے بندہ کافر ہو جاتا ہے جبکہ نماز کی فرضیت کا اِقرار کرتے ہوئے اسے ادا نہ کرنے سے بندہ کافر نہیں ہوتا ۔   

کرامت کا اِنکار کرنا کیسا؟

سُوال:کرامت کا اِنکار کرنا کیسا؟

جواب:اَولیائے کِرام  کَثَّرَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام کی کرامات کا اِنکار کرنا گمراہی ہے ۔ ([2]) ایسا شخص بَدمذہب ہے ۔

”قادری“کسے کہتے ہیں؟

سُوال:قادری کا کیا مَطلب ہے ؟

جواب: سرکار غوثِ پاک عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق   کا نام عبدُ القادر([3]) ہے تو جو شخص آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ   کے سلسلے میں مُرید ہو اسے  آپ کے نام کی نسبت سے قادری کہا جاتا ہے ۔   

نقشِ نعلین سر پر لگانے میں اِحتیاط

سُوال:جس کمرے میں نقشِ نعلینِ پاک ہو اس میں نماز پڑھنا کیسا؟

جواب:جس کمرے میں نقشِ نعلین پاک ہو اس میں نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں بلکہ وہ تو بَرکت کی جگہ ہے شاید قبولیت کے بھی زیادہ قریب ہو ۔ نعلین شریف ایک عمدہ شے ہے اس کی بَرکت سے دُعائیں قبول ہونے کی کئی حِکایات بھی موجود ہیں ۔ یہ بَرکات تو نقشِ نعلینِ پاک کے ہیں ، جو اصل نعلین شریف ہیں ان کی بَرکتوں کے تو کیا کہنے !نقشِ نعلین شریف کو جیب میں بھی رکھا جاتا ہے اور بہت سے خوش نصیب  اسے اپنے سرپر لگاتے ہیں، مگر نقش نعلین شریف سر یا عمامے شریف پر لگانے میں یہ خیال رکھا جائے کہ نماز میں سجدہ کرتے وقت زمین پر نہ لگے ۔ نقشِ نعلین شریف نماز کے دَوران جیب میں ہی تشریف فرماہو تو مدینہ مدینہ ۔  

کیا قبر میں بھی  حِساب ہو گا؟

سُوال:اگر دُنىا مىں کوئى کسى کا حق مارتا ہے تو اس کا حِساب کتاب قبر مىں بھى ہو گا یا صِرف قىامت کے دِن ہو گا؟

 



1     معرفة الصحابة، باب العین، ابو عمر، ۴ / ۵۱۷، حدیث:۶۹۵۰دار الکتب العلمیة بیروت

2     فتاویٰ رضویہ ، ۱۴ / ۳۲۴ 

[3]     بانیِ سلسلۂ قادریہ، سردارِ اولیا، غوثُ الاعظم حضرتِ سیّد محیُ الدّین ابو محمد عبدُالقادر جیلانی حَسَنی حُسینی حنبلی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  اللّٰہِ  الْوَلِی کی وِلادت 470 ھ کو جیلان (ایران) میں ہوئی اور ربیعُ الآخِر 561ھ کو بغداد شریف (عراق) میں وصال فرمایا، آپ جیّد عالِمِ دِین، بہترین مُدرّس، پُر اثر واعظ، مصنّفِ کُتُب، فقہا و مُحَدِّثین کے اُستاذ، شیخُ المشائخ اور مؤثّر ترین شخصیت کے مالک ہیں ۔ آپ کا مزارِ مبارک دُنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے منبعِ انوار و تجلّیات ہے ۔ جہاں آپ کا عرس ہر سال11 ربیعُ الآخِر کو منایا جاتا ہے ۔  (بهجة الاسرار، ص۱۷۱ دار الکتب العلمیة بیروت /  طبقاتِ امام شعرانی، جزء:۱، ص۱۷۸ دار الفكر بيروت /  مرآة الاسرار، ۵۶۳-۵۷۱ الفيصل  غزنی سٹریٹ مرکز الاولیا لاھور) 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن