30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نامِ محمدی بنے جسم کو یہ نِظام دو
نامِ خدا مُرَقَّعہ ، نامِ خدا رُخِ حبیب
بینی الف ہے ہ دہن زُلفِ دوتا ہے لام دو
وحشی ہے ایک دل مِرا زُلفِ سیاہ فام کا
بندشِ عشق سخت تر صَید ہے ایک دام دو
تَلْووں سے اُن کے چار چاند لگ گئے مِہرو ماہ کو
ہیں یہ اُنہیں کی تابشیں ، ہیں یہ اُنہیں کے نام دو
گاہ وہ آفتاب ہیں گاہ وہ ماہتاب ہیں
جمع ہیں اُن کے گالوں میں مِہر و مَہ تمام دو
بازیٔ زِیسْت مات ہے مَوت کو بھی مَمات ہے
موت کو بھی ہے ایک د ن موت پہ اِذنِ عام دو
اب تو مدینے لے بلا گنبدِ سبز دے دکھا
حامِدو مُصطَفیٰ تِرے ہِند میں ہیں غلام دو
٭٭٭
شاہدگل ہے مَست ناز حجلۂ نَوبہار میں
شاہد گل ہے مَست ناز حجلۂ نَوبہار میں
ناز و اَدا کے پھول ہیں پھولے گلے کے ہار میں
آئیں گھٹائیں ہُجوم کر عشق کے کوہسار میں
بارشِ غم ہے اَشکبار گریۂ بے قرار میں
عشق نے چھوڑ ی پھلْجڑی دل کی لگی بھڑ ک اٹھی
آتشِ گل کے پھول سے آگ لگی بہار میں
آنکھوں سے لگ گئی جھڑی بحر میں مَوج آگئی
سَیلِ سِرِشک اُبل پڑا نالَۂ قَلبِ زار میں
شوق کی چِیرہ دَسْتیاں دل کی اُڑائیں دھجیاں
وَحشتِ عشق کا سَماں دامنِ تار تار میں
بجلی سی اِک تڑپ گئی خِرمَنِ ہوش اُڑ گیا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع