30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہ محبوبِ خُدا تم ہو نَبِیُّ الْاَنْبِیَآء تم ہو
تمہارے حُسنِ رنگیں کی جھلک ہے سب حَسینُوں میں
بہاروں کی بہاروں میں بہارِ جانفزا تم ہو
زمیں میں ہے چمک کس کی فَلک پرہے جھلک کس کی
مَہ خورشید سَیّاروں ستاروں کی ضِیا تم ہو
وہ لَا ثَانِی ہو تم آقا نہیں ثَانِی کوئی جس کا
اگر ہے دوسرا کوئی تو اپنا دوسرا تم ہو
ہُوَ الْاَوَّل ہُوَ الآخر ہُوَ الظَّاہر ہُوَ الْباطن
بِکُلِّ شَیْئٍ عَلِیْم لَوْحِ مَحفُوظِ خُدا تم ہو
نہ ہوسکتے ہیں دو اَوّل نہ ہوسکتے ہیں دو آخِر
تم اَوّل اور آخر، اِبتداء تم اِنتہا تم ہو
خُدا کہتے نہیں بنتی جُدا کہتے نہیں بنتی
خدا پر اِس کو چھوڑا ہے وہی جانے کہ کیا تم ہو
اَنا مِن حَامِد وَ حَامِد رضَا مِنِّی کے جلوئوں سے
بِحَمْدِ اللّٰہ رضا حامد ہیں اور حامدِ رضا تم ہو
٭٭٭
سردارِمکّۂ مکرّمہ ، سرکارِمدینۂ منوّرہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ عظمت نشان ہے : اَلْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُوْنَ مِنْ لِّسَانِہٖ وَیَدِہٖ ۔ یعنی مسلمان وہ ہے کہ اُس کے ہاتھ اور زَبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں ۔(صَحیح بُخاری، ج۱، ص۱۵، حدیث۱۰)
گُنَہگاروں کا روزِ مَحشر شَفیع خَیْرُالْاَنَام ہوگا
گُنَہگاروں کا روزِ مَحشر شَفیع خَیْرُ الْاَنَام ہو گا
دلہن شفاعت بنے گی دولہا نبی عَلَیہ السَّلَام ہو گا
کبھی تو چمکے گا نجمِ قسمت ہِلال ماہِ تمام ہوگا
کبھی تو ذرّے پہ مہر ہوگی وہ مہر ادھر خوش خَرام ہوگا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع