30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جس نے پایہ تمہارا پایا ہے کہہ اُٹھامیں نے پائے آل رسول
اپنی قدموں کے نیچے ہے جنت اور قدم ہیں یہ پائے آل رسول
ان کی سیرت ہے سیرتِ نبوی ان کی صورت لقائے آل رسول
ان کے جلووں میں ان کے جلوے ہیں ہر ادا سے ادائے آل رسول
آتے دیکھیں جو اعلیٰ حضرت کو آنکھیں کہہ دیں یہ آئے آل رسول
ہے بریلی میں آج مارہَرہ اعلیٰ حضرت ہے جائے آلِ رسول
قادِرِیُّوں کا ہے لگا میلہ ہے تماشا ضیائے آل رسول
نوری مَسْنَد پہ نوری پُتلا ہے اچھا ستھرا رضائے آل رسول
چتھر رحمت کا شامیانہ ہے سر پہ ہے یا رِ دائے آل رسول
ہیں پروں سے کیے ہوئے سایہ پرے قدسی جمائے آل رسول
ہیں گھٹا ٹوپ رحمتیں چھائیں پا ہے ظلِ ہُمائے آل رسول
غوث کا ہاتھ ہے مریدوں پر بَر زمیں کَالسَّمَائِ آل رسول
برکاتی برکات کا دولہا شاہ احمد رضائے آل رسول
برکاتی پیار کا سہرا تیرے سر ہے رضائے آل رسول
قادِرِیَّت دلہن بنی ، نَوشَہ شاہ احمد رضائے آل رسول
نور کا حلہ جوڑا شاہانہ نوری جامہ عبائے آل رسول
نور کی چہرے پر نچھاور ہے صدقے ہم سب گدائے آل رسول
بیل میری بھی اب مندھے چڑھ جائے
صدقہ حامد رضائے آل رسول
٭٭٭
ہیں عرشِ بریں پر جلو ہ فگن محبوبِ خُدا سُبْحَانَ اللّٰہ
اک بار ہوا دیدار جسے سَو بار کہا سُبْحَانَ اللّٰہ
حیران ہوئے بَرق اور نظر اک آن ہے اور برسوں کا سفر
راکب نے کہا اللّٰہُ غَنِیٌّ مرکب نے کہا سُبْحَانَ اللّٰہ
طالب کاپتہ مَطلُوب کو ہے مطلوب ہے طالب سے واقِف
پردے میں بلا کر مل بھی لیے پردہ بھی رہا سُبْحَانَ اللّٰہ
ہے عبد کہاں مَعبُود کہاں مِعراج کی شَب ہے راز ِنہاں
دو نور حجابِ نور میں تھے خود ربّ نے کہا سُبْحَانَ اللّٰہ
جب سجدوں کی آخری حدوں تک جا پہنچا عبودِیَّت والا
خالق نے کہا مَا شَآءَ اللّٰہ حضرت نے کہا سُبْحَانَ اللّٰہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع