30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱۰ ہ ۱۴
ما و مَن سے بچائے آلِ رسُول
مِن و عَن ہوں رضائے آلِ رسول
حق میں مجھ کو گُمائے آلِ رسول
مجھ کو حق سے ملائے آلِ رسول
میری آنکھوں میں آئے آلِ رسول
میرے دل میں سمائے آلِ رسول
تو ہی جانے فدائے آل رسول
قدرِ سُمُوِّ سَمائے آلِ رسول
سات اَفلاک زینے پھر کرسی
عرشِ رِفْعَت سَرائے آل رسول
چاندنا چاند کا مدینے کے
لُمْعَۂ حق نُمائے آلِ رسول
ہے اِرادہ تِرا اِرادئہ حق
حق کی مرضی رضائے آل رسول
بعد جس کے نہ ہو گا فقر کبھی
وہ غنا ہے غنائے آلِ رسول
صِبْغَۃُ اللّٰہ کی چڑھی اپنی
حق کی رنگت رچائے آل رسول
اس کی نَیرنگیوں میں ہوں یک رنگ
رنگِ وحدت جمائے آل رسول
ہو خودی دور اور خُدا باقی
ہو خدا ہی خدائے آل رسول
موت سے پہلے مجھ کو موت آئے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع