30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قیامت کے دن ہر ایک کو اپنی پڑی ہوگی ،نہ ماں بیٹے کے کام آئی گی نہ باپ کو اولاد کی فکر ہوگی ،خیال ہوگا تو صرف ہمارے آقا ومولی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو ہوگا ۔ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کہتےہیں :
ماں جب اکلوتے کو چھوڑے آ آ کہہ کے بلاتے یہ ہیں
باپ جہاں بیٹے سے بھاگے لطف وہاں فرماتے یہ ہیں
گناہ کھلنے پر جب گنہگار پریشان ہوں گے تو محسن انسانیت ہمارے گناہ چھپا لیں گے۔
اپنی بنی ہم آپ بگاڑیں کون بنائے بناتے یہ ہیں
سورج ایک میل پر رہ کر آگ برسا رہا ہوگا ،پیاس سے حال برا ہوجائے گا،ہر طرف پیاس پیاس کی صدائیں بلند ہوں گی اس دن صاحبِ کوثر صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہمارا خیال کریں گے۔
ٹھنڈا ٹھنڈا میٹھا میٹھا پیتے ہم ہیں پلاتے یہ ہیں
کسی سے محبت کرنے کی 3وجوہات ہیں اور وہ تینوں وجوہات ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم میں سب سے زیادہ ہیں اب بھی اگر رسول پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے محبت نہ کی جائے تو وہ کیسے مسلمان ہوسکتا ہے؟
نبی سے رشتہ جوڑ لیجئے
ربیع الاول کا مبارک مہینہ نبی سے رشتہ جوڑنے کے لئے آتا ہے،نبی سے رشتہ جوڑ لیجئے،تعلق مضبوط کرلیجئے،نعرے لگانا،گھر کو سجانا،لائٹنگ کرنا،جھنڈے لگانا،میلادمنانا، نیاز پکانا،لنگر کرنا یہ سب اچھے کام ہیں مگر صرف یہ کام کافی نہیں ہیں ،رسول پاک سے محبت کادعوی اس وقت سچا سمجھا جائے گاجب آپ کے فرمان پر عمل بھی کیا جائے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع