30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کھیعص کی عشقیہ تفسیر
قرآن مجید کی کچھ سورتیں حروف سے شروع ہوتی ہیں جیسے: یس،طہ، ق، ن، الم،الر ان حروف کو ”حروف مقطعات“ کہتے ہیں ۔انہی حروف مقطعات میں سے” کھیعص “بھی ہے،اعلی حضرت ،امام اہل سنت امام احمد رضا خان ” کھیعص “ کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں :”ک“حضور کی ”زلفوں“ کی طرف اشارہ ہے۔”ہ“پیارے آقا کے ”دہن“کی طرف اشارہ ہے،”ی“نبی کریم کی مبارک”ابرو“کی طرف اشارہ ہے،”ع اورص“رسول اللہ کی دونورانی” آنکھوں“ کی طرف اشارہ ہے۔
کٓ گیسو ہٰ دَہن یٰ اَبرو آنکھیں عٓ صٓ
کٓہٰیٰعٓصٓ اُن کا ہے چہرہ نور کا
شمع دل مشکوٰۃ تن سینہ زجاجہ نور کا
آقا تیری صورت کیلئے آیا ہے سورہ نور کا
شعرکا مطلب:اعلیٰ حضرت فرماتے ہیں :کاف سے مُراد حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے گیسو مُبارک ہیں کہ جس طرح کاف مخصوص حلقے و دائرے کی طرح ہوتا ہے،اسی طرح گیسوئے مصطفےٰ بھی ایک دلکش حلقے کی شکل میں ہیں ،’’ہٰ‘‘سے دہنِ مصطفےٰ مُراد ہے کہ جس طرح ’’ہٰ‘‘ مُنہ کی طرح گول ہوتی ہے،اسی طرح دہنِ مصطفےٰ بھی حسین گولائی میں ہے،”یٰ“ سے اَبروئے مصطفٰے مُراد ہیں کہ” یٰ“ کی صُورت بھی اَبرو کی مانند ہوتی ہے،ع اور ص سے حضور کی آنکھوں کی طرف اشارہ ہے کہ ان کی شکلیں بھی آنکھوں سے ملتی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع