30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مدینہ پاک حاضر ہوکر مسلمان ہوگئے۔
ام معبد نے حضور کا چرچا کیا قیامت تک ان کا شہرہ بلند ہوتارہےگامعلوم ہوا جس نے نبی پاک سے اپنا رشتہ جوڑا اس کا ذکر ہمیشہ ہوتا رہے گا۔شاعر کہتے ہیں
ان کے جو غلام ہوگئے وقت کے امام ہوگئے
نام لیوا ان کے جو ہوئے ان کے اونچے نام ہوگئے
محبت کرنی ہے تو حَسِین وجمیل سے کیجئے اورحضور سے بڑھ کر کوئی حسین نہیں بلکہ سچ تویہ ہے کہ حسن کامل اس وقت ہوتا ہے جب رسول اللہ کے قدموں پر حاضری دیتا ہے ، تاجدارِ بریلی ،اعلی حضرت نے حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے حسن زیبا کاانتہائی خوبصورت نقشہ اشعار کی صورت میں بیان کیا ۔آنکھ کے متعلق فرماتے ہیں :
جس طرف اُٹھ گئیں دم میں دم آگیا
اس نگاہِ عنایت پہ لاکھوں سلام
ہونٹ کے متعلق فرماتے ہیں :
پتلی پتلی گلِ قدس کی پتیاں
ان لبوں کی نزاکت پہ لاکھوں سلام
زبان کے متعلق فرماتے ہیں:
وہ زباں جس کو سب کُن کی کنجی کہیں
اس کی نافذ حکومت پہ لاکھوں سلام
دہن اقدس کے متعلق فرماتے ہیں :
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع