دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bayanaat Seerat e Mustafa | بیانات سیرت مصطفی

book_icon
بیانات سیرت مصطفی
            
مِنْ قَرِيبٍ حُلْوُ الْمَنْطِقِ فَصْلاً لاَ نَزْرٌ وَلاَ هَذْرٌ كَاَنَّ مَنْطِقَهُ خَرَزَاتُ نَظْمٍ يَتَحَدَّرْنَ رَبْعَةٌ لاَ تَشْنَاَهُ مِنْ طُولٍ وَلاَ تَقْتَحِمُهُ عَيْنٌ مِنْ قِصَرٍ غُصْنٌ بَيْنَ غُصْنَيْنِ فَهُوَ اَنْضَرُ الثَّلاَثَةِ مَنْظَرًا وَاَحْسَنُهُمْ قَدْرًا لَهُ رُفَقَاءُ يَحُفُّونَ بِهِ اِنْ قَالَ سَمِعُوا لِقَوْلِهِ وَاِنْ اَمَرَ تَبَادَرُوا اِلَى اَمْرِهِ مَحْفُودٌ مَحْشُودٌ لاَ عَابِسٌ وَلاَ مُفَنَّدٌ (1) میں نے ایسی شخصیت دیکھی جن کا حسن نمایاں ، چہرہ خوبصورت ،تخلیق بہت عمدہ نہ تو پیٹ بڑا ہونے کا عیب تھا نہ بالکل ہی دبلے پتلے ہونے کا نقص تھا۔بڑے حسین، انتہائی خوبصورت، آنکھیں سیاہ اور پلکیں بڑی اور لمبی تھیں۔ان کی آواز گونج دار ،گردن چمکدار تھی ،داڑھی مبارک گھنی تھی، ابرو خمیدہ اور درمیان سے پیوستہ، خاموش رہے تو باوقار، لب کشا ہو تو چہرے پر بہار اور وقار، سب سے بڑھ کر باجمال، دور ونزدیک سے حسین وجمیل، شیریں زباں،گفتگو صاف اور واضح، نہ بے فائدہ اور نہ بے ہودہ، گفتگو کرے تو موتی جھڑیں، میانہ قد، نہ لمبا تڑنگا کہ دراز قامتی بُری لگے ،نہ پست کہ آنکھوں میں حقارت پیدا ہو، دو سر سبز و شاداب شاخوں کے درمیان لچکتی ہوئی شاخ جو حسین منظر اور عالی قدر ہو، اس کے خُدّام و رُفقا حلقہ بستہ ،اگر لب کشا ہو تو وہ غور سے سُنیں اور اگر حکم دے تو تعمیل کے لیے دوڑیں،قابلِ رشک،قابلِ احترام،نہ تلخ رُو ،نہ زیادتی کرنے والا۔ ام معبد نے اپنے شوہر کے سامنے ایسا حلیہ بیان کیا کہ ان کے شوہر بے ساختہ بول پڑے ،خدا کی قسم !یہ قریش کے سردار ہیں جن کا چرچاہورہا ہے پھر دونوں میاں بیوی
[1] … مستدرک للحاکم،3/543،حدیث:4333۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن