30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خدا چاہتا ہے رضائے محمد
نعت پڑھنا،لکھنا،سننا اور سنانا یہ آج کل کی ایجاد نہیں ہے ،ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے زمانے میں بھی محافل ہوتی تھی،مسجد نبوی میں محفل میلاد منعقد ہوتی تھی،حضرت حسان بن ثابت پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی نعتیں پڑھتے تھے،حضور انہیں منبر پر بٹھاتے ،دعائیں دیتے نعتیں سنتے تھے،حضرت حسان بن ثابت نے پیارے مصطفیٰ کا مبارک چہرہ دیکھا اور نعت پڑھی۔
وَاَحْسَنُ مِنْکَ لَمْ تَرَقَطُّ عَیْنِیْ
حضور آپ جیسا حسین میری آنکھ نے نہیں دیکھا
وَاَجْمَلُ مِنْکَ لَمْ تَلِدِ النِّسَآءُ
حضور آپ جیسا جمیل کسی ماں نے جنا ہی نہیں ہے
خُلِقْتَ مُبَرَّئً مِّنْ کُلِ عَیْبٍ
اللہ نے آپ کو سارے عیبوں سے پاک بنایا
کَاَ نَّکَ قَدْ خُلِقْتَ کَمَا تَشَآءُ
اللہ نے آپ کو ایسا بنایا جیسا آپ چاہتے تھے
حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے فیض سے اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں :
خدا کی رضا چاہتے ہیں دو عالم خدا چاہتا ہے رضائے محمد
چہرہ مصطفیٰ کا ذکر ہو یا حضور کے حسن کا تذکرہ عاشقوں کا ایمان تازہ ہوجاتا ہے،آنکھیں نم ہوجاتی ہیں ،روح بے قرار ہوجاتی ہےاوردل دیدار کرنے کو مچلنے لگ جاتا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع