30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
طرف چلا جاتا تھا ،حضور فرماتے ہیں :میں چاند سے باتیں کرتا تھا وہ مجھے رونے سے منع کرتا تھا اورجب چاند عرش کے نیچے سجدہ کرتا تو میں اس کی آواز سنتا تھا۔(1)ہمارے نبی چاند کی آواز بھی سن لیتے ہیں تو پھر امتی درود پڑھے تو کیوں نہ سماعت فرمائیں۔
دور و نزدیک کے سننے والے وہ کان
کان لعل کرامت پہ لاکھوں سلام
چاند سے بھی زیادہ خوبصورت
گاؤں ،دیہات یا ریگستانی علاقوں میں جہاں لائٹ نہ ہو وہاں چودہویں کا چاند اور تارے انتہائی حسین منظر پیش کرتے ہیں،ایسا ہی منظر حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں :رسول اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کوایک مرتبہ چاندنی رات میں دیکھا،میں کبھی چاند کی طرف دیکھتا اورکبھی آپ کے چہرہ انور کو دیکھتا تو مجھے آپ کا چہرہ چاند سے بھی زِیادہ خُوبصورت نظر آتا تھا ۔ ‘‘(2)
ایسا تجھے خالق نے طرح دار بنایا یوسف کو ترا طالب دیدار بنایا
کونین بنائے گئے سرکار کی خاطر کونین کی خاطر تمہیں سرکار بنایا
چہرہ مصطفیٰ نبوت کی دلیل
حضرت عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:رسول اللہ کو معجزات نہ بھی ملے ہوتے صرف آپ کا چہرہ مبارک ہی نبوت کی دلیل کے لئے کافی تھا۔(3)
[1] … خصائص الکبرٰی،1/91۔
[2] … الشمائل المحمدیۃ،ص24،حدیث:9۔
[3] … سبل الہدی والرشاد،1/531 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع