30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اب دونوں مصرعوں کا مطلب سمجھئے:
(1)وہاں ”حسن “تھا یہاں صرف”نام“ہے(2)وہاں ”بے اختیار“ کٹیں اوریہاں اپنے ”اختیار“اور”خوشی خوشی“ کٹوارہے ہیں(3)وہاں”کٹنے“ کا واقعہ صرف ”ایک بار“ ہوا یہاں ”کٹوانے“کا عمل ”باربار“جاری ہے(4)وہاں ”عورتیں“تھیں یہاں ”مرد“ ہیں (5)وہاں ”مصر“تھایہاں”عرب “ہے(6)وہاں ”انگلیاں“ تھیں یہاں ”سر“ ہیں۔
حُسنِ یوسف پہ کَٹیں مِصر میں اَنگُشتِ زناں
سر کٹاتے ہیں تیرے نام پہ مَردانِ عرب
مخلوق میں حسین ترین
صحابہ کرام علیہم الرضوان نے نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا حسن مبارک دیکھا ،ہر صحابی نے اپنے اپنے ذوق کے مطابق حضور کا حسن بیان فرمایا ہے چنانچہ حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
کَانَ رَسُوْلُ اﷲ صَلَّی اللهُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَحْسَنَ النَّاسِ وَجْهًا وَاَحْسَنَهُ خَلْقًا (1)نبی پاک تمام لوگوں میں خوبصورت ترین اور سب سے اچھے اخلاق کے مالک تھے ۔
چودہویں داچن تے عرشاں داتارا
بی بی عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں :میرے سرتاج سب سے زیادہ خوبصورت اورخوش
[1] … بخاری،کتاب المناقب،باب صفۃ النبی،2/487،حدیث:3549۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع