30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ایمان کی بھی جان ہیں۔مومن ہونے کے لئے حضور پر ایمان لانا ضروری ہے مگر کامل مومن بننے کے لئے آقاکریم سے سچی محبت کرنی ہے اور ایسی محبت کرنی ہے جیسا نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: لَا يُؤْمِنُ اَحَدُكُمْ حَتَّى اَكُونَ اَحَبَّ اِلَيْهِ مِنْ وَلَدِهِ وَوَالِدِهِ وَالنَّاسِ اَجْمَعِينَ (1)’’تم میں سے اس وقت تک کامل مومن نہیں ہوسکتا جب تک میں اس کے نزدیک اس کے والد ،اس کی اولاد بلکہ تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہوجاؤں۔‘‘
ایک دن حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی:یارسول اللہ ! آپ میری جان کے علاوہ ہر چیز سے زیادہ محبوب ہیں،نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:اس کی قسم! جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے تم میں سے کوئی (کامل) مومن نہیں ہوسکتا جب تک میں اس کے نزدیک اس کی جان سے بھی زیادہ محبوب نہ ہوجاؤں۔ یہ سن کر حضرت عمر نے عرض کی: خدا قسم!آپ میری جان سے بھی زیادہ محبوب ہیں اس پر حضور نے فرمایا :ہاں اب!اے عمر! ۔(2)
حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے سب محبت کرتے ہیں مگر حضور سے محبت کا ایک پیمانہ ہے اور وہ پیمانہ یہ ہے کہ ” اپنی جان سے بھی بڑھ کر حضور سے محبت کرنا ہے۔“ہم سب جمعہ کا خطبے سنتے ہیں،بعض اوقات لوگوں کو پورا یا آدھا خطبہ یاد ہوجاتا ہے ،سرجھکا کر خطبہ سنتے ہیں مگر مطلب نہیں جانتے اور نہ کبھی جاننے کی کوشش کی ہے ،ایک بار کوشش
[1] … بخاری،کتاب الایمان ،باب حب الرسول من الایمان ،1/17،حدیث:15۔
[2] … بخاری،کتاب الایمان والنذور،باب کیف کانت یمین النبی،4/283،حدیث:6632۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع