30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سب کے لئے ایک سا انصاف :
مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر کے پاس ایک مصری نے آکر عرض کی :میں امیر المومنین کی پناہ چاہتاہوں ،آپ نے فرمایا:میں نے تمہیں پناہ دی ،کہو کیا بات ہے؟مصری نے کہا:میں نے آپ کے گورنر کے بیٹے کے ساتھ دوڑ لگائی اورمیں اس سے جیت گیا ،گورنر کے بیٹے نے مجھے کوڑے مارے اوریہ بھی کہا کہ تم میرا مقابلہ کرتے حالانکہ میں دو کریموں کا بیٹا ہوں ۔
حضرت عمر نے فوراًگورنر کو اپنے بیٹے کے ساتھ مدینے آنے کا حکم دیا ،جیسے ہی حضرت عمر و بن عاص اپنے بیٹے کے ساتھ بارگاہ فاروقی میں آئے تو آپ نے مصری کو بلایا اور فرمایا:گورنر کے بیٹے کو کوڑے مارو،جب وہ کوڑے مار کر فارغ ہوگیا تو حضرت عمر نے مصری سے کہا:اب گورنر کو بھی کوڑے مارو،مصری نے کہا:مجھے لڑکے نے مارا تھا گورنر نے نہیں ،حضرت عمر نے عمر وبن عاص سے فرمایا: تم نےکب سے انسانوں کو غلام بنانا شروع کردیا ہے حالانکہ ان کی ماؤں نے تو انہیں آزاد پیدا کیا تھا ۔گورنر نے عرض کی : امیر المومنین مجھے اس واقعے کا علم نہیں تھا ،اور نہ ہی یہ شخص میرے پاس آیاتھا۔(1)
انصاف سب کے لئے ایک ہونا چاہئے، امیر کے لئے الگ، غریب کے لئے الگ ،اثرو رسوخ والے کے لئے الگ ،جسے کوئی نہ جانتا ہوں اس کے لئے انصاف کا الگ معیار۔ یہ نہیں ہونا چاہئے ۔ اللہ کرے ہم سب مسلمانوں کے لئے رحمت بنیں ،کل قیامت میں رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمادیا کہ میں تو رحمۃ للعالمین بن کر آیا تھا،میں
[1] … کنزالعمال، کتاب الفضائل، فضائل الفاروق، عدلہ، 6/294،حدیث:36005۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع