30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(2)…’’دن کے وقت تو ملاقات فرماتے ہیں لیکن رات کے وقت ملاقات نہیں فرماتے۔‘‘
(3)…’’مہینے میں ایک دن ایسا آتا ہے کہ وہ کسی سے بھی نہیں ملتے۔‘‘
(4)…’’ہم نے یہ بھی دیکھا ہے کہ کبھی کبھی ان پر بے ہو شی کا طویل دورہ پڑتا ہے۔‘‘
حضرت عمر نے گورنر صاحب سے ان 4شکایتوں کی وضاحت طلب کی ،حضرت سعید بن عامر نے فرمایا:
(1)…’’حضور! ان کی پہلی شکایت یہ ہے کہ میں دن چڑھنے کے بعد ان کے پاس آتا ہوں، اس کی وجہ یہ ہے کہ میرا کو ئی بھی خادم وغیرہ نہیں ہے جبکہ میری زوجہ بیمار ہے لہٰذا میں خود ہی نماز ِفجر کے بعد دن چڑھنے تک اپنے گھر کے سارے کام کاج کرتارہتا ہوں جس کے سبب لیٹ ہو جاتا ہوں۔‘‘
(2)…’’حضور! ان کی دوسری شکایت یہ ہے کہ میں رات کے وقت ان سے ملاقات نہیں کرتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں دن بھر لوگوں کی خدمت کرتا ہوں، ان کے حقوق کی پاسداری کرتا ہوں جبکہ رات کا وقت میں نے اللہ پاک کے حقوق کی ادائیگی کے لئے وقف کر رکھا ہے ۔‘‘
(3)…’’حضور !ان کی تیسری شکایت یہ ہے کہ میں پورے مہینے میں ایک دن گھر سے باہر نہیں نکلتا، اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے پاس کپڑوں کا صرف ایک ہی جوڑا ہے،جسے میں مہینہ بھر پہنتا ہوں، پھر ایک دن اسے دھوتا ہوں پھر خشک ہو نے پراسے پہن لیتا ہوں، تو کپڑے نہ ہونے کی وجہ سے میں اس دن لوگوں سے ملاقات نہیں کر سکتا ۔‘‘
(4)…’’حضور !ان کی چوتھی شکایت یہ ہے کہ مجھ پر کبھی کبھی بے ہوشی کا طویل دورہ پڑتا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع