30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تو نے میری عیادت نہیں کی بندہ کہے گا مالک تو تو خالق ہے ،میں تیری عیادت کیسے کرتا؟ رب فرمائے گا تجھے معلوم نہیں کہ میرا فلاں بندا بیمار تھا اگر تو اس کی عیادت کے لئے جاتا تو میری رحمت کو وہاں موجود پاتا۔ (1)
اسلام کی پیاری تعلیمات
یہ ہمارا پیارا مذہب اسلام ہے اور اس کی پیاری تعلیمات ہیں نیز ہمارا رویہ غریبوں کے ساتھ کیساہے ؟ ملازمین کے ساتھ کیسا ہے؟ حالانکہ رحمۃ للعالمین آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم تو سب کے لئے رحمت ہیں ہمیں بھی چاہئے کہ ہم اللہ پا ک کے بندوں کے لئے رحمت اور آسانی کا باعث بنیں۔محبتیں اور پیار تقسیم کرنا اسلام کو مطلوب ہے،غصہ کرنا لڑائی جھگڑا کرنا، بدلے کی آگ میں جلنا یہ سب ختم کردیجئے۔ہم تو اس آقا کے امتی ہیں جو پتھر کھاکر بھی دعائیں دیتے تھے مگر ہمارا کردار بالکل الٹ ہے ،”میں نہیں چھوڑوں گا“ ،”میں بتاؤں گا“،”میرے خلاف خبر کیسے لگائی؟“،”میرے خلاف پوسٹ کیوں شئیر کی؟“انتقام اوربدلے کی آگ میں جلتے ہیں دل میں بات رکھ لیتے ہیں ،بس آج سے سب چیزیں ختم کردیجئے،ہم جس رحمۃ للعالمین کے امتی ہیں وہ تو سب کو معاف کرنے والے ہیں جبکہ ہم سالوں دشمنیاں پالتے ہیں ۔
غصہ مت کیجئے
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرماتے ہیں :طاقتور وہ نہیں جو مقابلے کے وقت پہلوان کو پچھاڑ دے ،طاقتور وہ ہے جو غصے میں اپنے اوپر قابو
[1] … مسلم، کتاب البر والصلۃ، باب فضل عیادة المریض،حدیث:2569،ص1389۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع