30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہوتا حالانکہ رحمۃ للعالمین کی تعلیمات بتااور سکھارہی ہے کہ ” ہمارے حسن اخلاق کا سب سے زیادہ حقدار کوئی ہے تو وہ ہمارے اپنے گھر والے۔“
یتیموں کے لئے رحمت:
رحمتِ کونین صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرماتے ہیں: اَنَا وَكَافِلُ الْيَتِيمِ فِى الْجَنَّةِ هَكَذَا میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا شخص جنت میں اس طرح ہوں گے۔( نبی پاک نے دونوں انگلیوں کو ملا کر بتایا) (1)
دوسری روایت انتہائی دلچسپ اور عجیب تر ہے، اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرماتے ہیں:میں وہ پہلا شخص ہونگا جس کے لئے جنت کا دروازہ کھولا جائے گا۔ مگر ایک عورت جلدی میں میرے پاس آئے گی ،میں پوچھوں گا تمہارا مسئلہ کیا ہے ؟تم کون ہو؟وہ عرض کرے گی میں وہ عورت ہوں جو اپنے یتیم بچوں کی پرورش کے لئے بیٹھی رہی اور دوسرا نکاح نہیں کیا۔ (2)
بیٹیوں کے لئے رحمت
رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی جلوہ گری ایسے دور میں ہوئی جب بچیوں کو زندہ ہی دفن کردیا جاتا تھا ،دورِ جاہلیت تو گزر گیا مگر اس کی باقیا ت اب بھی نظر آتی ہے،آج بھی کسی کی ایک دو یا تین بیٹیاں ہوجائیں تو گھر والوں کا موڈ آف ہوجاتا ہے،عورت کو طعنے دئیے جاتے ہیں ،رحمت عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم یہی تو رسم ورواج ختم کرنے تشریف لائے
[1] … بخاری ،کتا ب الادب ،باب فضل من یعول یتیما،4/102،حدیث:6005۔
[2] … مسند ابی یعلی،12/7،حدیث:6651۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع