30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی بارگاہ میں فریاد کرتا ہے اورمظلوم کی آہ عرش تک جاتی ہے، اللہ پاک مظلوم کے ساتھ ہوجاتا ہے پھر بندہ برباد ہوتا ہے۔
ہائے نہیں دعالیجئے
زندگی کا ایک فارمولہ بنا لیجئے ہائے نہیں دعالیجئے۔ہائے لے کر برباد ہوتے دیکھا ہے جبکہ دعائیں لے کر کامیاب ہوتے دیکھا ہے۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم انہی غریبوں کے بارے میں فرماتے ہیں: غریب مسلمان دولت مندوں سے آدھا دن پہلے جنت داخل ہوں گے اور وہ آدھا دن کتنا ہوگا ،فرمایا یہ عرصہ 5 سو سال پر مشتمل ہے۔(1)
اگر کوئی غریب ہے تو وہ امیروں کو دیکھ کر احساس کمتری میں مبتلا مت ہوا کریں ،دنیا کی دولت تو آنی جانی ہے۔ اصل آخرت اور اللہ پاک کی رضا پر راضی رہنا ہے ، جن کے پاس دولت ہے انہیں دولت پر نہیں اترانا چاہئے اور غریبوں کو حقیر نہیں سمجھنا چاہئے ۔ ہمیں کیا معلوم رب کی بارگاہ میں کس کا کیا مرتبہ ہے ؟
گھر والوں کے لئے رحمت
نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فیملی کے بارے میں بھی ہماری تربیت فرمائی،رحمت عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرماتے ہیں :تم میں سے بہترین وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے ساتھ بہترین ہے۔‘‘ (2)
سیکھنے کی بات
بعض اوقات ہم باہر والوں کے ساتھ بڑے بہترین ہوتے ہیں مگر اپنی فیملی کے
[1] … ترمذی، کتاب الزھد، باب ان فقراء المھاجرین الخ،4/158،حدیث:2361۔
[2] … ترمذی،کتاب المناقب،باب فضل ازواج النبی،5/475،حدیث:3921۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع