30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سیکھنے کی بات
حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم سب کے لئے رحمۃ للعالمین ہیں ،حضور صفائی کرنے والے خادم کی قبر پر گئے وہاں جاکر رحمت اورمہربانی فرمائی ۔عام طور پرہماری مسجدوں میں صفائی کرنے والے ہوتے ہیں،دفاتر میں صفائی وستھرائی اور ڈسٹنگ کرنے والے ہوتے ہیں تو اس روایت سے ہمیں سیکھنے کو ملا کہ خادموں کی بھی اہمیت ہے۔
نمازیوں پر رحمت
حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:ایک شخص نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ۔عرض کی: ہو سکتا ہے کہ میں نماز میں شامل نہ ہو سکوں کیونکہ امام صاحب ہمیں بہت لمبی نماز پڑھاتے ہیں ۔ یہ بات سن کر نبی پاک ناراض ہوگئے اور صحابی کہتے ہیں میں نے نبی پاک کو اتنا زیادہ ناراض ہوتے کبھی نہیں دیکھا۔آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا : تم لوگوں میں نفرت پھیلانے والے بھی ہیں تم میں سے جو بھی لوگوں کی امامت کرے تو اُسے چاہئے مختصر نماز پڑھائے کیونکہ اس کے پیچھے بیمار کمزور اور ضرورتمند بھی ہوتے ہیں ۔(1)
سیکھنے کی بات
نماز رب کی عبادت اور اسلام کا جوہر (Essence)ہے ،تنہا انسان جتنی لمبی چاہے نماز پڑھےمگر بعض صورتوں میں امام کو تاکید اورحکم ہے کہ اگر کمزوراور بوڑھے لوگ
[1] … بخاری، کتاب العلم، باب الغضب فی الموعظۃ ۔۔۔ الخ،1/50،حدیث:90۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع