30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نیکی میں جلدی کیجئے
اللہ کریم کی رحمت بہت وسیع ہے ،انسان کے ذہن میں بہت سے نیکی کے کام ذہن میں ہوتے ہیں کوشش کیجئے کہ جمعہ کے دن وہ کام ضرور کیجئے ،مثلا آپ نے اتوار کو کسی مریض کو دیکھنے جانا ہے یا ہفتے کو کسی غریب رشتے دار کی مدد کرنے کا سوچا ہوتا ہے الغرض جو بھی مدد کرنی ہے وہ دو دن بعد کرنے کے بجائے کوشش کرکے جمعہ والے دن کرلیجئے ، جمعہ کے علاوہ کسی دن کریں گے تو ایک نیکی کا ایک ہی ثواب ملے گا مگر جمعہ کے دن ایک نیکی کا ثواب 70 گنا بڑھ جاتا ہے،صحابہ کرام جمعہ کے دن زیادہ نیکیاں کرتے تھے ،ہمیں بھی جمعہ کی دن نیکیوں کے معاملے میں کوشش کرنا چاہئے۔
یادرکھئے!جس چیز کا شرف، مقام، بزرگی زیادہ ہوتی ہے۔اس وقت یا جگہ میں رب کی نافرمانی خدا کے غضب کو دعوت دیتا ہے مثلاً طواف کے دوران دعائیں مانگنا بہت اچھا ہے لیکن اگر کوئی دورانِ طواف چوری کرے تو یہ بہت بڑا جرم ہے کہ رب کے گھر میں بھی گناہ سے بازنہ آیا،کوئی مدینہ منورہ جاکر گناہ کرے تو یہ زیادہ سخت بات ہے،بالکل اسی طرح علمافرماتے ہیں :جمعہ کے دن کی برکت،شرف اور بزرگی زیادہ ہے تو اب کوئی جمعہ کے دن گناہ کرے گا تو ایک گناہ 70 گناہوں کے برابر لکھا جائے گالہٰذا جمعہ کے دن زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنی ہیں اور اپنے آپ کو حتی المقدور گناہوں سے بچانا ہے بلکہ سارا ہفتہ ہی گناہوں سے بچانا ہے۔
نیکی کے بجائے گناہ
پاکستان کے کئی شہروں اور دنیا کے مختلف ملکوں میں جمعرات ہفتے کا آخری دن
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع