30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پچھلی قوموں پر گناہوں کے سبب بڑے بڑے عذاب آئےمگرسرکار صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی امت پر رب کا احسان ہے کہ اللہ پاک نے انہیں عذاب سے بچالیاسیدی اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ اسی آیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں :
اَنْتَ فِیْهِمْ نے عَدُوْ کو بھی لیا دامن میں
عیشِ جاوید مبارک تجھے شیدائی دوست
شعر کی تشریح:”عدو“دشمن کو کہتے ہیں ،اس زمانے میں آپ کے دشمن موجود تھے مگر ان پر عذاب اس لئے نہیں آیا کہ یارسول اللہ آپ ان کے درمیان تھے۔اور جو سرکار صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا امتی اور آپ سے محبت کرنے والا ہے اس پر کیونکر رحمتوں کا نزول نہیں ہوگا؟
رحمۃ للعالمین کی مہربانی
سرکار صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہم پر کیسے مہربان ہیں ؟اس کا اندازہ قرآن حکیم کی اس آیت سے لگائیے چنانچہ اللہ پاک ارشادفرماتا ہے:
لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْكُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ(۱۲۸)(پ11، توبہ:128)
ترجمہ کنز العرفان : بیشک تمہارے پاس تم میں سے وہ عظیم رسول تشریف لے آئے جن پر تمہارا مشقت میں پڑنا بہت بھاری گزرتا ہے، وہ تمہاری بھلائی کے نہایت چاہنے والے ، مسلمانوں پر بہت مہربان،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع