30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تحفہ دیجئے:جس سے حسد ہوگیا اسے تحفہ دیجئے ،اگرچہ آپ اسے پسند نہیں کرتے مگر نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: تحفہ دو گے محبت بڑھے گی ۔(1)
دعادیجئے
آپ کے دماغ میں کوئی بھی مسئلہ ہو(Whatever problem you have in your mind)اگر وہ امیر ہوگیا اور آپ غریب ہیں تو اس کے لئے مزید دولت کی دعا کیجئے،یا اللہ ! اس کی دولت میں برکت دے۔اس کی شہرت میں برکت دے،اس کی خوبصورتی میں اضافہ کر،اسے مزید ترقیاں دے،جس سے حسد ہوگیا اس کے لئے دعا کرنا مشکل ہے مگر یہی علاج ہے اور اس کا نتیجہ بہترین ہوگا،جب کبھی آپ کو کسی کی ترقی کی خبر ملے گی تو پھر یہی بولیں گے میں بھی اس کے لئے دعا کرتا تھا اللہ مزید ترقی دے۔ اللہ اسے بھی دے اور مجھے بھی ۔ رب کے خزانے بھرے ہوئے ہیں اس کے خزانوں میں کوئی کمی نہیں ہے۔
ہمارا رویہ
ہمارا مسئلہ یہی ہے کہ ساتھ کھائیں پئیں گے،روز بیٹھیں گے،نئی گاڑی یا گھر کی خوشی میں مٹھائی ،دعوت کھالیں گے مگر برائیاں بھی کریں گے،سود کے پیسے سے گاڑی لی ہے ، دونمبر طریقے سے گھر بنایا ہے ،ان چیزوں سے ذہن کو پاک کرلیجئے ان شاء اللہ زندگی پرسکون ہوجائے گی ،حسد بہت بری ہے،مسلما نوں کو ایک دوسرے کا خیرا خواہ ہونا چاہئے تھا مگر
[1] … مؤطا امام مالک ،2/407،حدیث:1731۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع