دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bayanaat Seerat e Mustafa | بیانات سیرت مصطفی

بچپن کے واقعات

book_icon
بیانات سیرت مصطفی
            

بچپن کے واقعات

دائی حلیمہ کا مقدرچمکا

مکہ والوں کا دستور تھا کہ وہ اپنے بچوں کو دودھ پلانے گاؤں بھیج دیتے تاکہ وہ خالص عربی سیکھیں اور گاؤں میں ان کی صحت بھی اچھی ہو ،ہر سال گاؤں سے دائیاں آتیں اور بچے لے کر واپس گاؤں چلی جاتیں ،آپ فرماتی ہیں: میں انتہائی غریب تھی، میرےجانور بھی کمزور تھے حتی کہ جس خچر پر سوار تھی وہ سب سے پیچھے تھا ،قافلے والے بھی پریشان تھے۔ مکہ پہنچنے کے بعد سب کو بچے مل گئے مگر میری غربت دیکھ کر مجھے کسی نے بچہ نہیں دیا،میں نے ایک نورانی بچہ دیکھا ،جس کے والد نہیں تھے اسی لئے کسی دائی نے اسے نہیں لیا کہ ہمیں انعام اورپیسے کون دے گا؟خالی ہاتھ لوٹنے سے بہتر میں نے اس نورانی بچے کو لے لیا۔ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی برکت سے بی بی حلیمہ کی قسمت اور مقدر چمک اٹھا،آپ فرماتی ہیں : *واپسی میں میرا سست خچر تیزدوڑنے لگ گیا ۔* گھر پہنچے تو جو بکری ایک قطرہ دودھ نہیں دیتی تھی اب اتنا دودھ دینے لگ گئی کہ گھر کے سارے بھرتن بھرجاتے* میری صحت میں اچھی ہونے لگ گئی۔میں نے نبی پاک کو دودھ پلایا اوراپنے بچے کو بھی دودھ پلایا۔(1) * رات کے وقت بغیر چراغ کے میرے گھر عجب روشنی ہونا شروع ہوگئی، گاؤں والے پوچھنے لگ گئے کہ کونسا چراغ لائی ہو ؟بی بی حلیمہ فرماتی ہیں:میں تو ایک نور لائی ہوں
[1] … مدارج النبوہ ،2/20۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن