30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خیرخواہی ہمارا مقدر ہوگی محشر کے دن بھی ہمیں اس کی برکتیں ملیں گی ۔
خدا کے لئے” محبت“ بخشش کا ذریعہ ہے
ایک شخص اپنے کسی مسلمان بھائی سے ملاقات کے لئے جارہا تھا تو اللہ پاک نے اس کے راستے میں ایک فرشتہ بٹھا دیا، فرشتے نے اس سے کہا:”کہاں کا ارادہ ہے؟“ اس شخص نے جواب دیا:”اپنے فلاں بھائی سے ملاقات کا ارادہ ہے۔“ فرشتے نے کہا:”تمہیں اس سے کوئی کام ہے؟“ اس نے جواب دیا:”نہیں۔“ پھر کہا:”تمہارے اور اس کے درمیان کوئی رشتہ داری ہے؟“ جواب دیا: ”نہیں۔“ پوچھا:”اس نے تم پر کوئی احسان کیا ہے؟“ جواب دیا:”نہیں۔“ فرشتہ کہنے لگا:”پھر اس کی طرف کیوں جا رہے ہو؟“ اس نے کہا: ”میں خدا کی رضا کے لئے اس سے محبت کرتا ہوں۔“ فرشتے نے کہا:”مجھے اللہ کریم نے تمہارے پاس بھیجا ہے تاکہ میں تمہیں خبر دوں کہ اس شخص سے محبت کرنے کے سبب اللہ پاک تم سے محبت فرماتا ہے اور اس نے تمہارے لئے جنت واجب کر دی ہے۔(1)
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ کے لئے ہمارے محبتیں ہوں ،علماء ،طلباء،صلحاء سے محبت کیجئے،اس کے بندوں سے پیار کیجئے ،کوشش کیجئے کہ ہم نے لڑائی نہیں کرنی ،بدلہ نہیں لینا،منہ سے کوئی غلط بات نہیں نکالنی ،کسی کی دل آزاری نہیں کرنی اگر کسی کی دل آزاری کرلی ہے تو معافی مانگ لیجئے ،آج کے دن معافی مانگنا اچھا ہے ورنہ قیامت کے دن ہم اللہ پاک کے غضب کو برداشت نہیں کرپائیں گے،کسی کی دل آزاری کے بدلے میں
[1] … مسلم،کتاب البروالصلة،باب فی فضل الحب فی الله، ص1388،حدیث:2567۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع