30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تین باتیں اورجنت
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ تاجدار انبیاء صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس میں تین باتیں ہوں گی، اللہ پاک اس کا حساب آسانی سے لے گا اور اسے اپنی رحمت سے جنت میں داخل فرمائے گا۔
(1) جوتمہیں محروم کرے اسے عطا کروہم کہتے ہیں وہ میری دعوت میں نہیں آیا تھا میں اس کی دعوت میں نہیں جاؤں گا،اس نے اپنے گھر نہیں بلایا تھا میں اپنے گھر نہیں بلاؤں گااس نے سب کو گفٹ دیا مجھے تحفہ نہیں دیا اب میں بھی اسے گفٹ نہیں دوں گا،وہ محروم کررہا ہے آپ بھی محروم کررہے ہو کیا یہ کمال ہے؟بلکہ کمال تو یہ ہے کہ جو تمہیں محروم کرے تم اُسے عطا کرو۔
(2) جو تم سے قطع تعلق کرے تم اس سے ملاپ کرو ۔آج ہم نے چچا،خالو ،پھوپھی سے رشتہ داریاں ختم کی ہوئی ہیں حتی کہ لوگ موت میت پر بھی نہیں جاتے۔ایسا مت کیجئے ہمارے نبی کی تعلیم تویہ ہے جو تم سے قطع تعلق کرے تم اس سے ملاپ کرو۔
(3)جو تم پر ظلم کرے تم اُسے معاف کردو۔(1)
ہم میں سے ہر کوئی جنت کا بھی طلبگار ہے اور یہ بھی چاہتا ہے کہ اللہ کریم اس کا حساب آسانی سے لے ۔اگر ہم ان 3 چیزوں پر عمل کرلیں گے تو ہمیں انعام بہت ہی شاندار ملے گا اوریہ بالکل بھی نقصان کا سودا نہیں بلکہ فائدہ ہی فائدہ ہے،اگر اپنے اندر یہی تین چیزیں لے آئیں گے تو زندگی بہت ہی پرسکون اور ہلکی پھلکی ہوجائے گی ۔
[1] … المستد رک ،کتا ب التفسیر ،باب ثلاث من کن فیہ الخ ،3/362،حدیث:3968۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع