30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نےارشادفرمایا:”ابومسعود!جان لوکہ اللہ تم پراس سےزیادہ قادر ہے جتنا تم اس غلام پر قادرہو۔“ میں نے عرض کی:اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا! میں کبھی کسی غلام کو نہیں ماروں گا۔(1) معاف کرنے اور در گزر کرنے کی عادت اپنائیے،آج ہم معاف نہیں کرتے جبکہ حدیث پاک میں ہے:
معا ف نہیں تو معافی نہیں
تاجدارِختمِ نبوت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم فرماتے ہیں جو معاف نہیں کرتا اسے معاف نہیں کیا جائے گااور جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جائے گا۔(2)
سیٹھ نے معافی مانگ لی
ایک مبلغ ِدعوتِ اسلامی نے ڈیفنس میں بیان کیا ،دوران بیان انہوں نے معافی اور عفو ودرگزر کے بارے میں بھی کلام فرمایا ،بعد میں ان مبلغ کے پاس ایک شخص کا فون آیا اور اس نے کہا:کچھ دن پہلے میں نے اپنے ملازم کو سب کے سامنے بہت ذلیل کیا تھا ،میں نے ملازم کو بلایا اور کہا :مجھے ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا تم مجھے معاف کردو ،حالانکہ میرے لئے معافی مانگنا بہت مشکل تھا۔یہ ہے اسلام ہے اور اس کی خوبصورتی بھی یہی ہے کہ ہم معاف اور درگزر کرنے والے بنیں اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والے بنیں ،غصہ ہر چیز کا حل نہیں ہے۔
جنت چاہئے غصہ مت کرو
ایک صحابی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے سوال کیا: مجھے ایسا عمل بتائیے جو مجھے
[1] … مسلم،کتاب الایمان والنذور،باب صحبةالممالیک...الخ ،ص904،حدیث:1658۔
[2] … مسند احمد،7/71،حدیث:19264۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع